Posts

Showing posts from August, 2023

دل کے بھی کھل کھل جانے کا امکان باقی رہ گیا ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل کے بھی کھِل کھِل جانے کا امکان باقی رہ گیا اُن کی نہ جب آمد ہُوئی ، اعلان باقی رہ گیا الزام پھر الزام ہی تھا جاتے جاتے ہی گیا بہُتان پھر بُہتان تھا ، بُہتان باقی رہ گیا سارے ہی تو پنچھی سبھی حیوان پردہ کر گئے  انسان پھر انسان تھا ، انسان باقی رہ گیا میں نے گو اُس کے سارے ہی قرضے تھے چُکا بھی دیے احسان پھر احسان تھا ، احسان باقی رہ گیا جتنے  کٹھن تھے کام چُن چُن کے کئے ہم نے مگر آسان پھر آسان تھا ، آسان باقی رہ گیا یُوں پارسائی میں فرشتوں کو دے ڈالی مات پر شیطان پھر شیطان تھا ، شیطان باقی رہ گیا میں نے تھے اُس سے رشتے ناطے توڑ ہی ڈالے مگر رومان پھر رومان تھا ، رومان باقی رہ گیا  ہے آرزُو اُس کی نہ حسرت دل میں کوئی اب رہی ارمان پھر ارمان تھا ، ارمان باقی رہ گیا  گو بُت تھے غارت گر مگر تھا لوٹنا ہم کو پڑا ایمان پھر ایمان تھا ، ایمان باقی رہ گیا اِنہی چراغوں نے کئے کیا کیا تھے اپنے تئیں جتن طُوفان پھر طُوفان تھا ، طُوفان باقی رہ گیا جو اُڑ گیا پنچھی رہ خالی پنجرہ پیچھے ہی گیا سامان پھر سامان تھا ،سامان باقی رہ گیا  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جو بویا تھا کاٹ رہے ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ جو بویا تھا کاٹ رہے ہیں آگ کی خندقیں پاٹ رہے ہیں (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

جام ہے گدھوں کے پاس رند خالی ہاتھ ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ساقیا ترے مے خانے میں لُوٹ ہے مچی جام ہے گدھوں کے پاس رِند خالی ہاتھ ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

غُلام گردشوں میں یہ سارے ابن غُلام ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظر

Image
​ غُلام گردشوں میں یہ سارے ابنِ غُلام یُوں اپنی باری کے انتظار میں کھڑے ہیں ______________ پہلے تو ہم نے دل سے مارا تھا اب ہمی تُمہیں بل سے ماریں گے بولا بھی تھا کہ ہے سکُون کہاں  ہو تُمہی ناداں بھُول جاتے ہو (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

رات بڑی رنگین ہو گی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آجکی شام نے کہہ دیا ہے رات بڑی رنگین ہو گی (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

کوئی تو ایک کام باقی ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ کوئی تو ایک کام باقی ہے تیرے وعدے کی شام باقی ہے تیری نظروں سے جو کہ پینا ہے ہاں وہی ایک جام باقی ہے وُہ ستمگر کہاں ہے رہتا اُدھر بس وہاں در و بام باقی ہے زندگی کا بھی مول چُکا دیا کون کہتا ہے دام باقی ہے چارہ گر کون آزمانا ہے کوئی کہہ دو جو نام باقی ہے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

لمبی رات اب کیسے گُزرے گی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شام سے ہی دل ہے بُجھا بُجھا  لمبی رات اب کیسے گُزرے گی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہم شاعروں کو چاند بھی کیا دُور ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم شاعروں کو چاند بھی کیا دُور ہے لائے  تصوُّر میں اِدھر ، فُٹ چھُو لیا (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

ہمارا چاند تو بغل میں رہتا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ نجانے کون چاند پر ہو اُترے تُم ہمارا چاند تو بغل میں رہتا ہے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

ہیں گر سوال تو اُٹھیں گے اور اُٹھ رہے ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہیں گر سوال تو اُٹھیں گے اور اُٹھ رہے ہیں  اِتنی ڈھٹائی سے آخر تُم جیو گے کب تک (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

اب تو سالے پہ ترس آتا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تھی کبھی تو رقیب سے ان بن  اب تو سالے پہ ترس آتا ہے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

حرف کا مُقدّر لفظوں کے ہم سکندر ہیں ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ حرف کا مُقدّر لفظوں کے ہم سکندر ہیں ہر شے کو قرینے سے رکھنا اپنی عادت ہے ہم کو ہر شے میں ہی قُدرت دکھائی دیتی ہے  ہر سُو زندگی کی چاہت دکھائی دیتی ہے چند حرفوں سے ہم شہکار ہیں بنا لیتے کہنے کو مجاور ہیں نہ ہی کوئی ولی ہم بھی  وقت کی ہمیں آہٹ تک سُنائی دیتی ہے  دیکھتے  پسِ آئینہ بھی مُورتیں ہم ہیں سامنے کی سب کو صُورت دکھائی دیتی ہے زادِ راہ  میں ہم حیرت کدے لئے پھرتے  دل میں ہیں صنم کدے لئے چلتے ہم اکھیوں میں ہیں مے کدے لئے پھرتے حسرتوں کو ہم سے بہتر ہے کون جانتا  رہزنوں کو ہم سے بہتر ہے  کون پہچانتا ہم سے ہی چراغوں کی آبرُو سلامت ہے روشنی لُٹا کے رقص بھی ہمی تو کرتے ہیں  ہمارے لفظوں کی بولی ہی نہیں لگتی   مانو ہیرے ہیں یہ انمول سارے کے سارے  تِنکا تِنکا چُن کر ہم آشیاں بناتے ہیں  پھر وہی نشیمن ارمانوں سے سجاتے ہیں حسرتوں کی لو سے ہی روشنی بھی کرتے ہیں دھڑکنوں کی دھمال کو زندگی بھی کرتے ہیں ہم کو شہر بھی صحرا بھی ہے ایک سا لگتا  خاک چھانتے ہیں ہم ریت پھانکتے ہیں  جس کسی نے بھی رکھا دل میں ہی رکھا ہم کو کوئی جاہ کوئی اعزاز چاہتے کب ہیں ہم درویشوں کو نام بُہت ہے شکستہ اِس دِل کا دام بُ

سب کے آگے یہ جھُکنے بھی نہیں دیتی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ زندگی ہے کہ تھکنے بھی نہیں دیتی  سب کے آگے یہ جھُکنے بھی نہیں دیتی (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

تُم تو سُود و زیاں کا ہو کرتے حساب ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُم تو سُود و زیاں کا ہو کرتے حساب ہم مُحبّت کما کے لُٹا دیتے ہیں (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

مکاں خالی تھے ، مکیں گُمشُدہ تھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دیواروں پہ حسرتیں کندہ تھیں  مکاں خالی تھے ، مکیں  گُمشُدہ تھے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

قطرے قطرے کو ہمیں ترساتا ہے کیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ قطرے قطرے کو ہمیں ترساتا ہے کیا  حوصلہ کر کے پلا دے یہ مستی ساری  (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

یہ کسی دن تیری بے حس رگوں میں بھی اُترے گا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہی زہر جو اُنڈیلا ہے تُو نے سماعتوں میں یہ کسی دن  تیری بے حِس رگوں میں بھی اُترے گا (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

کوئی ترستا ارزانی کو رہا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کوئی ترستا ارزانی کو رہا کوئی فراوانی ہی سے مر گیا (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

انسان کے پیروں میں اک زنجیر برابر ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شیطان کی ہے مرضی جو چاہے سو کر گُزرے  اِنسان کے پیروں میں اِک زنجیر برابر ہے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

کھُلا پھرتا ہے شیطان ہی ان اکڑ کر ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کھُلا پھرتا ہے شیطان ہی اب اکڑ کر اور اِنساں کے پاؤں میں زنجیر پڑی ہے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

ہم سویرے تھے مگر تیرے تھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ جلتی مشعل کے اِس اور روشنی تھی  دُور تک راج اندھیرے کا تھا تُم نے گھُپ چُنا اندھیرا کاہے ہم سویرے تھے مگر تیرے تھے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

جب بھی چاہو یُوں تُم جھٹ چھُڑا لینا ** مُنتخب اشعار** اظہر ناظؔر

Image
​ ہاتھ ہی تو ہے زنجیر نہیں ہے جب بھی چاہو یُوں تُم جھٹ چھُڑا لینا (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

تُو پہلے بات پہ قائم رہ کر ذرا دکھا دے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُو پہلے بات پہ قائم رہ کر ذرا دکھا دے ابھی یُوٹرن کے ہی ساتھ  پتلی گلی پکڑ (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

کس دُھوپ میں ہم کو جھُلسایا گیا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دو بُوند مِلی تھی شبنم کے بھی عِوض کِس دُھوپ میں ہم کو جُھلسایا گیا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ساتھی نہیں کوئی زادِ راہ ندارد ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کاغذ کی ناؤ میں سمُندروں کا ہے سفر ساتھی نہیں کوئی ، زادِ راہ ندارد  ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

غُلام گردشوں میں یہ سارے ابنِ غُلام ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ غُلام گردشوں میں یہ سارے ابنِ غُلام یُوں اپنی باری کے انتظار میں کھڑے ہیں (اظہر ناظؔر)    #Azharnaazirurdupoetry

Azhar Naazir A Remarkable Contemporary Urdu Poet & Short Story Writer | An Introduction

Image
​ میں پرستِش کی حد سے لوٹا ہُوں اب مُحبّت فضُول لگتی ہے ؀اظہر ناظؔر میرا یہ شعر دُنیا بھر میں اُردو شاعری کے مداحوں میں میرا تعارُف ہے ۔ میں نے نوے کی دہائی میں گورڈن کالج ، راولپنڈی سے انگریزی ادبیات میں ایم اے کیا اور پھر بینکنگ انڈسٹری سے وابستہ رہا ۔ اس سے پہلے روز نامہ جنگ میں کُچھ عرصہ فارُوق اعظم صاحب اور شورش ملک صاحب کے ساتھ بھی کام کیا ۔ ۲۰۱۷ میں نیشنل بینک آف پاکستان سے آپشنل ریٹائرمنٹ لے لی ۔ اس سے قبل نیشنل بینک ٹوکیو میں بھی عرصہ تین برس تعینات رہا ۔میری اہلیہ بھی سابق قائدین اور سول سروس ۲۸ کامن سے ہیں ۔جاپان سے قبل آسٹریلیا میں بھی مقیم رہے ۔ حال مُقیم پاکستان ہیں ۔ میری دلچسپی ناول میں تھی اور میں ایک ناول نگار بننا چاہتا تھا ۔ مگر جب لکھا تو اُردو شاعری لکھنا شرُوع کی ۔ “کانچ کی نگری” میری پہلی کتاب ۲۰۱۲ میں پورب اکادمی ، اسلام آباد سے شائع ہُوئی ۔ اب مُبشر زیدی صاحب کی سو لفظوں کی کہانی سے انسپائر ہو کر ایک سو بیس لفظوں کی فلیش فکشن بھی لکھ رہا ہُوں ۔  “حُوریں ہلکان ہُوئی جاتی ہیں “ والا شعر بھی میرا ہے ۔ چینل پسند آئے تُو لائیک اور سبسکرائب ضرُور کریں ۔ شُکریہ  میری

اُس نے کیا پھر سبھی نے کیا رد مُجھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس نے کیا پھر سبھی نے کیا رد مُجھے یُوں میں کُندن بنا مُعتبر ہو گیا  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

مُجھ کو ڈرا نہیں پاتے اندھیرے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں تو چراغوں کے سنگ ہُوں رہتا مُجھ کو ڈرا نہیں پاتے اندھیرے (اظہر ناظؔر)     #Azharnaazirurdupoetry

Pl like & Subscribe ! A YouTube channel by AzharNaazir @AzharNaazir

Image
​ Pl like & Subscribe for a daily dose of Urdu Poetry & Current Affairs / Social Media News:- https://youtube.com/@AzharNaazir

اس زندگی نے باندھی ہے زنجیر کیا کریں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم کو اے دوست یہ قسمیں وعدے لوٹا دے اِس زندگی نے باندھی ہے زنجیر کیا کریں   (اظہر ناظؔر)     #Azharnaazirurdupoetry

دائرے کا ہے سفر ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دائرے کا ہے سفر  آج میں ہُوں کل تُو ہے   (اظہر ناظؔر)    #Azharnaazirurdupoetry

ہے تُو مُنافق ہی میں نہیں ہُوں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُجھ میں مُجھ میں ایک انتر ہے ہے تُو مُنافق ہی میں نہیں ہُوں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تُجھ میں مُجھ میں ایک انتر ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُجھ میں مُجھ میں ایک انتر ہے ہے تُو مُنافق ہے میں نہیں ہُوں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry