زندہ ہیں تو کیا مر جائیں ہم ** غزل ** اظہر ناظؔر

زِندہ ہیں تو کیا مر جائیں ہم ؟؟

آپ کو چھوڑ کدھر جائیں ہم ؟؟


 سالوں ہی بیت گئے گھر چھُوٹے

بھلا اب کون سے گھر جائیں ہم ؟؟


چُوم لیں شمّع کو اُٹھ کے سرِ بزم  

رقص کرتے ہی بکھر جائیں ہم


آستانے بھی مے خانے بھی ہیں

کس نگر ، کون سے در جائیں ہم ؟؟


پاس اِک رختِ سفر ہی تو ہے

یہ بھی ساماں یہیں دھر جائیں ہم ؟؟


دل کے جس گھر سے تھے نکلے ناظؔر

وہیں کیا بارِ دگر جائیں ہم ؟؟


؀اظہر ناظؔر


#Azharnaazirurdupoetry


Comments

Popular posts from this blog