Posts

Showing posts from April, 2024

مرے دُشمنوں کو نوید ہو ، مرے حاسدوں کو یہی وعید ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ مرے دُشمنوں کو نوید ہو ، مرے حاسدوں کو یہی وعید میں نے لکھنا چھوڑ دیا ہے ، آج ابھی سے پڑھنے سے توبہ ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جس کا ملنا لکھّا دل کے صحیفے پہ تھا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس کا ملنا لکھّا دل کے صحیفے پہ تھا ہم سے کترا کے وُہ تو گُزر بھی گیا ہے ابھی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِس سے بڑھ کے مُجھے وُہ کیا دیتی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اپنے دِن رات میں کیا شامل  اِس سے بڑھ کے مُجھے وُہ کیا دیتی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِتنی ہنسی میں اِسی قدر ہی غم بھی تو ہو گا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِتنی ہنسی میں اِسی قدر ہی غم بھی تو ہو گا جو قہقہوں سے بھی شاید کُچھ بھی نہ کم ہو گا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

بڑے خوابوں کی کرچیوں کو لے کر ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ بڑے خوابوں کی کرچیوں کو لے کر  کیا تُم کرو گے ، کہاں جاؤ گے ؟ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

​مُجھے بھی یہ شاید گُماں رہتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُجھے بھی یہ شاید گُماں رہتا ہے  مری دسترس میں جہاں رہتا ہے کسی کی توجّہ میں ہر لحظہ ہی زمیں رہتی ہے ، آسماں رہتا ہے مری پلکوں کے روزنوں میں ہی تو مرے یار کا آستاں رہتا ہے  مُسافر ہیں آتے چلے جاتے ہیں نشانی کوئی نا نشاں رہتا ہے بڑے درد ہیں جن کا باقی ابھی سُخن رہتا ہے یہ بیاں رہتا ہے اُسی کی یہ قُدرت ہے ، چاہت بھی ہے نہاں رہ کے بھی جو عیاں رہتا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہم نے رستوں پہ قناعت کر لی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ منزلوں نے جو شرارت کر دی  ہم نے رستوں پہ قناعت کر لی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دھڑکنوں نے دی صدا آ بھی جاؤ *^ غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ دھڑکنوں نے دی صدا آ بھی جاؤ رُوٹھے اِس دِل کو منا بھی جاؤ پچھلے دردوں میں وُہ بات اب نہیں ہے نئے کُچھ زخم لگا بھی جاؤ کہیں تو کُچھ رہ گیا ہے باقی ہاتھ یہ اپنا چھُڑا بھی جاؤ آنکھ میں ٹھہرے ہیں  جتنے آنسُو آ کے اب اِن کو بہا بھی جاؤ جنموں کے ساتھی بھٹک سے گئے ہیں آ کے تُم رستہ دِکھا بھی جاؤ سُوکھے ہی تو پتّوں سے جھڑنے لگے  خزاں سے ہم کو بچا بھی جاؤ ہو گئی کیا خطا نادان سے ہی دل کو اِکبار بتا بھی جاؤ تری آواز کو ترسے پنچھی کوئی گیت اِن کو سُنا بھی جاؤ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اب کوئی ہی کہیں بھی کہاں رہتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس جگہ سر سمائے وہاں رہتا ہے  اب کوئی ہی کہیں بھی کہاں رہتا ہے ؟ ہِجر بھی وصل بھی آ کے چلا  گیا دِل میں تو ایک سا اب سماں رہتا ہے رہتے تھے پہلے کُچھ تو مکیں بھی اِدھر اب کے خالی ہی بس یہ مکاں رہتا ہے  ایک شُعلہ تھا جل بُجھا کب کا جو اپنے دِل میں فقط اب دُھواں رہتا ہے زخم تھا جو ترے نام کا بھر گیا اُس جا بس آج اُس کا نِشاں رہتا ہے شِکوہ اب کوئی گلہ نہیں کرتے ہم  درد بس آنکھوں سے ہی عیاں رہتا ہے جانے والے پلٹتے نہیں گو کبھی آ ہی جائے گا دِل کو گُماں رہتا ہے کیسی بخشی ہیں سوغاتیں بھی عِشق نے  کِس کے یہ درد سے دِل جواں رہتا ہے دسترس کا تھا نشہ اُتر بھی گیا پانے  کی ہی جگہ اب زیاں رہتا ہے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

رائیگاں سی وراثت لئے پھرتے ہیں ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ رائیگاں سی وراثت لئے پھرتے ہیں یہ ادب میں سیاست لئے پھرتے ہیں چہرے مُہرے سے لگتے ہیں جو پارسا  من میں ہی یہ خباثت لئے پھرتے ہیں سُدھر جائیں یہ بگڑے نا مُمکن ہی ہے ایک سے ایک عادت لئے پھرتے ہیں کُچھ نہ کُچھ رہتا ہے سب کو درکار ہی یہ فقیر اپنی حاجت لئے پھرتے ہیں ہیں سبھی نازاں اپنے کسی کار پے  ایک ہم ہیں حماقت لئے پھرتے ہیں   ہم سے بھی تو ہیں دیوانے ناظؔر یہاں برسوں کی جو رفاقت لئے پھرتے ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہیں کرشمہ بھی وجہِ کرشمہ بھی ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کیا بتائیں کہ کیا کیا ہیں یہ چارہ گر ہیں کرشمہ بھی وجہِ کرشمہ بھی ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

چھوڑ آتی ہے مُجھ کو یہ تری یاد وہیں اکثر ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ چھوڑ آتی ہے مُجھ کو یہ تری یاد وہیں اکثر جہاں سے پھر واپسی تک مُشکل ہوتی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جس جگہ مُنہ سمائے وہاں رہتا ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس جگہ مُنہ سمائے وہاں رہتا ہے  اب کوئی ہی کہیں بھی کہاں رہتا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ذہن سے سوچنے کا سوچا کب ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ گُم رہا جو ترے خیالوں میں دل ذہن سے سوچنے کا سوچا کب ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یُوں تو پُکارتی ہی رہیں ہمیں گلیاں کُوچہِ جاناں کی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ یُوں تو پُکارتی ہی رہیں ہمیں گلیاں کُوچہِ جاناں کی پر اس خواریِ روزگار میں ہم نے کان تلک نہ دھرا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

کبھی آنکھ کوئی بھری رہی ، کہیں دیپ کوئی جلا رہا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ یُوں سبھی ڈراتے رہے اندھیرے کہ جان ہی تو نکل گئی کبھی آنکھ کوئی بھری رہی ، کہیں دیپ کوئی جلا رہا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دِل کو ترے نام کی ہی دُھوپ بڑی تھی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دِل کو ترے نام کی ہی دُھوپ بڑی تھی  در پہ رہے تیرے ہم ، سوال نہیں کیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

نام کو ہی ذِکر ہمارا بھی ضرور آئے گا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ نام کو ہی جب سجے گی آپکی محفل کبھی تو نام کو ہی ذِکر ہمارا بھی ضرور آئے گا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اپنی بھنور میں کشتی سے تُجھ کو نکال جائیں گے ** شاعری **اظہر ناظؔر

Image
​ اپنی بھنور میں کشتی سے تُجھ کو نکال جائیں گے ڈُوبتے ڈُوبتے بھی تُجھ کو ہم اُچھال جائیں گے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دِل نے تب مان لیا اجنبی اُس کو ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دیکھتے ہی پلٹ آئی یہ نظر جب دِل نے تب مان لیا اجنبی اُس کو ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دل کے ویرانے میں ہم بھی روشنی کرتے رہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دُھوپ کے ہی نام پے وُہ تیرگی کرتے رہے دل کے ویرانے میں ہم بھی روشنی کرتے رہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

بعد جس کے زوال بھی ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اس سے آگے کمال تو ہے بعد جس کے زوال بھی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دل کی اِیذا پسندی بھی ہے ، غارت گری بھی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل کی اِیذا پسندی بھی ہے ، غارت گری بھی    یہ حق و باطل تو اپنی سرِشت میں ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

وُہ مشقِ غارت گری ہے ، لُوٹ مچی ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہے شُغلِ سِتم بھی وہی تو چارہ گری  ہے وُہ رسمِ  غارت گری ہے ، لُوٹ مچی ہے ؀اظہر ناظؔر ہے شُغلِ سِتم بھی وہی تو چارہ گری  ہے وُہ مشقِ غارت گری ہے ، لُوٹ مچی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

چند تازہ اشعار اور آج کا انتخاب جناب احمد مُشتاق کے نام ** شاعری **اظہر ناظؔر

Image
​ چند تازہ اشعار اور آج کا انتخاب جناب احمد مُشتاق کے نام :-  دُھوپ کے ہی نام پے وُہ تیرگی کرتے رہے دل کے ویرانے میں ہم بھی روشنی کرتے رہے ؀اظہر ناظؔر دیکھتے ہی پلٹ آئی یہ نظر جب دِل نے تب مان لیا اجنبی اُس کو ؀اظہر ناظؔر اپنی بھنور میں کشتی سے تُجھ کو نکال جائیں گے ڈُوبتے ڈُوبتے بھی تُجھ کو ہم اُچھال جائیں گے  ؀اظہر ناظؔر نام کو ہی جب سجے گی آپکی محفل کبھی تو نام کو ہی ذِکر ہمارا بھی ضرور آئے گا ؀اظہر ناظؔر دِل کو ترے نام کی ہی دُھوپ بڑی تھی  در پہ رہے تیرے ہم ، سوال نہیں کیا ؀اظہر ناظؔر یُوں سبھی ڈراتے رہے اندھیرے کہ جان ہی تو نکل گئی کبھی آنکھ کوئی بھری رہی ، کہیں دیپ کوئی جلا رہا ؀اظہر ناظؔر یُوں تو پُکارتی ہی رہیں ہمیں گلیاں کُوچہِ جاناں کی پر اس خواریِ روزگار میں ہم نے کان تلک نہ دھرا ؀اظہر ناظؔر گُم رہا جو ترے خیالوں میں دل ذہن سے سوچنے کا سوچا کب ؀اظہر ناظؔر جس جگہ مُنہ سمائے وہاں رہتا ہے  اب کوئی ہی کہیں بھی کہاں رہتا ہے ؀اظہر ناظؔر  چھوڑ آتی ہے مُجھ کو یہ تری یاد وہیں اکثر جہاں سے پھر واپسی تک مُشکل ہوتی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #Rakhtesafar2024 #احمدمشتاق #اظہرن

بات رہنے دی مسیحائی کی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ درد کا رکھ لیا مان اُس نے پھر  بات رہنے دی مسیحائی کی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ایک دو جام سے بس ساقی میرا کیا ہو گا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ایک دو جام سے بس ساقی میرا بنے گا کیا آج یُوں کر مُجھے میخانے کی چابی دے دے ؀اظہر ناظؔر ایک دو جام سے بس ساقی میرا کیا ہو گا آج یُوں کر مُجھے میخانے کی چابی دے دے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

آج یُوں کر مُجھ کو میخانے کی چابی دیدے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ایک دو جام سے بس ساقی میرا بنے گا کیا آج یُوں کر مُجھ کو میخانے کی چابی دیدے ؀اظہر ناظؔر ایک دو جام سے بس ساقی میرا کیا ہو گا آج یُوں کر مُجھ کو میخانے کی چابی دیدے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جو مانگتے اگر ستارے تُم تو توڑ لاتے ہم ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ فلک سے اب ہماری راہ رسم ہی نہیں رہی جو مانگتے اگر ستارے بھی تو توڑ لاتے ہم ؀اظہر ناظؔر فلک سے اب ہماری راہ رسم ہی نہیں رہی جو مانگتے اگر ستارے تُم تو توڑ لاتے ہم ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

چاند نے بھی اُس کو جب دیکھاکب اُس کو ہی قرار پھر آیا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ چاند نے بھی اُس کو جب دیکھا کب اُس کو ہی قرار پھر آیا  چاند بھی اُس کے تعاقُب میں ہی اُس کے شبستاں کو چلا آیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

چاند کو آسماں پے آوارہ کہاں پھر گھومتے چین آیا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ چاند کو آسماں پے آوارہ کہاں پھر گھومتے چین آیا چاند بھی اُس کے تعاقُب میں اُس کے روزن کو چلا آیا ؀اظہر ناظؔر چاند کو آسماں پے آوارہ کہاں پھر گھومتے چین آیا چاند بھی اُس کے تعاقُب میں اُس کے درشن کو چلا آیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِک زمانہ ہُوا غُلام اُس کا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس نے پلکیں اُٹھائیں پھر جھُکا لیں  اِک  زمانہ ہُوا غُلام اُس کا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ریشمی اُس کے سراپے سے لِپٹ کر ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ریشمی اُس کے سراپے سے لِپٹ کر بارشوں کے قطرے تک مدہوش اُترے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دیکھتا ہُوں تو ہنس دیتا ہُوں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ سارے بڑے کتنے چھوٹے ہیں دیکھتا ہُوں تو ہنس دیتا ہُوں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

قریہِ جاں میں درد اُترتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ قطرہ در قطرہ دم نکلتا ہے قریہِ جاں میں درد اُترتا ہے ہنستے ہنستے ہی رو سا دیتا ہے  کون مُجھ میں یُونہی سِسکتا ہے ؟ کس لئے بات ہی بگڑتی ہے ؟ کیسے آدم جا کے سنورتا ہے گو میں آئینہ خانہ تو نہیں ہُوں  کُچھ تو ہے ریزوں سا بکھرتا ہے ملتا ہے نا کوئی بچھڑتا ہے  کیوں یہ دل زور سے  دھڑکتا ہے ؟ ابر ہے تو برس بھی جائے اب پیاسوں کے سر کیا گرجتا ہے ؟ لاکھ سنبھلے یہ جام ہی تو ہے  بھر کے اِکبار تو  چھلکتا ہے  جو کہ چمن سے رُوٹھ کے جا چُکا خُوشبُو سا مُجھ میں وُہ مہکتا ہے کس شرر کے یہ قُرب کا ہے خُمار   کہ بدن جلتا ہے ، دہکتا ہے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جُوں ہِجر رُت میں ہم کو یاد تیری گُدگُداتی ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ سرِ مزارِ دل جل اُٹھتے ہیں چراغ در چراغ جُوں ہِجر رُت میں ہم کو یاد تیری گُدگُداتی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دل نے جو خواب دکھایا ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل نے جو خواب دکھایا ہے کوئی کہتا ہے دھوکہ ہے ، سایہ ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یہ شعر کو شیرسمجھنے والے بچّے ہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ شعر کو شیرسمجھنے والے بچّے ہیں ابھی کم سِن ہیں یہ اور تھوڑے سے کچّے ہیں اِن کے اُردو کے اساتذہ کو تُم داد تو دو یہ تُمہیں داد دیں گے ، مشہُور بھی کر دیں گے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہمارے درد کا ہی لگا نہ مول کوئی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہمارے درد کا ہی لگا نہ مول کوئی فریب اُس کا تھا بِکتا ہی تو چلا گیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دل کی خلش کو عشق ہی جو تھے کہتے رہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کوئی قصور تو اُن کا بھی نہ تھا اِس میں اب جو گپ شپ کو شعر جناب سمجھتے رہے ہائے ری تقدیر یہ تو وُہ ناداں تھے  دل کی خلش کو عشق ہی جو تھے کہتے رہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جو مری زندگی کا حاصل ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کاش اُسے پھلتے پھُولتے دیکھُوں جو مری زندگی کا حاصل ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

میں اُسے پھلتے پھُولتے دیکھُوں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں اُسے پھلتے پھُولتے دیکھُوں جو مری زندگی کا حاصل ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

سارے ضمیر فروشوں کی نسل ایک ہی تو تھی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ قامتوں کے ہمراہ  یہ  ظرف کے بھی چھوٹے تھے سارے ضمیر فروشوں کی نسل ایک ہی تو تھی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

سبھی تو لوگ کامیابیاں سمیٹتے گئے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ سبھی تو لوگ کامیابیاں سمیٹتے گئے اکیلے ہم تھے لے کر اپنے دل کو بیٹھے جو رہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دُنیا تو وہی ہے ، وہی تھی ، ویسے ہی رہے گی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھماری اپنی عینک نے گُمراہ ہمیں کیا دُنیا تو وہی ہے ، وہی تھی ، ویسے ہی رہے گی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دہکتے پھُول جو کبھی تھے من پسند ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ بُہت ہُوا تو جی کو بہلا پھر لیا کہاں یہ بھی ہُوا کہ ہم گُزر گئے  دہکتے پھُول جو کبھی تھے من پسند لو آج وُہ بھی دل سے ہی اُتر گئے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

گئی رُتوں کے بھی زخم کُریدے ہم نے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہیں مول دے کے یہ درد خریدے ہم نے گئی رُتوں کے بھی زخم کُریدے ہم نے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

بُہت دن ہو چلے تھے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ​ بُہت دن ہو چلے تھے یہ گھاؤ بھر چلے تھے کسی کا نام لے کر خریدا درد تھوڑا کُریدے زخم اپنے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہُو کا عالم ہے ، ویرانی ناچتی ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل کے عالیشان صنم کدے میں اب کے ہُو کا عالم ہے ، ویرانی ناچتی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

عشق بتلا دے گا تُجھے رمزیں ساری ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ عشق بتلا دے گا تُجھے رمزیں ساری  کیا زمیں میں ہے ، آسمانوں میں کیا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry