مُنتخب اشعار ** کلام اظہر ناظؔر

مُنتخب اشعار :-


جس پھُول کا تھا چرچا مہ وِشوں میں

وُہ پھُول فقط تیرے نام کا تھا


؀اظہر ناظؔر


کب ھم نے بھی کوئی نرمی روا رکھّی تھی

جھُوٹ کی منڈی میں سچ کی سبیل لگا رکھّی تھی


؀اظہر ناظؔر


تُمہارا ظرف ہے تُم بھُول جاتے ہو

ہماری ضِد ہے ، ہم یاد رکھتے ہیں


؀اظہر ناظؔر


تُمہارا ظرف ہے تُم بھُول جاتے ہو

ہماری ضِد ہے ، سب یاد رکھتے ہیں


؀اظہر ناظؔر


جانثاروں کی صف میں چلو نام تو آیا

یُوں بے نام ہم سے آخر کو گِنتی میں آئے


؀اظہر ناظؔر


پڑی جو چوٹ آئینے پہ دل کے ٹُوٹ گیا 

جو دُوسری ھم مُحبّت کریں تو کس دِل سے ؟؟ 


؀اظہر ناظؔر


آپ سے ہے تماشوں  کی رونق

شعر کی اصل آبرُو ھمی سے ہے


؀اظہر ناظؔر


#Azharnaazirurdupoetry


Comments

Popular posts from this blog