Posts

Showing posts from February, 2023

دل مُضطر ** طویل نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا بدلی بدلی سی ہے دُنیا تُو اب بدل بھی جا کب کوئی تِرا واں اُس گلی سے نکِل بھی آ چاند چھُونے کی ضِد کو چھوڑ اب بہل بھی جا اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا میں وُہ چاند ہُوں اپنے چھُوٹا تاروں سے میں تھا اپنوں سے کھا کے ٹھوکر بِچھڑا پیاروں سے میں تھا تھا بھنور میں پیہم کٹا کِناروں سے میں تھا اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا اُس کے در پہ سرِ شام جو چراغ جلتے ہیں دیکھ روشنی سی اس دِل کے داغ جلتے ہیں دِل واں ٹُوٹتے ہیں سپنوں کے باغ جلتے ہیں اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا میں کرُوں کیا تنہا اُداس رات کا اب کے چاندنی سے دِل کی اس واردات  کا اب کے اُس کی گلی میں گُم سے اِلتفات کا اب کے اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا زہر لگتی ہیں اب مُجھ کو پیار کی باتیں یہ وفا کے قِصّے ، قول و قرار کی باتیں جھُوٹے سب ہیں سپنے ، بس ہیں فرار کی باتیں اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا من یہ کہتا ہے اِس شب بادہ خانے کو ہی چل دشت کو ہی چل تُو خاک اُڑانے کو ہی چل مان جا اب اُس کے پھِر آستانے کو ہی چل اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا

دستکیں وُہ ہماری ہوں گی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آپکے دل پہ جب بھی ہوں گی  دستکیں وُہ ہماری ہوں گی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

درد دربان بنا بیٹھا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ‏درد دربان  بنا بیٹھا ہے دِل سے تُجھ کو میں نِکالُوں کیسے  ✍️ اظہر ناظؔر  #Azharnaazirurdupoetry

بہتی گنگا میں بھی دھوئے تو کیا ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ بہتی گنگا میں بھی دھوئے تو کیا ہاتھ تو پھر ہاتھ تھے اور ساتھ تھے  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

حالات کی گردشوں میں کبھی ڈُھونڈتی تُو پھرے گی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِسی حُسن کو جِس نے کئی دِل روند ہی ڈالے ہیں حالات کی گردشوں میں کبھی ڈُھونڈتی تُو پھرے گی  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اک تُم سے یہ مُحبت ہی بار بار کی ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک تُم سے یہ مُحبّت ہی بار بار کی ہے جب بھی کی ہے بے حد کی بے اختیار کی ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

آج بھی تیری خبر رکھتا ہُوں ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ آج بھی تیری خبر رکھتا ہُوں یہ مُحبّت نہیں تو اور کیا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دل مُضطر ** طویل نظم ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا بدلی بدلی سی ہے دُنیا تُو اب بدل بھی جا کب کوئی تِرا واں اُس گلی سے نکِل بھی آ چاند چھُونے کی ضِد کو چھوڑ اب بہل بھی جا اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا میں وُہ چاند ہُوں کہ چھُوٹا سِتاروں سے میں تھا غیر تو غیر سہی بِچھڑا  پیاروں سے میں تھا تھا بھنور میں یُوں پھنسا کِناروں سے میں تھا اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا اُس کے در پہ سرِ شام جو چراغ جلتے ہیں دیکھ روشنی سی اس دِل کے داغ جلتے ہیں دِل واں ٹُوٹتے ہیں سپنوں کے باغ جلتے ہیں اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا میں کرُوں کیا تنہا اُداس رات کا اب کے چاندنی سے دِل کی اس واردات  کا اب کے اُس کی گلی میں گُم سے اِلتفات کا اب کے اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا زہر لگتی ہیں اب مُجھ کو پیار کی باتیں یہ وفا کے قِصّے ، قول و قرار کی باتیں جھُوٹے سب ہیں سپنے ، بس ہیں فرار کی باتیں اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا من یہ کہتا ہے اِس شب بادہ خانے کو ہی چل دشت کو ہی چل تُو خاک اُڑانے کو ہی چل مان جا اب اُس کے پھِر آستانے کو ہی چل اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا کوئ

ہُوئے جو ہجر میں گوشہ نشیں تیرے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہُوئے جو ہِجر میں گوشہ نشِیں تیرے سبھی کلیوں پہ شباب آ گیا جاناں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دے رہے تھے جہاں دستک وہاں در ہی نہ تھا ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہاتھ ہونے لگے شل تو یہ احساس ہُوا دے رہے تھے جہاں دستک وہاں در ہی نہ تھا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

جانے تُو اب کیسی دکھتی ہو گی ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جانے تُو اب کیسی دِکھتی ہو گی بِیتے دِنوں کو یاد تو کرتی ہو گی یہ میرا نام شاید اب بھی تُو ہی انجانے میں پیڑوں پہ لِکھتی ہو گی مُجھ کو ہے گُماں اپنی جفا پہ تُو بھی تنہائی میں روتی ہو گی جلتی ہو گی اور کوئی بندھن تُو نے باندھا ہو گا اب کے جِس کے ٹُوٹنے سے ڈرتی ہو گی میرے جیون میں کانٹے بونے والی اُن ہی کانٹوں پہ تُو بھی تو چلتی ہو گی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

جن خوابوں کا دیکھنا بھی بنتا نہیں ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جن خوابوں کا دیکھنا بھی بنتا نہیں اُنہی سے یہ آنکھیں اُلجھتی کیُوں ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

سُنو سُرخ گُلابوں کی تُم لاج رکھ لینا ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظر

Image
​ سنو , سرخ گلابوں کی تم لاج رکھ لینا  انہیں تم دل کے گلدان میں سجا لینا یہ پھول آج محبت نگر کا خاص تحفہ ہیں میرے کومل , چنچل جذبوں کی ادا ہیں انکی مہک اگر تمہیں مدہوش کر دے تو تمہارے دل میں جو مری محبت بھر دے تو سنو , سرخ گلابوں کی تم لاج رکھ لینا قبل اسکے کہ پھول کا ا عتبار اٹھ جا ۓ تمہارے در سے کوئی اشکبار اٹھ جا ۓ سنو , سرخ گلابوں کی تم لاج رکھ لینا                                   (اظہر ناظر)  #Azharnaazirurdupoetry

لفظوں کے کئی پیوند لگا دیکھے ** مُنتخب شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ لفظوں کے کئی پیوند لگا دیکھے محبت پھر بھی چاک گریباں ہے روٹھا ہے جو دلبر تو یہ عالم ہے زمیں ہے تلے نہ سر پہ آسماں ہے  ____________________ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

حُوریں ہلکا ن ہُوئی جاتی ہیں ** مُنتخب اشعار **اظہر ناظؔر

Image
​ حُوریں ہلکان ہوئی جاتی ہیں شیخ  آمادہ نہیں مرنے کو (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry