Posts

Showing posts from 2024

زخموں پے درد کے پہرے ہُوئے ہیں ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم کہ برسوں کے جو جاگے ہُوئے ہیں اپنی ہی نیند سے بھاگے ہُوئے ہیں جو کنارے لئے پھرتے تھے ساتھ آج وُہ بھی یہاں ڈُوبے ہُوئے ہیں دو ہی پل میں کہاں مل پائیں گے ہم کہ صدیوں سے جو بچھڑے ہُوئے ہیں ہم کو یہ زخم نئے اب کہاں ہیں   ہم نے یہ کرب بھی جھیلے ہُوئے ہیں لوٹنے ہی لگے ہیں پنچھی سبھی شام کے سائے بھی گہرے ہُوئے ہیں بھر نہ جائیں یہ بھی گھاؤ کہیں سے  زخموں پے درد کے پہرے ہُوئے ہیں   ابھی بہنے کی اِجازت نہیں ہے اشک جو آنکھ میں ٹھہرے ہُوئے ہیں پتھّروں  سے یہی نینن اپنے دید کو تیری ہی ترسے ہُوئے ہیں  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

گرم وُہ بوسے ، اُن کا خُمار باقی ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ سبھی تو کاروں میں کوئی تو کار باقی ہے یہ میرے تیرے خوابوں کی ہار باقی ہے ترے بھی درد کے جو کارواں گُزر بھی گئے یہ دِل میں اُن کا ہی تو غُبار باقی ہے  یہ جلا ہے گُلشن یہ چمن ہی خاک ہُوا ہے پھر بھی کُچھ کہیں تو میرے یار باقی ہے یاں جل اُٹھتے ہیں دیپ کتنے ہی سرِشام کہ دِل میں درد کا کوئی مزار باقی ہے وُہ قسمیں وعدے جو ساتھ لے گئے تُم ہی ہمارے درمیاں اُن کا قرار باقی ہے وُہ لب و ہونٹ جو گردِ زمانہ ہی ہو گئے  گرم وُہ بوسے ، اُن کا خُمار باقی ہے جو کہنے والے کہتے ہیں مرتا یہ نہیں ہے سو دل میں جھانکو دیکھو تو پیار باقی ہے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اُداس چہروں سے آج دل کو رغبت ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہر اِک عرُوج کے قائل نہیں ،حقیقت ہے کہ ہم کو ڈُوبتی شاموں سے ہی عقیدت ہے یُوں تو یہاں ہر شے اپنی دسترس میں ہے ہے پھر بھی باقی کہیں کوئی ایک حسرت ہے کبھی یہ پھُول اور یہ کلیاں من کو بھاتے تھے اُداس چہروں سے آج دل کو رغبت ہے یہ بات بات کو لے کر خفا نہیں ہوتا کہ دِل کو درد کے سہنے کی اب تو عادت ہے  جی بھر وفا کی ہم نے نبھائی تُمہی سے  ہمی جو ہم نہ رہے اپنی یہ بغاوت ہے ہے پانیوں سا شفاف اپنا آئینہ آج  خلش ہے دل میں کوئی نہ ہی کدُورت ہے صبا کے دوش پہ اُس نے یہ چٹھّی بھیجی ہے پلٹ بھی آ کہ مرے دل کی تُو ضرورت ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ھماری یہ آنکھیں تُحفے میں لے کر ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھماری یہ آنکھیں تُحفے میں لے کر  آئینہ وُہ اِنہی سے دیکھتے ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جن کے خوابوں کے سہارے لُٹ گئے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جن کے خوابوں کے سہارے لُٹ گئے  یہ زمیں کیا اُن کو یہ آکاش کیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اپنی ہی نیند سے بھاگے ہُوئے ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم کہ برسوں کے جو جاگے ہُوئے ہیں اپنی ہی نیند سے بھاگے ہُوئے ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جن کے سب خواب سارے لُٹ گئے ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جن کے سب خواب سارے لُٹ گئے ہیں اپنا رختِ سفر کہاں دیکھیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یہ میرے تیرے خوابوں کی ہار باقی ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ سبھی تو کاروں میں کوئی تو کار باقی ہے یہ میرے تیرے خوابوں کی ہار باقی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

​ہر اِک عرُوج کے قائل نہیں حقیقت ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہر اِک عرُوج کے قائل نہیں ، حقیقت ہے کہ ہم کو ڈُوبتی شاموں سے ہی عقیدت ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

نیا کُچھ ہُوا تو بس یہ کہ ہمیں عادت ہو گئی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ نہ ہمارے زخم نئے تھے نہ اُس کے بھی تو ستم نیا کُچھ ہُوا تو بس یہ کہ ہمیں عادت ہو گئی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یہ بچّے ننّھے مُنّے ہاتھوں سے یہ مُشقّت کیوں کئے جائیں ** Child Labour Poetry **اظہر ناظؔر

Image
​ یہ بچّے ننّھے مُنّے ہاتھوں سے یہ مُشقّت کیوں کئے جائیں ؟   ایسا نہ ہو یہ پھُول ہی کھِلنے سے پہلے مُرجھا جایئں  ؀اظہر ناظؔر یہ بچّے ننّھے مُنّے ہاتھوں سے یہ مُشقّت کیوں کئے جائیں   ایسا نہ ہو یہ پھُول بھی  کھِلنے سے پہلے  کملا جایئں  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #childlabourpoetry #childlabourawareness #AzharNaazir #childlabour #pakistanipoets #worldlabourday

تو پھر اِنساں کو امیر غریب کی یہ سزا کیا ** مزدُوروں کے عالمی دن کی شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ چمن میں کوئی گُل اپنی مرضی سے کھِلا کیا ؟  تو پھر اِنساں کو امیر غریب کی یہ سزا کیا ؟ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #AzharNaazir #PakistaniPoets #WorldLabourday #childlabour #childlabourawareness #ChildlabourPoetry

ننّھے فرشتے ** Little Angels ** A Remarkable Poem On Child Labour By AzharNaazir ** A Pakistani Poet ** 2024

Image
​ ننّھے فرشتے  ( A Poem On Child Labour Written By Me Years Ago / Presented To You On Labour Day 1st May, 2024. This Poem was also presented with English Translation At Ryerson University, Canada 🇨🇦 By A Pakistani Scholar Sana Nezam in 2019 On Child Labour Theme At An International Exhibition ).                                                                         کتنے معصوم ، کتنے سچّے ، کتنے پیارے                                                 یہ ننّھے فرشتے تو ہیں راج دُلارے                                        اِن کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر                                     اپنا لو ان بچّوں کو ، دے دو سپنوں کو تعبیر                                          جن ہاتھوں میں قلم اور کھلونے بھایئں                                          وہی ہاتھ بچپن سے رزق کیوں کمایئں ؟                               اِن ننّھے ہاتھوں سے اتنی مُشقّت کیُوں  کرائیں ؟                                کہیں یہ پھُول وقت سے پہلے ہی نہ کملا جایئں                       وُہ سڑکوں پہ کُوڑا اُٹھاتے، پھُ

تُجھ کو پاتے ہی جو تمام ہوئی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دسترس ہی کی تو تھی بس چاہت تُجھ کو پاتے ہی جو تمام ہوئی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

تری دسترس کا ہے اعجاز ہم کو ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ تری دسترس کا ہے اعجاز ہم کو  حرم بھی قریں ہے مے خانہ بھی دو ہاتھ  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

مرے دُشمنوں کو نوید ہو ، مرے حاسدوں کو یہی وعید ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ مرے دُشمنوں کو نوید ہو ، مرے حاسدوں کو یہی وعید میں نے لکھنا چھوڑ دیا ہے ، آج ابھی سے پڑھنے سے توبہ ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جس کا ملنا لکھّا دل کے صحیفے پہ تھا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس کا ملنا لکھّا دل کے صحیفے پہ تھا ہم سے کترا کے وُہ تو گُزر بھی گیا ہے ابھی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِس سے بڑھ کے مُجھے وُہ کیا دیتی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اپنے دِن رات میں کیا شامل  اِس سے بڑھ کے مُجھے وُہ کیا دیتی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِتنی ہنسی میں اِسی قدر ہی غم بھی تو ہو گا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِتنی ہنسی میں اِسی قدر ہی غم بھی تو ہو گا جو قہقہوں سے بھی شاید کُچھ بھی نہ کم ہو گا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

بڑے خوابوں کی کرچیوں کو لے کر ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ بڑے خوابوں کی کرچیوں کو لے کر  کیا تُم کرو گے ، کہاں جاؤ گے ؟ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

​مُجھے بھی یہ شاید گُماں رہتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُجھے بھی یہ شاید گُماں رہتا ہے  مری دسترس میں جہاں رہتا ہے کسی کی توجّہ میں ہر لحظہ ہی زمیں رہتی ہے ، آسماں رہتا ہے مری پلکوں کے روزنوں میں ہی تو مرے یار کا آستاں رہتا ہے  مُسافر ہیں آتے چلے جاتے ہیں نشانی کوئی نا نشاں رہتا ہے بڑے درد ہیں جن کا باقی ابھی سُخن رہتا ہے یہ بیاں رہتا ہے اُسی کی یہ قُدرت ہے ، چاہت بھی ہے نہاں رہ کے بھی جو عیاں رہتا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہم نے رستوں پہ قناعت کر لی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ منزلوں نے جو شرارت کر دی  ہم نے رستوں پہ قناعت کر لی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دھڑکنوں نے دی صدا آ بھی جاؤ *^ غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ دھڑکنوں نے دی صدا آ بھی جاؤ رُوٹھے اِس دِل کو منا بھی جاؤ پچھلے دردوں میں وُہ بات اب نہیں ہے نئے کُچھ زخم لگا بھی جاؤ کہیں تو کُچھ رہ گیا ہے باقی ہاتھ یہ اپنا چھُڑا بھی جاؤ آنکھ میں ٹھہرے ہیں  جتنے آنسُو آ کے اب اِن کو بہا بھی جاؤ جنموں کے ساتھی بھٹک سے گئے ہیں آ کے تُم رستہ دِکھا بھی جاؤ سُوکھے ہی تو پتّوں سے جھڑنے لگے  خزاں سے ہم کو بچا بھی جاؤ ہو گئی کیا خطا نادان سے ہی دل کو اِکبار بتا بھی جاؤ تری آواز کو ترسے پنچھی کوئی گیت اِن کو سُنا بھی جاؤ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اب کوئی ہی کہیں بھی کہاں رہتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس جگہ سر سمائے وہاں رہتا ہے  اب کوئی ہی کہیں بھی کہاں رہتا ہے ؟ ہِجر بھی وصل بھی آ کے چلا  گیا دِل میں تو ایک سا اب سماں رہتا ہے رہتے تھے پہلے کُچھ تو مکیں بھی اِدھر اب کے خالی ہی بس یہ مکاں رہتا ہے  ایک شُعلہ تھا جل بُجھا کب کا جو اپنے دِل میں فقط اب دُھواں رہتا ہے زخم تھا جو ترے نام کا بھر گیا اُس جا بس آج اُس کا نِشاں رہتا ہے شِکوہ اب کوئی گلہ نہیں کرتے ہم  درد بس آنکھوں سے ہی عیاں رہتا ہے جانے والے پلٹتے نہیں گو کبھی آ ہی جائے گا دِل کو گُماں رہتا ہے کیسی بخشی ہیں سوغاتیں بھی عِشق نے  کِس کے یہ درد سے دِل جواں رہتا ہے دسترس کا تھا نشہ اُتر بھی گیا پانے  کی ہی جگہ اب زیاں رہتا ہے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

رائیگاں سی وراثت لئے پھرتے ہیں ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ رائیگاں سی وراثت لئے پھرتے ہیں یہ ادب میں سیاست لئے پھرتے ہیں چہرے مُہرے سے لگتے ہیں جو پارسا  من میں ہی یہ خباثت لئے پھرتے ہیں سُدھر جائیں یہ بگڑے نا مُمکن ہی ہے ایک سے ایک عادت لئے پھرتے ہیں کُچھ نہ کُچھ رہتا ہے سب کو درکار ہی یہ فقیر اپنی حاجت لئے پھرتے ہیں ہیں سبھی نازاں اپنے کسی کار پے  ایک ہم ہیں حماقت لئے پھرتے ہیں   ہم سے بھی تو ہیں دیوانے ناظؔر یہاں برسوں کی جو رفاقت لئے پھرتے ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہیں کرشمہ بھی وجہِ کرشمہ بھی ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کیا بتائیں کہ کیا کیا ہیں یہ چارہ گر ہیں کرشمہ بھی وجہِ کرشمہ بھی ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

چھوڑ آتی ہے مُجھ کو یہ تری یاد وہیں اکثر ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ چھوڑ آتی ہے مُجھ کو یہ تری یاد وہیں اکثر جہاں سے پھر واپسی تک مُشکل ہوتی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جس جگہ مُنہ سمائے وہاں رہتا ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس جگہ مُنہ سمائے وہاں رہتا ہے  اب کوئی ہی کہیں بھی کہاں رہتا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ذہن سے سوچنے کا سوچا کب ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ گُم رہا جو ترے خیالوں میں دل ذہن سے سوچنے کا سوچا کب ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یُوں تو پُکارتی ہی رہیں ہمیں گلیاں کُوچہِ جاناں کی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ یُوں تو پُکارتی ہی رہیں ہمیں گلیاں کُوچہِ جاناں کی پر اس خواریِ روزگار میں ہم نے کان تلک نہ دھرا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

کبھی آنکھ کوئی بھری رہی ، کہیں دیپ کوئی جلا رہا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ یُوں سبھی ڈراتے رہے اندھیرے کہ جان ہی تو نکل گئی کبھی آنکھ کوئی بھری رہی ، کہیں دیپ کوئی جلا رہا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دِل کو ترے نام کی ہی دُھوپ بڑی تھی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دِل کو ترے نام کی ہی دُھوپ بڑی تھی  در پہ رہے تیرے ہم ، سوال نہیں کیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

نام کو ہی ذِکر ہمارا بھی ضرور آئے گا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ نام کو ہی جب سجے گی آپکی محفل کبھی تو نام کو ہی ذِکر ہمارا بھی ضرور آئے گا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اپنی بھنور میں کشتی سے تُجھ کو نکال جائیں گے ** شاعری **اظہر ناظؔر

Image
​ اپنی بھنور میں کشتی سے تُجھ کو نکال جائیں گے ڈُوبتے ڈُوبتے بھی تُجھ کو ہم اُچھال جائیں گے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دِل نے تب مان لیا اجنبی اُس کو ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دیکھتے ہی پلٹ آئی یہ نظر جب دِل نے تب مان لیا اجنبی اُس کو ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دل کے ویرانے میں ہم بھی روشنی کرتے رہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دُھوپ کے ہی نام پے وُہ تیرگی کرتے رہے دل کے ویرانے میں ہم بھی روشنی کرتے رہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

بعد جس کے زوال بھی ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اس سے آگے کمال تو ہے بعد جس کے زوال بھی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دل کی اِیذا پسندی بھی ہے ، غارت گری بھی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل کی اِیذا پسندی بھی ہے ، غارت گری بھی    یہ حق و باطل تو اپنی سرِشت میں ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

وُہ مشقِ غارت گری ہے ، لُوٹ مچی ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہے شُغلِ سِتم بھی وہی تو چارہ گری  ہے وُہ رسمِ  غارت گری ہے ، لُوٹ مچی ہے ؀اظہر ناظؔر ہے شُغلِ سِتم بھی وہی تو چارہ گری  ہے وُہ مشقِ غارت گری ہے ، لُوٹ مچی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

چند تازہ اشعار اور آج کا انتخاب جناب احمد مُشتاق کے نام ** شاعری **اظہر ناظؔر

Image
​ چند تازہ اشعار اور آج کا انتخاب جناب احمد مُشتاق کے نام :-  دُھوپ کے ہی نام پے وُہ تیرگی کرتے رہے دل کے ویرانے میں ہم بھی روشنی کرتے رہے ؀اظہر ناظؔر دیکھتے ہی پلٹ آئی یہ نظر جب دِل نے تب مان لیا اجنبی اُس کو ؀اظہر ناظؔر اپنی بھنور میں کشتی سے تُجھ کو نکال جائیں گے ڈُوبتے ڈُوبتے بھی تُجھ کو ہم اُچھال جائیں گے  ؀اظہر ناظؔر نام کو ہی جب سجے گی آپکی محفل کبھی تو نام کو ہی ذِکر ہمارا بھی ضرور آئے گا ؀اظہر ناظؔر دِل کو ترے نام کی ہی دُھوپ بڑی تھی  در پہ رہے تیرے ہم ، سوال نہیں کیا ؀اظہر ناظؔر یُوں سبھی ڈراتے رہے اندھیرے کہ جان ہی تو نکل گئی کبھی آنکھ کوئی بھری رہی ، کہیں دیپ کوئی جلا رہا ؀اظہر ناظؔر یُوں تو پُکارتی ہی رہیں ہمیں گلیاں کُوچہِ جاناں کی پر اس خواریِ روزگار میں ہم نے کان تلک نہ دھرا ؀اظہر ناظؔر گُم رہا جو ترے خیالوں میں دل ذہن سے سوچنے کا سوچا کب ؀اظہر ناظؔر جس جگہ مُنہ سمائے وہاں رہتا ہے  اب کوئی ہی کہیں بھی کہاں رہتا ہے ؀اظہر ناظؔر  چھوڑ آتی ہے مُجھ کو یہ تری یاد وہیں اکثر جہاں سے پھر واپسی تک مُشکل ہوتی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #Rakhtesafar2024 #احمدمشتاق #اظہرن

بات رہنے دی مسیحائی کی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ درد کا رکھ لیا مان اُس نے پھر  بات رہنے دی مسیحائی کی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ایک دو جام سے بس ساقی میرا کیا ہو گا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ایک دو جام سے بس ساقی میرا بنے گا کیا آج یُوں کر مُجھے میخانے کی چابی دے دے ؀اظہر ناظؔر ایک دو جام سے بس ساقی میرا کیا ہو گا آج یُوں کر مُجھے میخانے کی چابی دے دے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

آج یُوں کر مُجھ کو میخانے کی چابی دیدے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ایک دو جام سے بس ساقی میرا بنے گا کیا آج یُوں کر مُجھ کو میخانے کی چابی دیدے ؀اظہر ناظؔر ایک دو جام سے بس ساقی میرا کیا ہو گا آج یُوں کر مُجھ کو میخانے کی چابی دیدے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جو مانگتے اگر ستارے تُم تو توڑ لاتے ہم ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ فلک سے اب ہماری راہ رسم ہی نہیں رہی جو مانگتے اگر ستارے بھی تو توڑ لاتے ہم ؀اظہر ناظؔر فلک سے اب ہماری راہ رسم ہی نہیں رہی جو مانگتے اگر ستارے تُم تو توڑ لاتے ہم ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

چاند نے بھی اُس کو جب دیکھاکب اُس کو ہی قرار پھر آیا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ چاند نے بھی اُس کو جب دیکھا کب اُس کو ہی قرار پھر آیا  چاند بھی اُس کے تعاقُب میں ہی اُس کے شبستاں کو چلا آیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

چاند کو آسماں پے آوارہ کہاں پھر گھومتے چین آیا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ چاند کو آسماں پے آوارہ کہاں پھر گھومتے چین آیا چاند بھی اُس کے تعاقُب میں اُس کے روزن کو چلا آیا ؀اظہر ناظؔر چاند کو آسماں پے آوارہ کہاں پھر گھومتے چین آیا چاند بھی اُس کے تعاقُب میں اُس کے درشن کو چلا آیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِک زمانہ ہُوا غُلام اُس کا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس نے پلکیں اُٹھائیں پھر جھُکا لیں  اِک  زمانہ ہُوا غُلام اُس کا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry