مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

مُنتخب اشعار :-


مہک جیسا کرو محسُوس ہم کو 

تُمہاری سانسوں میں تُم کو ملیں گے


؀اظہر ناظؔر


ھمی تو ہیں وُہ چراغِ شب جِن کو

آندھیاں بھی سلامی دیتی ہیں


؀اظہر ناظؔر


ھمی تو ہیں وُہ چراغِ شب جِن سے

آندھیاں ساری جھُک کے ملتی ہیں


؀اظہر ناظؔر


اِک دیوتا بننے کا شوق لے ڈُوبا اُسے

اِنساں بھی جو رہتا وُہ تو بُرا کیا تھا


؀اظہر ناظؔر


خاک ہو جائے گا کیا پاگل دل

خواب کیسے یہ کفن اوڑھ لیں گے


؀اظہر ناظؔر


کوئی بھی خفا اُس سے بھلا اب کتنی دیر رہے

باہم ناراضگی میں بھی وُہ ہنس دیتا ہے


؀اظہر ناظؔر


بول تو سکتا ہُوں میں سرِ عام سب

پر ابھی میرا سچ مُعتبر ہی نہیں


؀اظہر ناظؔر


سُخن سے اپنے کئے جتنے بھی اُجالے میں نے

اندھیرے اُن کے رہے درپے بُغض میں ہی برابر


؀اظہر ناظؔر


خُوشبُو سا کر لو محسُوس ہمیں جب چاہو

تُم کو تُمہاری ہم سانسوں میں مہکتے ملیں گے


؀اظہر ناظؔر


خُوشبُو سا کر لیں محسُوس ہمیں جب چاہیں

آپکی اِن سانسوں میں ہم تو مہکتے ملیں گے


؀اظہر ناظؔر


دوست  دُشمن کا بھی کہاں پتہ تھا

ہم نے کانٹوں کو پھُول سمجھا تھا


؀اظہر ناظؔر


میں کہ دل کے ہی داغ  گِنتا گیا

وُہ کہ اشکوں سے بھی رہا انجان


؀اظہر ناظؔر


اس دل کے میرے بام و در میں ہی کہیں 

اُس کے گھر سے ذرا پرے بھی اُسی کا گھر ہے


؀اظہر ناظؔر


چکا چوند سے ہو جاتی ہیں یہ آنکھیں بند اکثر

پر ہُنر ہے شرط اِن اصلی نگینوں کی پرکھ کو


؀اظہر ناظؔر


دو ہی پل کی تھی یہ زندگی

دو ہی پل میں اُڑا دی گئی


؀اظہر ناظؔر


#Azharnaazirurdupoetry


Comments

Popular posts from this blog