“رخت سفر “ از اظہر ناظؔر International ISBN NO. For Urdu Poetry Lovers ** 2024


آداب ! ادبی دُنیا سے وابستہ میرے حلقہء احباب میں تمام مُحترم دوستوں اور بڑے ادبی ناموں کو “رخت سفر” ۲۰۲۴ کی اعزازی کاپیاں پہلے ہی ارسال کر دی گئی تھیں ۔ آج تمام بڑی مُلکی یُونیورسٹیوں کے اَردو ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو “رخت سفر “ ۲۰۲۴ کے تین تین نُسخے ارسال کر دیے گئے ہیں ۔ جن میں سے ایک کاپی سربراہ اُردو ڈیپارٹمنٹ کی نذر ہے اور باقی دو کاپیاں یونیورسٹی لائبریری میں بطور عطیہ رسید کے عوض رکھوا دی جائیں گی ۔ کتاب کی اشاعت کی بڑھتی لاگت اور اس کتاب کی ضخامت کے باوجود محدود دستیاب کاپیاں میں نے اُن تمام احباب اور معروف مُلکی یُونیورسٹیوں کے اُردو ڈیپارٹمنٹ کی نذر کر دی ہیں جہاں زُبان و ادب سے دلجسپی رکھنے والے اس تخلیقی کاوش سے یکساں مُستفید ہوتے رہیں گے ۔ “رخت سفر “ ۲۰۲۴ پاکستانی اور انٹرنیشنل دونوں ISBN NOs کے ساتھ چھپ چُکی ہے ۔ اور پاکستان سے باہر بھی ایمیزون کنڈل کے علاوہ بڑے بُک پلیٹ فارمز پہ ای بُک کے علاوہ خُوبصورت انٹرنیشنل پیپر بیک ایڈیشن میں بھی دستیاب ہے ۔ میں نے اپنی بساط کے مُطابق تمام بیرون مُلک احباب کو بھی اُنکے پاکستانی ایڈریس پہ ایک ایک دستخط شُدہ کاپی بھجوا دی ہے ۔ 
جن احباب یا ادبی ذوق رکھنے والے قارئین تک “رخت سفر” ۲۰۲۴ نہیں پُہنچ سکی اور وُہ اُسے پڑھنے یا خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ وُہ ذیل میں دئے گئے ISBN NOs سے اس کتاب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ 

ISBN Pakistan 
978-969-587-180-5

International ISBN
979-8-224-52684-0

پاکستان میں یہ کتاب رومیل پبلشرز ، راولپنڈی نے جنوری ۲۰۲۴ میں شائع کی ہے اور کم و بیش اُسی دورانئے میں یہ کتاب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے ۔ 
حرف تازہ میں دلچسپی رکھنے والے احباب اس کتاب تک اُوپر دئے گئے ISBN NOs کے توسط سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ 
جن جن احباب کو یہ کتاب (رخت سفر -۲۰۲۴) پہلے ہی بطور اعزازی/دستخط شُدہ کاپی میری جانب سے موصُول ہو چُکی ہے ۔ اُن سے گُزارش ہے کہ ادبی دُنیا اور زُبان و ادب سے جُڑے جو احباب “رخت سفر” ۲۰۲۴ کے بارے میں اپنی صائب رائے (Reviews) دینا چاہیں وُہ اس پوسٹ پہ بطور کمنٹس / میرے ان باکس میں / بزریعہ ای میل/ تحریری تبصرہ مُجھے ارسال کر سکتے ہیں ۔ جن کا خیر مقدم کیا جائے گا اور اُن میں سے مُنتخب تبصروں کو کتاب کے آئندہ ایڈیشن میں اُنکے نام کے ساتھ بصد احترام جگہ دی جائے گی ۔
“رخت سفر” ۲۰۲۴ کی بابت ابتدائی تبصرے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ جنکے لئے میں تہہ دل سے ممنُون ہُوں ۔ باقی دوست احباب سے بھی کُچھ وقت نکالنے کی درخواست ہے ۔ 
اور اُنکی جانب سے “رخت سفر” ۲۰۲۴ پہ اُنکی صائب رائے کا بڑی شدت سے انتظار رہے گا اور اُس کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔
سدا شاد و آباد رہیں ۔

خیر اندیش ؛-

؀اظہر ناظؔر

#Azharnaazirurdupoetry
#Rakhtesafar2024




Comments

Popular posts from this blog