Azhar Naazir A Remarkable Contemporary Urdu Poet & Short Story Writer | An Introduction

میں پرستِش کی حد سے لوٹا ہُوں
اب مُحبّت فضُول لگتی ہے

؀اظہر ناظؔر

میرا یہ شعر دُنیا بھر میں اُردو شاعری کے مداحوں میں میرا تعارُف ہے ۔ میں نے نوے کی دہائی میں گورڈن کالج ، راولپنڈی سے انگریزی ادبیات میں ایم اے کیا اور پھر بینکنگ انڈسٹری سے وابستہ رہا ۔ اس سے پہلے روز نامہ جنگ میں کُچھ عرصہ فارُوق اعظم صاحب اور شورش ملک صاحب کے ساتھ بھی کام کیا ۔ ۲۰۱۷ میں نیشنل بینک آف پاکستان سے آپشنل ریٹائرمنٹ لے لی ۔ اس سے قبل نیشنل بینک ٹوکیو میں بھی عرصہ تین برس تعینات رہا ۔میری اہلیہ بھی سابق قائدین اور سول سروس ۲۸ کامن سے ہیں ۔جاپان سے قبل آسٹریلیا میں بھی مقیم رہے ۔ حال مُقیم پاکستان ہیں ۔ میری دلچسپی ناول میں تھی اور میں ایک ناول نگار بننا چاہتا تھا ۔ مگر جب لکھا تو اُردو شاعری لکھنا شرُوع کی ۔ “کانچ کی نگری” میری پہلی کتاب ۲۰۱۲ میں پورب اکادمی ، اسلام آباد سے شائع ہُوئی ۔ اب مُبشر زیدی صاحب کی سو لفظوں کی کہانی سے انسپائر ہو کر ایک سو بیس لفظوں کی فلیش فکشن بھی لکھ رہا ہُوں ۔ 

“حُوریں ہلکان ہُوئی جاتی ہیں “ والا شعر بھی میرا ہے ۔ چینل پسند آئے تُو لائیک اور سبسکرائب ضرُور کریں ۔ شُکریہ 

میری فیس بُک پہ ابتداء کے وقت سے بزم شاعری  اظہر ناظؔر کے نام سے ایک ادبی گروپ موجود ہے ۔ جسے ہم عرصہ بارہ سال سے چلا رہے تھے ۔مگر میری سابقہ آئی ڈی ڈس ایبل ہونے کی وجہ سے اور ساتھی ایڈمن کی مصروفیات کے باعث گو میں تسلسُل سے اپنی تازہ شاعری اس گروپ میں پوسٹ کر رہا ہُوں ۔ مگر گروپ Audience سے Interaction نہ ہونے کی وجہ سے پچھلے کُچھ عرصہ سے یہ Inactive گرُوپ ہے ۔
آج سے میں نے گروپ Title بھی Change کر دیا ہے ۔ اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اب اس میں ایک نئی صنف Flash Fiction کا اضافہ بھی کر دیا ہے ۔ میں نے حال ہی میں اپنا یُو ٹیوب چینل بھی launch کیا ہے ۔ جس کا لنک ذیل میں موجُود ہے ۔ براہ کرم اس گروپ کا لنک بھی ادب /فلیش فکشن اور موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے دوست احباب سے شیئر کریں اور میرا Newly launched YouTube channel بھی subscribe اور like کر لیں ۔ تاکہ ہمارا اور آپ کا ساتھ آئندہ بھی بنا رہے ۔
مزید یہ کہ جو بھی دوست احباب اس گروپ کے Inactive رہنے کے باوجُود بھی ہمارے ساتھ رہے اُن کے بھی ہم ازحد ممنُون ہیں ۔

پلس گرُوپ میں میُوزک شیئرنگ کا آپشن بھی Allow کر دیا ہے ۔ 

آئندہ آپ اس گرُوپ میں  subject to Admin Approval شاعری ، فلیش فکشن اور اپنی پسند کی موسیقی بھی شیئر کر سکتے ہیں ۔ غیر
اخلاقی اور غیر معیاری مواد Approve نہیں کیا جائے گا ۔
گروپ میں بد تۂذیبی کا مُظاہرہ کرنے والے کو بلاک / Ban کر دیا جائے گا ۔
اپنا بُہت سا خیال رکھئے گا ۔

خیر اندیش :  اظہر ناظؔر / Azhar Naazir 

گروپ کا نام نئے مواد اور content کی مُناسبت سے آج تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ لنک ابھی وہی ہے جو ذیل میں موجُود ہے ۔
ایک سو بیس لفظوں کی کہانی 💕💕 شاعری ✍️ اظہر ناظؔر
فیس بُک گرُوپ لنک :- 

یُو ٹیوب چینل کا لنک درج ذیل ہے 


میرے دُوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی آئی ڈیز :-

facebook : @Azhar Naazir 
Twitter.    : @AzharNaazir
Instagram : @azhar_naazir

میری شاعری / کلام اور باقی ادبی مواد بشمول فلیش فکشن / ایک سو بیس لفظوں کی کہانی سے اس website/ blog پہ جا کر بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔


Regards,
Azhar Naazir  اظہر ناظؔر 
Urdu Poet & Short Story Writer 
August 10, 2023
Rawalpindi 
Pakistan 🇵🇰 
 


Comments

Popular posts from this blog