سُنو سُرخ گُلابوں کی تُم لاج رکھ لینا ** نظم ** اظہر ناظؔر

سنو , سرخ گلابوں کی تم لاج رکھ لینا 

انہیں تم دل کے گلدان میں سجا لینا

یہ پھول آج محبت نگر کا خاص تحفہ ہیں

میرے کومل , چنچل جذبوں کی ادا ہیں

انکی مہک اگر تمہیں مدہوش کر دے تو

تمہارے دل میں جو مری محبت بھر دے تو

سنو , سرخ گلابوں کی تم لاج رکھ لینا

قبل اسکے کہ پھول کا ا عتبار اٹھ جا ۓ

تمہارے در سے کوئی اشکبار اٹھ جا ۓ

سنو , سرخ گلابوں کی تم لاج رکھ لینا


(اظہر ناظؔر)  


#Azharnaazirurdupoetry



Comments

Popular posts from this blog