Posts

Showing posts from October, 2023

مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُنتخب اشعار :- کوئی بھی رنجش اب تو نہیں ہے سیدھی سیدھی سی دُشمنی ہے (اظہر ناظؔر) یہ بھی اذیّت اُس نے میرے نام رکھی  بِک گیا سرِبازار اور دعوتِ عام رکھی  (اظہر ناظؔر) یہ دِل کی ہے مات پیارےسمجھا یہ بازی پھر سے نہیں کھیلی جاتی (اظہر ناظؔر) تیرے توسُّط سے جو ملی تھی  وُہ بھی خُوشی کتنی عارضی تھی (اظہر ناظؔر) وُہ مچائیں دھما چوکڑی آج ہم  ہاتھ ملتی رہ جائے یہ تنہائی بھی (اظہر ناظؔر) تیرے بندِ قبا سے جُڑے قِصّے جھُوٹے ہی سہی پر ہوش رُبا ہیں (اظہر ناظؔر) یہ حُسن و عِشق کا ہی جوڑ بھی نِرالا ہے حسِینوں کی بغل میں ہر سیاہ کالا ہے    (اظہر ناظؔر)    ہُوئے جو ہِجر میں گوشہ نشِیں تیرے سبھی کلیوں پہ شباب آ گیا جاناں (اظہر ناظؔر) آج گُلابوں نے توڑا ہے دِل  آج یہ خار اپنے سے لگے ہیں (اظہر ناظؔر) مُجھے مِل تو گیا یہ جہاں سارا تیری کمی پر تیری کمی تھی (اظہر ناظؔر) کتنے ہی رنگ کے سپنوں سے بچا کے دامن تیرے بھی نام کی حسرت میں اُٹھا لایا تھا (اظہر ناظؔر) ہمیں چھوڑ کے آ تُو مل لے ہمارے دُکھوں سے بھی کہ ھم سے ذرا پہلے غم یہ ہمارے آتے ہیں  (اظہر ناظؔر) پھر تیرے بعد نہ آیا کوئی نہ آنے دیا  کبھی جو آیا بھی خ

ہم سا کہاں ملے گا کہ نایاب ہیں ذرا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم سا کہاں ملے گا کہ نایاب ہیں ذرا تُم سا تراش لیں گے کہ پتّھر نظر میں ہے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

تُم سا تراش لیں گے کہ پتھر نظر میں ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم سا کہاں ملے گا کہ نایاب ہیں ذرا تُم سا تراش لیں گے کہ پتّھر نظر میں ہیں (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

تُجھ سا دُوجا تراش لیں گے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُجھ سا دُوجا تراش لیں گے  ہے اِک پتھّر نظر میں اپنی (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

دیکھ لے تیرے بھی دیوانوں کو صبر آ گیا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

​ اس کہانی میں ہی کیسا یہ بھنور آ گیا ہے زیر تو  آیا تھا اب کے یہ زبر آ گیا ہے  لوگ کہتے رہے دیکھو تو یہ گھر آ گیا ہے ہم کہ سمجھے کوئی انجانا نگر آ گیا ہے   آپ کی ہی بے رُخی نے تو کیا ہے یہ کمال اِن فقیروں کو بھی جینے کا ہُنر آ گیا ہے جبر کی بھی کوئی تو حد لکھّی ہوتی ہو گی  ہم  تھکے ماندوں کو بھی پیش سفر آ گیا ہے  ڈر کی دہلیز سے اِکبار  گُزر  آئے تھے ہم  موت کا وقت کیا بارِ دگر آ گیا ہے ؟؟ تُو نے سمجھا تھا کہ مر جائیں گے تیری خاطر دیکھ لے تیرے بھی دیوانوں کو صبر آ گیا ہے پُوچھ کر حسب نسب اپنی چھُپاتے رہے اصل لو تشفّی کو ہی آج آپ شجر آ گیا ہے خُونِ ہستی بھی تو کُچھ سہل نہیں ہے یارو دل کو مارا ہے تو آگے یہ جگر آ گیا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

پُتلیاں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ پُتلیوں کو ہے گُماں جس دسترس کا ڈوریں وُہ سب ہی کسی اور ہاتھ میں ہیں (اظہر ناظؔر)  پُتلیوں کو گُماں سا جن کا رہا ساری ڈوریں کسی اور ہاتھ میں تھیں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

کہنے کو سیدھا سادہ سا دل ہی تو ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کارِ مُشکل ہے اب اِس کو بہلانا بھی کہنے کو سیدھا سادہ سا دِل ہی تو ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetr

ہاتھ ہونے لگے شل تو یہ احساس ہُوا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہاتھ ہونے لگے شل تو یہ احساس ہُوا دے رہے تھے جہاں دستک وہاں در ہی نہ تھا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

وُہ بھی تھا کُچھ اور نکلا یہ بھی ہے کُچھ اور نکلا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس کو سمجھا تھا مسیحا ہم نے وُہ تو چور نکلا وُہ بھی تھا کُچھ اور نکلا یہ بھی ہے کُچھ اور نکلا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اب بھی نہ نکلے تو کہاں کے سُورج تُم ہو ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اب بھی نہ نکلے تو کہاں کے سُورج تُم ہو جبر کی کالی ہے رات اور جاں لیوا بھی ہے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

ترے چاہنے والے پھر ترے چاہنے والے تھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دِل کو تھاما اور شکوہ کئے بِنا چل بھی دئے  ترے چاہنے والے پھر ترے چاہنے والے تھے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

اب بھی نہ نکلا تو کون مانے گا سُورج تُجھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اب بھی نہ نکلا تو کون مانے گا سُورج تُجھے جبر کی کالی ھے رات اور جاں لیوا بھی ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

پانچ بھی بالشت تو نہیں بنتا ملا کے قد کاٹھ تُمہارا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دو بالشت کے تُم ہو اور ڈھائی کا ہُوا اُستاد تُمہارا پانچ بھی بالشت تو نہیں بنتا ملا کے قد کاٹھ تُمہارا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اب تشفی کے سوا کُچھ بھی نہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اب تشفّی کے سوا کُچھ بھی نہیں  دل کو تھے جو لوگ بھائے چل دیے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

ظالم مے کدے کا مے کدہ جو لئے پھرتا تھا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ سو فقیروں کا بھی دِل اِکبار تو آ ہی گیا  ظالم مے کدے کا مے کدہ جو لئے پھرتا تھا  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُنتخب اشعار :-  میں اِک اکیلا سِتارہ کہاں کہاں چمکُوں سبھی طرف ہی اندھیرا دِکھائی دیتا ہے ؀اظہر ناظؔر تیرے توسُّط سے جو ملی تھی  وہ بھی خُوشی کتنی عارضی تھی ؀اظہر ناظؔر کتنے ہی رنگ کے سپنوں سے بچا کے دامن تیرے بھی نام کی حسرت میں اُٹھا لایا تھا ؀اظہر ناظؔر •  چھوٹی سی بھی خُوشی کا جشن منایا کیجئے کِسے معلُوم کہ کل یہ بھی رہے یا نہ رہے  ؀اظہر ناظؔر کچھ اپنوں کے لئے ہی تھا جینا پڑا ہمیں ورنہ اے زندگی تُو بھی تو مہرباں نہ تھی ؀اظہر ناظؔر دے بھی دے میرے محرما اِکبار تیرے ترکش میں بوسے جتنے ہیں    ؀اظہر ناظؔر مُجھے مِل تو گیا یہ جہاں سارا تیری کمی پر تیری کمی تھی ؀اظہر ناظؔر پھر تیرے بعد نہ آیا کوئی نہ آنے دیا  کبھی جو آیا بھی خیالِ غلط اُسے جانے دیا ؀اظہر ناظؔر جُھوٹے سے من گھڑت فسانوں میں  حسبِ ذائقہ محبت ھے  ؀اظہر ناظؔر اِک تِرے ساتھ کی حسرت یہاں تک لائی مُجھے ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رختِ سفر میں میرے   ؀اظہر ناظؔر آپ دِل کے نگر میں کیا آئے قریہ قریہ  مہک اُٹھا ہے ؀اظہر ناظؔر آپ کے نہیں اِختیار میں  یہ بدن ہمیں سونپ دیجئے ؀اظہر ناظؔر میں پرستِش کی حد سے لوٹا ہُوں اب مُحبّت فضُول لگتی

ترے گُماں کے استعارے ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ فون کی ہر گھنٹی دروازے کی ہر دستک قدموں کی ہر چاپ ہوا کی ہر سنسناہٹ چا ۓ کا ہر دوسرا کپ  ترے گماں کے استعارے ہیں جب سے ہم یہ دل ہارے ہیں                   ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُم انسانوں سے بھی کرتے ہو نفرت  ہم تو پھُولوں تک سے مُحبّت کرتے ہیں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

سی کے دکھاؤ یہ زخم دل کے تو مان جائیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہو چاک جو گریباں تو کرتے ہو رفُو تُم سی کے دکھاؤ یہ زخم دل کے تو مان جائیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یُوں ہونے کا دلانا ہے مُجھے یقین  تو پھر یہی سمجھ کہیں نہیں ہُوں میں (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry یاں کا ہر شاعر پیدائشی ہی شاعر جنما جیسے ہر لعنتی بھی پیدائشی لعنتی ہے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry ہو دستار ہی کس کے سر یہی جھگڑا  ہے ہے سودا کس سر میں کون اب دیکھتا ہے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

کبھی جو آیا بھی خیالِ غلط اُسے جانے دیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ پھر تیرے بعد نہ آیا کوئی نہ آنے دیا  کبھی جو آیا بھی خیالِ غلط اُسے جانے دیا (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

اب رشک آتا ہے ہمیں خُود حیرت ہوتی ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اب رشک آتا ہے ہمیں خُود حیرت ہوتی ہے کیا سطحی سے لوگوں کو ہم نے کبھی عِزؔت دی تھی    (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry