Posts

Showing posts from May, 2024

تُم نہ بھی آتے اپنا کوئی جُوتا ہی بھیجا ہوتا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُم نہ بھی آتے اپنا کوئی جُوتا ہی بھیجا ہوتا دل سے اُسے لگا لیتا میں بار بار پھر پالش کرتا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِک جھلک واجبی اُس گُلِ تازہ کی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک جھلک واجبی اُس گُلِ تازہ کی   بانٹتی ہی گئی ہے شِفا کتنوں میں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #Rakhtesafar2024

آخری گاڑی اور سفر تنہا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ آخری گاڑی اور سفر تنہا اُس پہ رستوں کا دل میں ہے کھٹکا اور یہ بھی سفر ، سفر ہے وہ جس پہ سب کو ہی جانا ہے تنہا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

پارسا دُوجا بھی کون اِدھر ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ وُہ جو چول ہے تو بھی کیا ہے  پارسا دُوجا بھی کون اِدھر ہے ؟؟ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اے زندگی تُجھ کو کیا میں کہوں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اے زندگی ! تُجھ کو کیا میں کہوں مرے ساتھ تُو نے کیا کیا نہیں کیا ؟؟ جو منزلوں سے مُجھے بھٹکا دیا میں نے پھر بھی تُجھے رستہ دیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

خواب آنکھوں میں یہ مُرجھائے ہُوئے ہیں ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ ایک ہم جو ترے ٹھُکرائے ہُوئے ہیں شورِ  دُنیا سے اب اُکتائے ہُوئے ہیں بکھرے ریزے ہیں ، ٹُوٹے ہُوئے سپنے  خواب آنکھوں میں یہ مُرجھائے ہُوئے ہیں کسی ہم دُوسری دُنیا کے ہی باسی  اجنبی سے جہاں میں آئے ہُوئے ہیں نہیں آنکھوں کو سرابوں کی تمنّا  دھوکہ پہلے سے یہ تو کھائے ہُوئے ہیں  کسی سے کوئی بھی مطلب نہیں رکھتے یہ جو سمجھے ہُوئے سمجھائے ہُوئے ہیں ہمیں محفل میں نہیں جانتا کوئی  ہم یہاں غیر کے ہی لائے ہُوئے ہیں  یہاں اب کے سبھی کو چاہئے سب کُچھ  اِک ہمی تو نہیں للچائے ہُوئے ہیں  ابھی حدِّ نگہ ہے تُجھ سےتُجھی تک خواب آنکھوں کو یہ بہکائے ہُوئے ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

کمال بے غیرتی سے یہ کرتے ہیں رد ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کمال بے غیرتی سے یہ کرتے ہیں رد  مگر جو کلام دُوسرے فرد کا ہو ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ثبُوت جو بھی تو اِنکے خلاف آئے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کمال بے غیرتی سے یہ کرتے ہیں رد  ثبُوت جو بھی تو اِنکے خلاف آئے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

سامنے جو رکھّی میں نے تخلیق اپنی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ سامنے جو رکھّی میں نے تخلیق اپنی ہر ہی مجاور بولا پہلے میں بھی ہُوں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یہ دل اُسی کافر کا تو تھا ، اُسی کا جا ہُوا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھمارے پہلُو میں کب ہی رہا اُس کے ہاں گیا  یہ دل اُسی کافر کا تو تھا ، اُسی کا جا ہُوا ؀اظہر ناظؔر  #Azharnaazirurdupoetry

میں حرفِ تازہ ہُوں ، بادِ صبا ہُوں ، باقی رہوں گا ** شاعری **اظہر ناظؔر

Image
​ کوئی سا حرفِ غلط تو نہیں کہ جو مِٹ پائے   میں حرفِ تازہ ہُوں ، بادِ صبا ہُوں ، باقی رہوں گا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اب تو یہ بھی یاد نہیں کہ کب اِس دِل نے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اب تو یہ بھی یاد نہیں کہ کب اِس دِل نے آخری بار ہی ٹُوٹ کے تُجھ کو مانگا تھا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دیگر جہان میں کیا ہے ، بس تیرگی ہے اندھیرا ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس پل میں تُمہی ہو مُیسّر اِک وہی تو پل میرا ہے دیگر جہان میں کیا ہے ، بس تیرگی ہے اندھیرا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

سو نوسرباز ، ہزار مداری ، لاکھوں میں ہیں شُعبدہ گر ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ سو نوسرباز ، ہزار مداری ، لاکھوں میں ہیں شُعبدہ گر ھمارے اِس دیس میں تُمہی بتاؤ تو کس جنس کی اب کمی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

وُہ سایہ ہے پر ساتھ چلتا نہیں ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل اب زور سے تو دھڑکتا نہیں ہے وُہ سایہ ہے پر ساتھ چلتا نہیں ہے لے کر اپنی قسمت سبھی آتے تو ہیں سبھی  کو مُقدّر یاں ملتا نہیں ہے لکھا ہوتا ہے پہلے سے ہی یہ طے ہے کوئی شوق سے بھی بچھڑتا نہیں ہے ہُوں اشک ایک ہی لے کے میں پھرا کب سے  جو پلکوں پہ تو ہے ٹپکتا نہیں ہے  سرِ شام یہ بزم میں کون آیا ؟؟ جو کہنے سے بھی واں سے اُٹھتا نہیں ہے اے میرے مُسافر یہ بھی تُو سمجھ لے یہ رستہ تو ہے ، خُود سے چلتا نہیں ہے خطا کار ہے یہ گُنہگار بھی ہے  ہے آدم مگر باز آتا نہیں ہے گو ریزہ ہی ریزہ ہے یہ دل بھی ناظؔر سِمٹتا نہیں ہے ، بکھرتا نہیں ہے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

رختِ سفر تھا کہ ہر سُو ہی بکھرا پڑا تھا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ رختِ سفر تھا کہ ہر سُو ہی بکھرا پڑا تھا پاس میں کشتی تھی جو پہلے سے ڈُوبی تھی سوچتا تھا کیا کیسا وقت یہ آ پڑا تھا  تنہا مسافر جو ششدر سا ہی کھڑا تھا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

سچ ہو گئے ہوتے تو مُضائقہ ہی کیا تھا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ چند ہی خوابوں کی تو بات تھی اے مولا سچ ہو گئے ہوتے تو مُضائقہ ہی کیا تھا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ماؤں کے عالمی دن پہ رخت سفر ۲۰۲۴ سے نظم ** ماں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ **** ماں **** اک ماں سی ہستی  پورے جہاں میں نہیں اس زمیں میں نہیں ، آسماں میں نہیں ہر مصیبت کے آگے وُہ تو ڈھال ہے ماں کا نعمُ البدل ملے خیال ہے اپنے سُکھ چین سے بے خبر ، بے نیاز اپنا سب کُچھ لُٹا دیتی ہے بچّوں پر جس کی دُعا کبھی رد نہیں ہوتی ہے اُس کے پیار کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے اپنے آرام میں ماؤں کو بھُولتے وقتِ مُشکل اُنہی کو تو ہیں ڈھونڈتے رب نے رکھ دی جنّت جس کے قدموں تلے اک وہی تو جہنُّم سے بچاتی ہے ماں بخت والے ہیں جو ماں کی خُوشی میں ہیں خُوش  بچّوں کی ہی خُوشی چاہتی ہے یہ ماں دُکھ ماں کی بھی جُدائی کا ہیں جانتے  وہ سبھی جن کی پھر سو ہی جاتی ہے ماں ماں کے اب ساتھ کو جانو نعمت ہی تُم جو بچھڑ جائے تو پھر کب آتی ہے ماں ؟؟ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #Rakhtesafar2024

زندگی بھر کی راحت کا ساماں کیا ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ انہی تو دردوں سے کر کے کشید خُوشی  زندگی بھر کی راحت کا ساماں کیا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ھمارے درد میں بھی راحت ہے تُمہاری خُوشی میں اُکتاہٹ ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھمارے درد میں بھی راحت ہے تُمہاری خُوشی میں اُکتاہٹ یہ درویشی اپنا مزاج ہے اور فُقر اوڑھنا بچھونا  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

سبھی نے ہی مانی تھیں ، ہمیں بھی قبُول تب تھیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کہانیاں من گھڑت تھیں ، سب قِصّے مُنہ زُبانی سبھی نے ہی مانی تھیں ، ہمیں بھی قبُول تب تھیں   ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یہ بھنورے ہر جگہ منڈلاتے رہتے یُونہی تو ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ بھنورے ہر جگہ منڈلاتے رہتے یُونہی تو ہیں  اِدھر رس دیکھا تو لپکے ، اُدھر دیکھا تو لپکے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جو پار تھی لگ گئیں وُہ باقی رہ گئیں ، تھوڑی غرقاب ہُوئیں ** شاعری **اظہر ناظؔر

Image
​ لفظوں کی بنا کے کشتیاں پانیوں ہی کے سپُرد میں کرتا رہا جو پار تھی لگ گئیں وُہ باقی رہ گئیں ، تھوڑی غرقاب ہُوئیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

پھر اِک روز اُس نے قلم توڑ ڈالا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ پھر اِک روز اُس نے قلم توڑ ڈالا تماشا نہ تھا وُہ ، تماشائی سب تھے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

تماشا نہ تھا وُہ تماشائی تھے سب ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ پھر اِک روز اُس نے قلم توڑ ڈالا تماشا نہ تھا وُہ تماشائی تھے سب ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

لفظوں کی بنا کے ناؤ پانیوں ہی کے سپُرد میں کرتا رہا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ لفظوں کی بنا کے ناؤ پانیوں ہی کے سپُرد میں کرتا رہا جو پار تھی لگ گئیں وُہ باقی رہ گئیں ، تھوڑی غرقاب ہُوئیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

کہ مرا نقش بھی اپنا تھا ، قدم اپنے تھے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کسی کے بھی قدموں کے نشاں میں ناپتا کیوں کہ مرا نقش بھی اپنا تھا،  قدم اپنے تھے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #Rakhtesafar2024

اُس نے جسم کے پردے سے رُوح میں جھانکا جب ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس نے جسم کے پردے سے رُوح میں جھانکا جب دل کو لگا دل کی تھی مُراد جو پُوری ہُوئی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

وُہ ڈُھونڈتا ہی رہا یار کوئی ہم جیسا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہمارے بعد بھی آیا نہیں اُسے تو قرار وُہ ڈُھونڈتا ہی رہا یار کوئی ہم جیسا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

آج کے دور کے پارسا ہیں تُم آزما کے بھی دیکھ لینا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہی فراڈی سبھی  ، یہ مُنافق سب ، یہ دھوکہ باز سبھی آج کے دور کے پارسا ہیں تُم آزما کے بھی دیکھ لینا  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہم نے وُہ چہرے دیکھ رکھے ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُم نے وُہ در ، دیار دیکھے ہیں جن سے ہم کو فقط عقیدت ہے ہم نے وُہ چہرے دیکھ رکھے ہیں  جن کے دم سے چمن کی زینت ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

درِیدہ دامنوں میں تیرگی لئے پھرتے ہیں ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ بُجھے چراغوں کی ہی روشنی لئے پھرتے ہیں  اِنہیں یہ لگتا ہے زندگی لئے پھرتے ہیں ازل سے ہی حرفِ تازہ سے ہیں خائف یہ لوگ کہ ساتھ اپنے بوسیدگی لئے پھرتے ہیں لرزتی روشنیوں کے فریب میں یہ ناداں  درِیدہ دامنوں میں تیرگی لئے پھرتے ہیں ہماری جانب دیکھو تو ہم سے ملو تُم بھی کہ اِک ہمی تو ہیں جو تازگی لئے پھرتے ہیں کہ وقتی چکا چوند کے تو نہیں ہیں قائل  ہم ایسے آج بھی یہ سادگی لئے پھرتے ہیں سبھی بہاریں چمن سے جو وداع ہُوئی ہیں   اُنہی کی یہ پنچھی نغمگی لئے پھرتے ہیں ہمی سے پُوچھ کے ہی دیکھ لیجئے گا کبھی تو اِسی ہتھیلی پہ آمادگی لئے پھرتے ہیں ؀اظہر ناظؔر  #Azharnaazirurdupoetry

​پت جھڑ والے کسی بھی سودے میں کبھی شامل تو نہ تھے ہم ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ پت جھڑ والے کسی بھی سودے میں کبھی شامل تو نہ تھے ہم جب بھی مانگی تھی ہم نے اہلِ چمن کے لئے بہار مانگی  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

قدم قدم پہ دئے جاتے ہیں دغا دل کو ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ قدم قدم پہ دئے جاتے ہیں دغا دل کو یُوں دھیرے دھیرے یہ رُسوائی مول لیتے ہیں  ؀اظہر ناظؔر قدم قدم پہ دئے جاتے ہیں دغا دل کو یُوں شان سے نری رُسوائی مول لیتے ہیں  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #Rakhtesafar2024

اِک جہاں کو تھی ستائش کی تمنّا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک جہاں کو تھی ستائش کی تمنّا بیچ میں اپنا میں بھی رخت لے آیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یہ دُکھ بھی تو وہی ہیں درد بھی تو وہی ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھماری اِن آہوں میں کُچھ بھی نیا تو نہیں یہ دُکھ بھی تو وہی ہیں درد بھی تو وہی ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

آسماں سے جب سے یہ ناطہ ٹُوٹ گیا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کوئی بھی دُعا اب کے لگتی ہی کم ہے آسماں سے جب سے یہ ناطہ ٹُوٹ گیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جو دِل کے زخموں سے مہک تُمہاری آتی ہی گئی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جو دِل کے زخموں سے مہک تُمہاری آتی ہی گئی  سمجھ گئے یہ ہم کہ دشت میں بہار آئی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

پھر گدھے کو گھوڑے سے بھلا نسبت کیا ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ آپ کا میرا تقابُل ہی نہیں ہے کوئی پھر گدھے کو گھوڑے سے بھلا نسبت کیا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

شام کے سائے بھی گہرے ہُوئے ہیں ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم کہ برسوں کے جو جاگے ہُوئے ہیں اپنی ہی نیند سے بھاگے ہُوئے ہیں جو کنارے لئے پھرتے تھے ساتھ آج وُہ بھی یہاں ڈُوبے ہُوئے ہیں برملا کہتے تھے جو کُچھ نہیں ہے آج وُہ لوگ بھی سہمے ہُوئے ہیں کُوئی ہم کو بھی ڈرائے گا کیا ہم کہ خُود سے ہی جو سہمے ہُوئے ہیں  دو ہی پل میں کہاں مل پائیں گے ہم کہ صدیوں سے جو بچھڑے ہُوئے ہیں ہم کو یہ زخم نئے اب کہاں ہیں   ہم نے یہ کرب بھی جھیلے ہُوئے ہیں لوٹنے ہی لگے ہیں پنچھی سبھی شام کے سائے بھی گہرے ہُوئے ہیں بھر نہ جائیں یہ بھی گھاؤ کہیں سے  زخموں پے درد کے پہرے ہُوئے ہیں   ابھی بہنے کی اِجازت نہیں ہے اشک جو آنکھ میں ٹھہرے ہُوئے ہیں پتھّروں  سے یہی نینن اپنے دید کو تیری ہی ترسے ہُوئے ہیں  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

گرم وُہ بوسے ، اُن کا خُمار باقی ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ سبھی تو کاروں میں کوئی تو کار باقی ہے یہ میرے تیرے خوابوں کی ہار باقی ہے ترے بھی درد کے جو کارواں گُزر بھی گئے یہ دِل میں اُن کا ہی تو غُبار باقی ہے  یہ جلا ہے گُلشن یہ چمن ہی خاک ہُوا ہے پھر بھی کُچھ کہیں تو میرے یار باقی ہے یاں جل اُٹھتے ہیں دیپ کتنے ہی سرِشام کہ دِل میں درد کا کوئی مزار باقی ہے وُہ قسمیں وعدے جو ساتھ لے گئے تُم ہی ہمارے درمیاں اُن کا قرار باقی ہے وُہ لب و ہونٹ جو گردِ زمانہ ہی ہو گئے  گرم وُہ بوسے ، اُن کا خُمار باقی ہے جو کہنے والے کہتے ہیں مرتا یہ نہیں ہے سو دل میں جھانکو دیکھو تو پیار باقی ہے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اُداس چہروں سے آج دل کو رغبت ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہر اِک عرُوج کے قائل نہیں ،حقیقت ہے کہ ہم کو ڈُوبتی شاموں سے ہی عقیدت ہے یُوں تو یہاں ہر شے اپنی دسترس میں ہے ہے پھر بھی باقی کہیں کوئی ایک حسرت ہے کبھی یہ پھُول اور یہ کلیاں من کو بھاتے تھے اُداس چہروں سے آج دل کو رغبت ہے یہ بات بات کو لے کر خفا نہیں ہوتا کہ دِل کو درد کے سہنے کی اب تو عادت ہے  جی بھر وفا کی ہم نے نبھائی تُمہی سے  ہمی جو ہم نہ رہے اپنی یہ بغاوت ہے ہے پانیوں سا شفاف اپنا آئینہ آج  خلش ہے دل میں کوئی نہ ہی کدُورت ہے صبا کے دوش پہ اُس نے یہ چٹھّی بھیجی ہے پلٹ بھی آ کہ مرے دل کی تُو ضرورت ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ھماری یہ آنکھیں تُحفے میں لے کر ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھماری یہ آنکھیں تُحفے میں لے کر  آئینہ وُہ اِنہی سے دیکھتے ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جن کے خوابوں کے سہارے لُٹ گئے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جن کے خوابوں کے سہارے لُٹ گئے  یہ زمیں کیا اُن کو یہ آکاش کیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اپنی ہی نیند سے بھاگے ہُوئے ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم کہ برسوں کے جو جاگے ہُوئے ہیں اپنی ہی نیند سے بھاگے ہُوئے ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جن کے سب خواب سارے لُٹ گئے ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جن کے سب خواب سارے لُٹ گئے ہیں اپنا رختِ سفر کہاں دیکھیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یہ میرے تیرے خوابوں کی ہار باقی ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ سبھی تو کاروں میں کوئی تو کار باقی ہے یہ میرے تیرے خوابوں کی ہار باقی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

​ہر اِک عرُوج کے قائل نہیں حقیقت ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہر اِک عرُوج کے قائل نہیں ، حقیقت ہے کہ ہم کو ڈُوبتی شاموں سے ہی عقیدت ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

نیا کُچھ ہُوا تو بس یہ کہ ہمیں عادت ہو گئی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ نہ ہمارے زخم نئے تھے نہ اُس کے بھی تو ستم نیا کُچھ ہُوا تو بس یہ کہ ہمیں عادت ہو گئی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یہ بچّے ننّھے مُنّے ہاتھوں سے یہ مُشقّت کیوں کئے جائیں ** Child Labour Poetry **اظہر ناظؔر

Image
​ یہ بچّے ننّھے مُنّے ہاتھوں سے یہ مُشقّت کیوں کئے جائیں ؟   ایسا نہ ہو یہ پھُول ہی کھِلنے سے پہلے مُرجھا جایئں  ؀اظہر ناظؔر یہ بچّے ننّھے مُنّے ہاتھوں سے یہ مُشقّت کیوں کئے جائیں   ایسا نہ ہو یہ پھُول بھی  کھِلنے سے پہلے  کملا جایئں  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #childlabourpoetry #childlabourawareness #AzharNaazir #childlabour #pakistanipoets #worldlabourday