تیرے مے کدے کا جاتا کیا ہے ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

تیرے مے کدے کا جاتا  کیا ہے

اپنے پیاسے کو جتلاتا کیا ہے

ہے ہمیں سبھی معلُوم حقیقت

کُچھ بھی لینے کو جاتا کیا ہے

ہم تو آۓ ہیں سوغات ہی دینے

اپنے پہلُو پہ اِتراتا کیا ہے

ہم سے پھُوٹتی ہے روشنی وافر

دِیپ کو دِیا دکھلاتا کیا ہے

لے خبر کوئی پیمانے کی اپنے

پینے والوں کوسمجھاتا کیا ہے


(اظہر ناظؔر)


#Azharnaazirurdupoetry



Comments

Popular posts from this blog