Posts

Showing posts from March, 2023

پردے کا تکلُف نہ کیجئے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ پردے کا تکلُّف نہ کیجئے ہم نے چاند کو دیکھ رکھا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

جیسے آمادہ وُہ پتھر بھی پگھلنے کو ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کُچھ یُوں تکتی ہیں مُجھے شوخ نگاہیں اُس کی جیسے آمادہ وُہ پتّھر بھی پِگھلنے کو ہے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

دل نہیں مانتا کہ غیر ہو تُم ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل نہیں مانتا کہ غیر ہو تُم بار بار اپنے اپنے لگتے ہو ________ (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اور نیا کوئی ٹھکانہ بھی نہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تیرے بھی دل سے اُترچلے ہیں ہم اور نیا کوئی ٹھِکانہ بھی نہیں ___!! _______ (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

نہ ہو اصلی تو فرضی مان لیتے ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ نہ ہو اصلی تو فرضی مان لیتے ہیں  ھم دُشمن جس کو مرضی جان لیتے ہیں   (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

یُوں دُعا کر ترے وحشی پہ اثر ہو جائے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ ان کہی بات کا بھی کوئی تو گھر ہو جائے دل یہی چاہتا ہے اُن کو خبر ہو جائے اِس  کہانی  میں جی لینا بھی تو ہے کار بڑا تھوڑی ہے اب کہ زیادہ ہے بسر ہو جائے ہُوں تو آدم میں گُنہگار ، خطا کار بھی ہُوں دُعا ہے تھوڑی سی نیکی کا بڑا اجر ہو جائے جیسے ماں باپ نے سینچا ہے لہُو سے اپنے چمکے ہر چاند ہی ہر تارہ قمر ہو جائے رُوٹھ کے جائے  نہ چمن سے مرے موسمِ گُل یاں کے پیڑوں کا پتّا پتّا ثمر ہو جائے جو فرشتوں کے بھی سجدے سے فرشتہ نہ بنا ہے کیا بُرا اُسے وُہ جو بشر ہو جائے یہ تری باتیں ہیں سچ  ہیرے و موتی جیسی  یُوں دُعا کر ترے وحشی پہ اثر ہو جائے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

بے سبب نہ تھی خلش ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بے سبب نہ تھی خلِش کوئی خواب ادُھورا تھا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہوا کو نہیں ہے حق کہ ھم کو یُوں جُدا کرے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شجر سے لِپٹ گئے یہی کہتے پتّے سبھی ہوا کو نہیں ہے حق کہ ھم کو یُوں جُدا کرے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

دل مُضطر ** طویل نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا بدلی بدلی سی ہے دُنیا تُو اب بدل بھی جا کب کوئی تِرا واں اُس گلی سے نکِل بھی آ چاند چھُونے کی ضِد کو چھوڑ اب بہل بھی جا اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا میں وُہ چاند ہُوں اپنے چھُوٹا تاروں سے میں تھا اپنوں سے کھا کے ٹھوکر بِچھڑا پیاروں سے میں تھا تھا بھنور میں پیہم کٹا کِناروں سے میں تھا اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا اُس کے در پہ سرِ شام جو چراغ جلتے ہیں دیکھ روشنی سی اس دِل کے داغ جلتے ہیں دِل واں ٹُوٹتے ہیں سپنوں کے باغ جلتے ہیں اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا میں کرُوں کیا تنہا اُداس رات کا اب کے چاندنی سے دِل کی اس واردات  کا اب کے اُس کی گلی میں گُم سے اِلتفات کا اب کے اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا زہر لگتی ہیں اب مُجھ کو پیار کی باتیں یہ وفا کے قِصّے ، قول و قرار کی باتیں جھُوٹے سب ہیں سپنے ، بس ہیں فرار کی باتیں اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا من یہ کہتا ہے اِس شب بادہ خانے کو ہی چل دشت کو ہی چل تُو خاک اُڑانے کو ہی چل مان جا اب اُس کے پھِر آستانے کو ہی چل اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا

حُوریں ہلکا ن ہُوئی جاتی ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اپنے اس وائرل شعر کو ابھی سوشل میڈیا پہ مُختلف ناموں اور ترامیم سے دیکھا تو یہ تصویر ایک پوسٹ پہ اچھی لگی !!!! ایک اضافہ “مُرشد” بھی ہے  حُوریں ہلکان ہوئی جاتی ہیں شیخ  آمادہ نہیں مرنے کو (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

شاعر چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ، شعر چھوٹا یا بڑا ہوتا ہے ** اظہر ناظؔر

Image
​ “شاعر چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا - شعر چھوٹا یا بڑا ہوتا ہے “ (اظہر ناظؔر) بڑا سُخن جس کے بھی نصیب میں آ جائے یہ عطائے رب سُخن ھے ۔ میں آج بھی اس بات پہ قائم ہُوں ۔  اور موجود ہ لایعنی بحث کے تناظر میں میرا ووٹ جون ایلیا کے ساتھ ہے ۔ غالب نے مومن کے ایک شعر کے بارے میں کہا تھا کہ میں اس ایک شعر کے بدلے اپنا پُورا دیوان دے دُوں ۔ تو بات ہی ختم ہو جاتی ہے ۔  سلامتی ہو  #Azharnaazirurdupoetry

وصال یار ** چار شاعر ایک بحر اور ایک زمین ** اظہر ناظؔر

Image
​ ________ چار شاعر _ایک بحر اور ایک زمین ______  1-غزلِ غالب __________ یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا ترے وعدے پہ جئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا کبھی تُو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو یہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غمگسار ہوتا 2-غزلِ داغ __________ عجب اپنا حال ہوتا جو وصال یار ہوتا کبھی جان صدقے ہوتی، کبھی دل نثار ہوتا کوئی فتنہ تاقیامت نہ پھر آشکار ہوتا ترے دل پہ کاش ظالم مجھے اختیار ہوتا جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتا تمہیں منصفی سے کہہ دو، تمہیں اعتبار ہوتا؟ غمِ عشق میں مزہ تھا جو اسے سمجھ کے کھاتے یہ وہ زہر ہے کہ آخر، مئے خوشگوار ہوتا نہ مزہ ہے دشمنی میں، نہ ہے لطف دوستی میں کوئی غیر غیر ہوتا، کوئی یار یار ہوتا 3- غزلِ امیر مینائی ______________ مرے بس میں یا تو یا رب، وہ ستم شعار ہوتا یہ نہ تھا تو کاش دل پر مجھے اختیار ہوتا پسِ مرگ کاش یوں ہی

ایک ردیف ** تین شاعر ** تین غزلیں ** اظہر ناظؔر

Image
​ ایک ردیف ** تین شاعر ** تین غزلیں ایک ردیف / تین شاعر (راغب مراد آبادی) کون کسی کا یار ہے سائیں یاری بھی بیوپار ہے سائیں یہ بھی جھوٹا، وہ بھی جھوٹا جھوٹا سب سنسار ہے سائیں ہم تو ہیں بس رمتے جوگی آپ کا تو گھر بار ہے سائیں کب سے اُس کو ڈھونڈ رہا ہوں جس کو مجھ سے پیار ہے سائیں کرودھ کپٹ ہے جس کے من میں مفلس اور نادار ہے سائیں ڈول رہی ہے پریم کی نیا داتا کھیون ہار ہے سائیں بات کبھی ہے پھول کی ڈالی بات کبھی تلوار ہے سائیں گاؤں کی عزت کا رکھوالا گاؤں کا لمبردار ہے سائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (رحمان فارس) یہ جو مجھ پر نکھار ہے سائیں  آپ ہی کی بہار ہے سائیں آپ چاہیں تو جان بھی لے لیں  آپ کو اختیار ہے سائیں تم ملاتے ہو بچھڑے لوگوں کو  ایک میرا بھی یار ہے سائیں کسی کھونٹی سے باندھ دیجے اسے  دل بڑا بے مہار ہے سائیں عشق میں لغزشوں پہ کیجے معاف  سائیں یہ پہلی بار ہے سائیں کل ملا کر ہے جو بھی کچھ میرا  آپ سے مستعار ہے سائیں ایک کشتی بنا ہی دیجے مجھے  کوئی دریا کے پار ہے سائیں روز آنسو کما کے لاتا ہوں  غم مرا روزگار ہے سائیں وسعت رزق کی دعا دیجے  درد کا کاروبار ہے سائیں خار زاروں سے ہو کے آیا ہوں  پیرہن ت

ٹُوٹ جائے گا تیرا نشہ جاناں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ سُوکھ جائے گا جوبن کا شجر بھی ٹُوٹ جائے گا تیرا نشہ جاناں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

میں سوال تھا سو ڈٹا رہا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں سوال تھا سو ڈٹا رہا پر جواب سارے اضافی تھے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

پر جواب سارے اضافی تھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک سوال تھا سو ڈٹا رہا پر جواب سارے اضافی تھے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تُم آستینوں میں ہی رہو تو ہے اچھا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُم آستینوں میں ہی رہو تو ہے اچھّا ادھر ھم کو تو سپیرا دکھائی دیتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

بنا کے کُچھ تو بکھیرا دکھائی دیتا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ اور بات کہ شہکار ہی نہ بن پایا بنا کے کُچھ تو بکھیرا دکھائی دیتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ابر ہی اب تو لُٹیرا دکھائی دیتا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِنہی تو بارشوں نے چھین لی متاع مری ابر ہی اب تو  لُٹیرا دکھائی دیتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

مُجھے مل تو گیا یہ جہاں لیکن ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُجھے مِل تو گیا یہ جہاں لیکن تیری کمی تو تیری کمی تھی  ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

چھوٹی سی بھی خُوشی کا جشن منایا کیجئے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ چھوٹی سی بھی خُوشی کا جشن منایا کیجئے کِسے معلُوم  کہ کل یہ بھی رہے یا نہ رہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

یاد بھی رکھنے کے لائق کہاں ہم تھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بھُول گیا ہے تو کیا ہوا  اُسے حق تھا یاد بھی رکھنے کے لائق کہاں ہم تھے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہے رات کو بھی سویرا دکھائی دیتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہے رات کو بھی سویرا دکھائی دیتا ہے بشر کو بھی تو مسیحا دکھائی دیتا ہے میں اِک اکیلا سِتارہ کہاں کہاں چمکُوں سبھی طرف ہی اندھیرا دِکھائی دیتا ہے اِنہی تو بارشوں نے چھین لی متاع مری ابر ہی اب تو لُٹیرا دکھائی دیتا ہے یہ اور بات کہ شہکار ہی نہ بن پایا بنا کے کُچھ تو بکھیرا دکھائی دیتا ہے تُم آستینوں میں ہی رہو تو ہے اچھّا ادھر ھم کو تو سپیرا دکھائی دیتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

سبھی طرف ہی اندھیرا دکھائی دیتا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں اِک اکیلا سِتارہ کہاں کہاں چمکُوں سبھی طرف ہی اندھیرا دِکھائی دیتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

رات کو رات کہا یہ ھماری بھی غلطی تھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ رات کو رات کہا یہ ھماری بھی غلطی تھی دن جو ھم بول ہی دیتے تو رشکِ جہاں ہوتے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

پہلے سی وُہ چنچل نہیں رہی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ڈرتی ہے مُحبؔت کے نام سے پہلے سی وُہ چنچل نہیں رہی (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

ھم جو شامل تھے تزئین گُلستاں میں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھم جو شامل تھے تزئینِ گُلستاں میں ھمی تھے بیکار واں جُوں تھی بہار آئی (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

ان آنکھوں پہ واجب ہے تاوان بُہت ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِن آنکھوں نے خواب بُہت دیکھے تھے اِن آنکھوں پہ واجب ہے تاوان بُہت (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رخت سفر میں میرے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ کیا چنگاریاں ہیں یہ بھی شرر میں میرے گرمی سے جن کی زمانہ ہے اثر میں میرے  اَک ترے ساتھ کی حسرت یہاں تک لائی مُجھے ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رختِ سفر میں میرے میں تو ہُوں آج تلک بات پہ قائم اپنی پھر اُلجھتا ہے تُو کیُوں ایک مگر میں میرے میں بُلندی کو بھی چھُوتا ہُوں کھو دیتا ہُوں پھر جانے کیا اب کمی ہے اوجِ ہُنر میں میرے ماہِ کامل کی سبھی خُوبیاں تو دکھتی ہیں کونسی اب کمی ہے رشکِ قمر میں میرے دِل تری دِل لگی ، دلداری سے ہے خُوش بے حد  ٹیس سی کیا کبھی اُٹھتی ہے جگر میں میرے ہیں سُخن ور بھی یاں ناظر بڑے ہی سرکاری  شاہ کی مدح میں ہیں لکھتے نگر میں میرے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

مُحبت پہ مُجھ کو یقیں اب نہیں ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کِسی اور تعلُّق کا۔۔۔ تُو واسطہ دے مُحبّت پہ مُجھ کو یقِیں اب نہیں ہے  ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ھمی کو تھی حُسن کی تلاش بڑی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھمی کو تھی حُسن کی تلاش بڑی ھمی پھر سو بار تھے پچھتائے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

ھمی پھر سو بار تھے پچھتائے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھمی کو تھا جُنوں چارہ گری کا ھمی پھر سو بار تھے پچھتائے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

تُمہیں میرے سے بہتر کوئی جانتا ہے کب ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُمہیں میرے سے بہتر کوئی جانتا ھے کب  مُجھے جانتا میرے سے بہتر ھے کون کیُوں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

میں تو اُن رِشتوں کو بھی رویا ہُوں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں تو اُن رِشتوں کو بھی رویا ہُوں  جو شاید درمیاں کبھی تھے ہی نہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تھک گئے نامہ اعمال کو دیکھتے جب ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تھک گئے نامہِ اعمال کو دیکھتے جب ایک بھی نیکی گُناہوں سی بھاری نہ ملی (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

زندگی اور ہمیں کیا سزا دیتی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُجھ کو گنوا کے بھی جینا پڑا تھا زندگی اور ہمیں کیا سزا دیتی        (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

وُہ تکتے ہیں آئینے کو ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ وُہ تکتے ہیں آئینے کو آئینہ اُنہیں تکتا ہے  (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

تیرے اب نام سے نفرت ہو گئی ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دوستی پے تری تھا ناز ہمیں بھی تیرے اب نام سے نفرت ہو گئی ہے    (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

بات کرتے ہُوئے اب ٹھہر جاتا ہُوں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بات کرتے ہُوۓ اب ٹھہر جاتا ہُوں اپنے لہجے کی تلخی سے ڈر لگتا ہے  ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

موتیے کے ہار ** نظم ** اظہر ناظر

Image
​ **** موتیے کے ہار **** روز دفتر سے واپسی پر  چوک کی سُرخ بتّی پہ  موتیے کے ہار بیچنے والا جب اک پھول سا بچّہ مِری گاڑی کے پاس ہوتا ہے میں خرِید لیتا ہُوں کُچھ ہار  اور پھِر اُنہیں پیار سے  سامنے مِرر پہ ڈال دیتا ہوں موتیے کی سُوندھی سی خُوشبُو مُجھے کُچھ یاد دِلاتی ہے خواب نگر میں کھینچ لاتی ہے ہاں تم کو موتیے کے گجرے پسند تھے گھر پُہنچ  کر تم کو وہاں نہ پا کر میں مخمُوم سا ہو جاتا ہوں بیڈ پہ لیٹے تُمہیں سوچتا ہُوں اور بے خبری کے کسی پل میں نِیند کی وادی میں کھو جاتا ہُوں اگلے روز تک موتیے کے وہ ہار دُھوپ کی تمازت سے مِرے ارمانوں کی طرح مُرجھا سے گئے ہوتے ہیں اگلی شام میں تازہ پھُولوں کو ایک بار پھِر سے گاڑی کے مِرر پہ ڈال کر کچُھ پل کو ہی پھِر سے اِکبارکو جی لیتا ہُوں مے تِری یاد کی پی لیتا ہُوں                                           (اظہر ناظر) #Azharnaazirurdupoetry

پہلی مُحبت ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ ***پہلی محبت*** روز حیرت سے مجھے وہ تکا کرتی تھی مری غزلیں ,مری نظمیں پڑھا کرتی تھی پوچھتی تھی اتنا درد کہاں سے ملا تم کو کس نے ہے دے ڈالا محبت کا یہ صلہ تم کو تمہارے کلام  میں یہ انفرادیت کیسی ہے شعر میں , سخن میں یہ ندرت کیسی ہے کس کی یاد میں یوں پیہم دن رات لکھتے ہو تم تشنہ لبی , چاک زخموں کی بات لکھتے ہو تم درد کو کس لئے خلاف معمول دوا کہتے ہو تم زمانے کو بھی مہر و وفا سے سوا کہتے ہو تم زلف کو گھٹا اور  چہرے کو چاند لکھتے ہو تیرگی کو بڑھا, چراغوں کو ماند لکھتے ہو تمہاری شاعری میں یہ ہیجان کیسا ہے پس کلام ہے جو موجزن رومان کیسا ہے دیکھو تو کسی روز میری آنکھوں میں مہکو تو کسی روز میری سانسوں میں تمہارے درد کی اک میں دوا ہوں جان لو تم اس دشت بےنوا میں اک نوا ہوں مان لو تم پھر اک روز کسی دور دیس جا بسی وہ نا حق , میری چاہت کو تھی ترسی جو احساس جو کل بھی تھا ناظر ,  ہے آج مجھے__  زندگی بھر ہے چکانا پہلی محبت کا خراج مجھے اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

کبھی تو جاناں ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ کبھی تو جاناں  اُڑتی چنچل تِتلی سی اِیک مہک بھری کلی سی غُنچوں کی سی شگُفتگی سی  مست ہوا کے جھونکوں سی چلتی ندی کے پانیوں سی قوسِ قزح کے رنگوں سی بدلی ، برکھا کی ٹھنڈک سی سردیوں  کی دُھوپ سی  پریوں کے رُوپ سی مدُھر سنگِیت سی پریم بھرے گیت سی جھرنوں کی ہی روانی سی رنگیں شوخ جوانی سی ٹُوٹتی سی انگڑائی سی پھُولوں کی رعنائی سی تازہ پڑی شبنم سی اُٹھتی حِنا کے رنگوں سی صحرا  میں نخلِستاں سی سِیپ میں لپٹی گوہر سی نشے کی خُماری سی  کلی اِک کنواری سی سنگ تراش کی مُورت سی لاکھوں میں موہنی صُورت سی دل کے مرے آنگن میں اُترو اور بیاباں کو گھر کر دو   ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

آپ کے نہیں اختیار میں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آپ کے نہیں اِختیار میں  یہ بدن ہمیں سونپ دیجئے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

درد آواز چھین لیتے ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ گہری چُپ بے وجہ نہیں ہوتی درد آواز چھین لیتے ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

جن خوابوں کا دیکھنا بھی بنتا نہیں ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جن خوابوں کا دیکھنا بھی بنتا نہیں اُنہی سے یہ آنکھیں اُلجھتی کیُوں ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

میں فقط پھُول ہی بھیجوں گا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دیکھو بُرا نہ تُم ماننا میں فقط پھُول ہی بھیجُوں گا  ✍️اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

بوسہ شاعری ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دے بھی دے میرے محرما اِک بار تیرے ترکش میں بوسے جتنے ہیں     ✍️اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

بند قبا شاعری ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تیرے  بندِ  قبا  سے  جُڑے  قِصّے جھُوٹے ہی سہی پر ہوش رُبا ہیں   ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہزار تشنہ سی حسرتوں کے بوجھ تلے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہزار تشنہ سی حسرتوں کے بوجھ تلے یہ جو دھڑکتا ہے  دِل کمال کرتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہزار تشنہ سی حسرتوں کے بوجھ تلے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ حرام کو بھی اِک دم حلال کرتا ہے   کبھی جو دِل نئی کوئی مجال کرتا ہے ہزار تشنہ سی حسرتوں کے بوجھ تلے یہ جو دھڑکتا ہے ، دِل کمال کرتا ہے یہ دِل بھی تو رہتا ہے عجب سےمخمصے میں جواب گھڑتا ہے خُود ہی سوال کرتا ہے بچھڑ جو جائے کوئی اپنا تو تڑپتا ہے دِل یہ دیر تک روتا ہے ، ملال کرتا ہے چھُو لے جو آہٹ کوئی بھی میرے اِس در کو یہ دِل اُچھلتا ہے ، تیرا خیال کرتا ہے دھمال کرتا ہے اپنی ہی دُھن میں دل ایسے کہ ہجر کو بھی میرے وصال کرتا ہے یہ مُجھ میں رقص بھی کرتا ہے مُسکراتا ہے خُوشی سے مُجھ کو دِل یُوں نہال کرتا ہے الگ ہی ڈھنگ سے جینے کا عادی ہے دِل بھی نہ مانے تو جینا یہ محال کرتا ہے یہ دِل ہی تو ہے آخر کو تھک ہی جائے گا یہی خیال مُجھے کیُوں نڈھال کرتا ہے جو جینی ہے تو اِک سانس میں لے زندگی جی یُوں رات دِن کیُوں اس کو وبال کرتا ہے   (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry