مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

مُنتخب اشعار :-


تُجھ سے منسُوب دِل کے موسموں پے

آج پت جھڑ کے _ ڈیرے ہیں جاناں


(اظہر ناظؔر)


حُسن والوں نے نہ چھوڑی کوئی کسر یُوں تو

پارسائی کی مگر ____ ہم نے قسم کھائی تھی


(اظہر ناظؔر)


دُنیا نے مصلحت جس کا نام رکھا ہے

نِری مُنافقت ہے اور کُچھ بھی تو نہیں 


(اظہر ناظؔر)


چٹان جیسے حوصلے _جو چیر دے

اُس ایک شبد کو اُداسی کہتے ہیں


(اظہر ناظؔر)


جہاں سے تُم نہیں گُزرتے ہو

اب وُہ رستے کہیں نہیں جاتے


(اظہر ناظؔر)


مُجھ کو سفر ہے درپیش اب ،اُن کی گلی کا

اِن دھڑکنوں سے کہہ دو اوقات میں رہیں 


(اظہر ناظؔر)


یُوں میرے ساتھ چلنے والے

تیرے تیور __ جُدائی کے ہیں


(اظہر ناظؔر)


مُسکرا دیتا ہُوں ______اُسے دیکھ کر

اور وُہ سمجھتی ہے بُہت خُوش ہُوں میں


(اظہر ناظؔر)


پھُول مہکتے رہیں گے یُونہی

خُوشبُو _ کِسی کی اسِیر نہیں


(اظہر ناظؔر)


مُحبّت کو __ میری خطا جانتا ہے

عجب شخص ہے وُہ کیا جانتا ہے


(اظہر ناظؔر)


کتنے ہی رنگ کے سپنوں سے بچا کے دامن

تیرے بھی نام کی حسرت __میں اُٹھا لایا تھا


(اظہر ناظؔر)


یہ کیسا خالی سا پن ہے ___ اب کے

تُو بھی نہیں ہے ، میں بھی نہیں ہُوں


(اظہر ناظؔر)


اِدھر پاس رہ کے سُلگتے ہیں پنچھی

سبھی دوش ہوتا نہیں فاصلوں کا


(اظہر ناظؔر)


برف اِن بالوں کی یہ کہہ رہی ہے 

تُو مُحبّت نہیں _____ جوانی تھی


(اظہر ناظؔر)


تُجھے اُس زمانے کا _ڈر ہے ناں

کِسی کی خُوشی میں جو خُوش نہیں


(اظہر ناظؔر)


حسرتوں کے بھی _  دفِینے ہیں اِدھر

اور ارمانوں کی دِل میں جا بھی ہے


(اظہر ناظؔر)


تُو نے دیکھا ہی نہیں منزلوں کا بھی غرُور

نارسائی ہے کیا ____ تُو جانتا نہیں ابھی


(اظہر ناظؔر)


میرے بھی حِصّے کا آسماں تُو رکھ

مُجھ کو تو __ اپنی زمین بُہت ہے


(اظہر ناظؔر)


تو بھی قبُول ہے اور تو بھی قبُول ہے

ہے چار کی اجازت ، تو سوچنا کیا۔!!


(اظہر ناظؔر)


وُہ مِرے سامنے جب ہوتے ہیں

دِل تکلُّف بھی  _ بُہت کرتا ہے


(اظہر ناظؔر)


میں نے دیکھا ہے کئی بار پلٹ کے

تُم کہِیں بھی تو __ دِکھائی نہیں دیتے


(اظہر ناظؔر)


پلٹ آنے کی بھی کرنا سبیل تُم

یہ جُدائ ہے کوئی موت تو نہیں


(اظہر ناظؔر)


برسوں ہی خُود سے میں اُلجھا سا رہا ہُوں

اِختلاف اب __ مِری عادت ہو گئی ہے


(اظہر ناظؔر)


اِک بھرم تھا تِری رفاقت کا

پر کیا فاصلے بھی درمیاں تھے


(اظہر ناظؔر)


دِکھاۓ گی زندگی _ کیا کُچھ

کیا کیا تو ہے دیکھا ہم نے


(اظہر ناظؔر)


میں مٹّی کے گھروندے بچاتا رہا

ہیرے موتی مُجھ سے جُدا ہوتے گئے


(اظہر ناظؔر)


یُوں تو اُس نے خُوشی اوڑھ رکھی تھی

مگر اِک درد تھا ___ اُس کی باتوں میں


(اظہر ناظؔر)


داغ بھی دے اے زندگی اِک بار

تیرے ترکش میں ____تِیر جتنے ہیں


(اظہر ناظؔر)


یہ کیسا خالی سا پن ہے ___ اب کے

تُو بھی نہیں ہے ، میں بھی نہیں ہُوں


(اظہر ناظؔر)


تُجھ پہ ہیں ہم فریفتہ جاناں

تیرے یہ شعر بس بہانہ ہیں


(اظہر ناظؔر)


دو بُوند مِلی تھی شبنم کے بھی عِوض

کِس دُھوپ میں ہم کو جُھلسایا گیا ہے


(اظہر ناظؔر)


رُکے بھی تو قدم کہاں آ کر

تِری دہلیز تھی _ بُلاوا نہ تھا                


(اظہر ناظؔر)


تیرے بغیر __جو جئے جاتے ہیں

سچ میں کمال ہی کئے جاتے ہیں


(اظہر ناظؔر)


اِسی بازی میں جِیتنا ہے تُجھے

مُجھے ____ اگلا جنم نہیں لینا


(اظہر ناظؔر)


جُدا زمانے سے میرا مزاج تھا

جُدا زمانے میں _ جینا پڑا مُجھے


(اظہر ناظؔر)


کرو گے بات وفا کی تو بُرا مانیں گے

حُسن والے نہیں لیتے یہ بلا اپنے سر 


(اظہر ناظؔر)


پردے کا تکلُّف ____ نہ کیجئے

ہم نے چاند کو دیکھ رکھا ہے


(اظہر ناظؔر)


ہرج ہی کیا تھا منانے میں ___ہم کو

جُدا ہونے کی تُم کو تھی جلدی جاناں


(اظہر ناظؔر)


قفس سے ہو کر آزاد میں جاؤُں گا کِدھر

کہ آزاد دُنیا کے بھی اپنے بِکھیڑے ہیں


(اظہر ناظؔر)


اِن آنکھوں نے خواب بُہت دیکھے تھے

اِن آنکھوں پہ واجب ہے تاوان بُہت


(اظہر ناظؔر)


اطراف میں تھے دوستوں سے دُشمن

میں چاروں طرف سے _گھِرا ہُوا تھا


(اظہر ناظؔر)


توڑِیے گا دِل کو آپ پھِر سے

مُیسّر یہ سہُولت اب نہ ہو گی


(اظہر ناظؔر)


کیا لوگ تھے ___ کبھی سوچنا

تِری بزم سے جو وِداع  ہوۓ


(اظہر ناظؔر)


شاہزادی میں __ تیرا شاعرِ گُمنام

دِل کو رکھتا نہ کاغذ پے تو مر جاتا


(اظہر ناظؔر)


اب وُہ پہلے سی مُحبّت نہیں باقی

اب کِسی بات کا صدمہ نہیں ہوتا

(اظہر ناظؔر)


آپ دِل کے نگر میں کیا آۓ

قریہ قریہ  ____مہک اُٹھا ہے


(اظہر ناظؔر)


آپ کا یہ سراپا ہے ____نُورِ نظر

شاعری آپ کے بس کا کام نہیں


(اظہر ناظؔر)


پڑھنے والے ہی _____نہیں باقی ورنہ

رب آج بھی مِلتا اِن کتابوں میں ہے


(اظہر ناظؔر)


تِرے تشنگاں کو گوارا نہیں 

کسی اور کے در پہ دینا صدا


(اظہر ناظؔر)


دیکھو _______بُرا نہ تُم ماننا

میں فقط پھُول ہی بھیجُوں گا


اظہر ناظؔر


میں نے پُوچھا بھی نہیں تُو نے بتایا بھی نہیں

اے پری زاد  ____تِرا نام بھی تُجھ سا ہو گا


(اظہر ناظؔر)


قاعدہ ایک ہی ___ رائج ہے اِدھر

کہ مرے ہُوۓ کو اور مارا جاۓ


(اظہر ناظؔر)


ســونے والـوں کـو کیا معلُـوم..

ہِـــجر کی رات کتنی کالی ہـے..!!


اظــہر نـاظؔـر


سانحہ ہے کہ تیرا یہ ہِجر بھی اب

میری اِس زِندگی میں شُمار ہو گا


(اظہر ناظؔر)


حسرتیں ہوں وِداع اِس دِل سے

سچ میں __تُم جو ہمارے ہو جاؤ


(اظہر ناظؔر)


مُجھ کو انہی سے _زِندگی کشِید کرنے دے

 حُسن کی یہ مُورتیں جو قریب میرے ہیں


(اظہر ناظؔر)


جلے  گا دل ہمارا بھی کب تک

تیری محفل میں روشنی کے لئے


(اظہر ناظؔر)


دراصل آپ کو ____ پُہنچنے کے لئے 

مُجھے بھی پُورے قد سے جھُکنا پڑتا ہے 


(اظہر ناظؔر)


یہ جیت اور یہ مات ہے بس اک دھوکہ

کاسے پھر بھی ____اپنے خالی رہیں گے


(اظہر ناظؔر)


یہ تیری آنکھیں بھی رہیں _سلامت  

اِن میں ابھی کتنوں نے ڈُوبنا ہے


(اظہر ناظؔر)


دل نے ہی نہ مانی یہ بات _ورنہ ہم اِس کو 

تیرے جیسے دو چار اور بھی کھلونے  لا دیتے


(اظہر ناظؔر)


اُنگلیاں تُجھ کو چھُونے سے  ڈرتی رہیں

اِن نظروں نے مگر وقت پہ احسان کیا


(اظہر ناظؔر)


میرے دلِ سادہ کو ________ہو خبر

اب کے صفِ دُشمناں میں تُو بھی ہے


(اظہر ناظؔر)


گو زخم خوردہ ہوں میں ___مگر ہارا تو نہیں ہوں

جاں ہے سلامت اور معرکہ ہے ابھی بھی باقی


(اظہر ناظؔر)


تیری محفل سے جو اُٹھ گئے ہیں

زِندگی اب تماشا ہے __ اُنہیں


(اظہر ناظؔر)


چُن دیے جائیں گے اُسی میں جناب

کبھی دیوار جو ___اُٹھائیں گے آپ


(اظہر ناظؔر)


گُماں ہے میرے سپنوں کی منزل

ہُو بہُو سچ میں تیرے جیسی ہو گی


(اظہر ناظؔر)


تیری تصویر ہے کہ ___غم کا جہاں ہے

تھکن صدیوں کی چہرے سے عیاں ہے


(اظہر ناظؔر)


ایک مِصرعے سے ہی دل کے پار ہوتے ہیں

ہم وُہ بازی گر ہیں جو تماشا بھی نہیں کرتے


(اظہر ناظؔر)


لگا کے آگ تُم چلے ہو کدھر

ابھی تو دل کے داغ جلنے ہیں


(اظہر ناظؔر)


خبر کیا تھی ___چراغ لے کر

تُو ڈُھونڈنے سے نہ پھر ملے گا


(اظہر ناظؔر)


یُوں تو یہ مانگتا ہے کیا کُچھ پر

ہر جگہ دل کی کہاں چلتی ہے

 

(اظہر ناظؔر)


آپ کا یہ سراپا ہے ____نُورِ نظر

شاعری آپ کے بس کا کام نہیں


(اظہر ناظؔر)


تُجھے بھُولنے کے کئی بہانے ملے مگر

کیا کرتا میں کہ یہ دِل ہی سالا مُکر گیا


(اظہر ناظؔر)


#Azharnaazirurdupoetry



Comments

Popular posts from this blog