Posts

Showing posts from March, 2024

ہے اپنی اپنی تیرگی اور قندیل اپنی اپنی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہے اپنی اپنی تیرگی اور قندیل اپنی اپنی اور کسی کے درد کا درماں دُوسرے کے پاس ہی نہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جہاں اِنساں کو اِنسانیت کی ضرورت ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جنّت اور دوزخ سے پرے بھی اِک دنیا ہے جہاں اِنساں کو اِنسانیت کی ضرورت ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جنّت اور دوزخ سے پرے بھی اِک دنیا ہے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جنّت اور دوزخ سے پرے بھی اِک دنیا ہے جہاں اِنساں کو اِنسانیت کی حاجت ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یُوں لگا جیسے دل سے کسی نے پُکارا مُجھے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ رستے پیروں تلے جب خُود سے سمٹنے لگے یُوں لگا جیسے دل سے کسی نے پُکارا مُجھے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اُس رشکِ قمر کے گلے کا میں ہار ہو جاتا ہُوں ** شاعری **اظہر ناظؔر

Image
​ شورِ دُنیا سے جب کبھی بھی بیزار ہو جاتا ہُوں اُس رشکِ قمر  کے گلے کا میں ہار ہو جاتا ہُوں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

شورِ دُنیا سے جب بیزار ہو جاتا ہُوں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ شورِ دُنیا سے جب بیزار ہو جاتا ہُوں تو میں اُس کے گلے کا ہار ہو جاتا ہُوں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ابھی کُچھ دیر میں چراغاں ہو گا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ رات کے تارے ٹمٹمانے لگے  ابھی کُچھ دیر میں چراغاں ہو گا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

رخت سفر ** ۲۰۲۴ ** ایک بڑے کینوس پہ بنی تصویر ہے ** اظہر ناظؔر

Image
​ “رخت سفر” ایک بڑے کینوس پہ بنی تصویر ہے ۔ اور اس پہ جو ریویوز میرٹ پہ آئیں گے اور اس کے رنگوں کا حق ادا کریں گے ۔ اُنہیں کتاب کے آئندہ ایڈیشن میں شامل کیا جائے گا - خُوش رہیں  خیر اندیش :  ؀اظہر ناظؔر ۳۰۔۰۳۔۲۰۲۴

پھُول کے بارے تب کوئی رائے دینا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ پہلے رنگوں کو پرکھو تو پھر خُوشبُو لو پھُول کے بارے تب کوئی رائے دینا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جُونہی دُعا کو اُٹھے گر پڑے ہاتھ وہیں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جُونہی دُعا کو اُٹھّے گر پڑے ہاتھ وہیں ماں کا مُجھے یکدم جس لمحے خیال  آیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

Rakht-e-Safar (2024) Titles By AzharNaazir

Image

کمان سے نکلے تیر کو روکنے کا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کمان سے نکلے تیر کو روکنے کا نہ ان میں جگر ہے اور نہ حوصلہ ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

Rakht-e-Safar (2024) By AzharNaazir ** Sent To Prominent Pakistani universities For Library

Image
​ “رخت سفر “ (۲۰۲۴) کی تین تین کاپیاں حسب وعدہ درج ذیل یُونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو بطور عطیہ برائے لائبریری بھجوا دی گئی ہیں ۔ جس کا عندیہ “رخت سفر” کے پیش لفظ میں بھی دیا گیا تھا ۔ ان میں سے ایک کاپی ھیڈ / سربراہ شُعبہ اُردو کی نذر کی گئی ہے جبکہ باقی دو عدد کاپیاں برائے لائبریری میرے دستخط کے ساتھ بطور عطیہ دے دی گئی ہیں ۔ ان تمام تعلیمی اداروں سے ان کتابوں کی رسید/ کنفرمیشن کی بھی استدعا کی گئی ہے !!!! کُچھ کی کنفرمیشن آ گئی ہے باقی ابھی پراسیس میں ہے ۔ “رخت سفر” کی اعزازی کاپیاں پہلے ہی بھجوائی جا چُکی ہیں ۔ اس کتاب کو اُسکی پاکستان اشاعت کے دوران ہی انٹرنیشنل پبلشر نے بھی علیحدہ ISBN شناخت کے ساتھ شائع کر کے دُنیا بھر کے اھم آن لائن بُک سٹورز پر ای بُک اور خُوبصورت پیپر بیک ایڈیشن کی صورت میں پہلے ہی فراھم کر دیا ہے ۔ جبکہ پاکستان میں یہ کتاب رومیل پبلشرز، راولپنڈی نے جنوری ۲۰۲۴ میں امسال شائع کی ہے ۔ آپکی سہولت کے لئے “رخت سفر” (۲۰۲۴) کے ISBN نمبرز ذیل میں دوبارہ سے دئے جا رہے ہیں ۔ ISBN  978-969-587-180-5 National Library of Pakistan  Jinnah Avenue, Islamabad  Pakistan  IS

ان آنکھوں نے بھی خواب بُہت بڑے دیکھے تھے ** شاعری *اظہر ناظؔر*

Image
​ اِن آنکھوں نے بھی خواب بُہت بڑے دیکھے تھے اِن آنکھوں پر واجب ہے ابھی تاوان بُہت ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #Rakhtesafar2024

چمن کو چھوڑ کے وُہ پنچھی چلے گئے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ پردیس واسیوں کو اب کوسنا کیا ؟؟ چمن کو چھوڑ کے وُہ پنچھی چلے گئے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

رستے سبھی جب دار کو ہی جانے لگے تو ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ رستے سبھی جب دار کو ہی جانے لگے تو  چُپکے سے ہم نے تری راہگُزر چُن لی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

تھا رختِ سفر جو لُٹ گیا ، زادِ رہ نہ رہا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ قافلے والے بے خطر اب چلے جاتے  ہیں  تھا رختِ سفر جو لُٹ  گیا ، زادِ رہ نہ رہا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

قرنوں سے ہی دائرے ماپتے ہانپتے لوگو ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ قرنوں سے ہی دائرے ماپتے ہانپتے لوگو حرفِ تازہ کو ، بادِ صبا کو بھی رستہ دو ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

میرے بخت کے جب یہ ستارے ماند پڑے ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ میرے بخت کے جب یہ ستارے ماند پڑے تو مُجھے اپنے بچّوں کی قسمت بچا گئی  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

میں پھر سے انساں بن رہا ہُوں ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ کوئی تو نئی بکواس کرو میں پھر سے اِنساں بن رہا ہُوں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

نہیں تو دام میں آتے کہاں تھے ہم ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ بچھے تو اِک متاعِ حُسن کے آگے  نہیں تو دام میں آتے کہاں تھے ہم ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

یہ اعزاز بھی مُجھ سے جُڑا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُجھ سے مرا فن پارہ بڑا ہے یہ اعزاز بھی مُجھ سے جُڑا ہے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

مُجھ سے مرا فن پارہ بڑا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُجھ سے مرا فن پارہ بڑا ہے اِس کا رُتبہ مُجھ سے جُڑا ہے  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

زندہ ہیں تو کیا مر جائیں ہم ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ زِندہ ہیں تو کیا مر جائیں ہم ؟؟ آپ کو چھوڑ کدھر جائیں ہم ؟؟  سالوں ہی بیت گئے گھر چھُوٹے بھلا اب کون سے گھر جائیں ہم ؟؟ چُوم لیں شمّع کو اُٹھ کے سرِ بزم   رقص کرتے ہی بکھر جائیں ہم آستانے بھی مے خانے بھی ہیں کس نگر ، کون سے در جائیں ہم ؟؟ پاس اِک رختِ سفر ہی تو ہے یہ بھی ساماں یہیں دھر جائیں ہم ؟؟ دل کے جس گھر سے تھے نکلے ناظؔر وہیں کیا بارِ دگر جائیں ہم ؟؟ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

زندہ ہیں تو کیا مر جائیں ہم ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ زِندہ ہیں تو کیا مر جائیں ہم آپ سے دُور کدھر جائیں ہم  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جس نے دیکھا سر میرا ہے نا دستار بخشی مری ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر*

Image
​ اُس پتّھر کو پارس بناتے برسوں مُجھے تھے لگے جس نے دیکھا سر میرا ہے نا دستار بخشی مری ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

“رخت سفر “ از اظہر ناظؔر International ISBN NO. For Urdu Poetry Lovers ** 2024

Image
​ آداب ! ادبی دُنیا سے وابستہ میرے حلقہء احباب میں تمام مُحترم دوستوں اور بڑے ادبی ناموں کو “رخت سفر” ۲۰۲۴ کی اعزازی کاپیاں پہلے ہی ارسال کر دی گئی تھیں ۔ آج تمام بڑی مُلکی یُونیورسٹیوں کے اَردو ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو “رخت سفر “ ۲۰۲۴ کے تین تین نُسخے ارسال کر دیے گئے ہیں ۔ جن میں سے ایک کاپی سربراہ اُردو ڈیپارٹمنٹ کی نذر ہے اور باقی دو کاپیاں یونیورسٹی لائبریری میں بطور عطیہ رسید کے عوض رکھوا دی جائیں گی ۔ کتاب کی اشاعت کی بڑھتی لاگت اور اس کتاب کی ضخامت کے باوجود محدود دستیاب کاپیاں میں نے اُن تمام احباب اور معروف مُلکی یُونیورسٹیوں کے اُردو ڈیپارٹمنٹ کی نذر کر دی ہیں جہاں زُبان و ادب سے دلجسپی رکھنے والے اس تخلیقی کاوش سے یکساں مُستفید ہوتے رہیں گے ۔ “رخت سفر “ ۲۰۲۴ پاکستانی اور انٹرنیشنل دونوں ISBN NOs کے ساتھ چھپ چُکی ہے ۔ اور پاکستان سے باہر بھی ایمیزون کنڈل کے علاوہ بڑے بُک پلیٹ فارمز پہ ای بُک کے علاوہ خُوبصورت انٹرنیشنل پیپر بیک ایڈیشن میں بھی دستیاب ہے ۔ میں نے اپنی بساط کے مُطابق تمام بیرون مُلک احباب کو بھی اُنکے پاکستانی ایڈریس پہ ایک ایک دستخط شُدہ کاپی بھجوا دی ہے ۔  ج

سچ ہے کہ ھم حرفِ تازہ کے شیدائی ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تکرار سے اِنہی لفظوں کے بخیے تک اُدھڑ چُکے سچ ہے کہ ھم حرفِ تازہ کے شیدائی ہیں ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

تازہ ہوا کےجھونکے تھے ہم تو ناظؔر ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تازہ ہوا کےجھونکے  تھے ہم تو ناظؔر آئے چمن میں جو لُو کو نکلنا پڑا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

آسمانوں میں کہاں بستا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آسمانوں میں کہاں بستا ہے  دِل کے گھر میں جو جہاں بستا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

میں نے کُچھ پھُول اُس کی نذر کئے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس کے ترکش میں تیر کم پڑے تو میں نے کُچھ پھُول اُس کی نذر کئے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

زندگی میں کہیں کوئی کمی سی تھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ھم ترے غم سے نہ تھے آشنا جب تک زندگی میں کہیں کوئی کمی سی تھی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دوستی تُجھ سے ہو گی اعزاز کی بات ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دوستی تُجھ سے ہو گی اعزاز کی بات ہم کو تو تیری دُشمنی پے فخر ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِک ان دیکھی قیامت ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بے بسی لفظ نہیں ہے فقط اِک ان دیکھی قیامت ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِک ہمی سے ہی بھُلائی نہ گئی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک ہمی سے ہی بھُلائی نہ گئی وُہ مُحبّت جو فسانہ ہو گئی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

کیا بتائیں کِس کِس کو چاہ کے چھوڑا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بنے اسی دلِ آوارہ  میں صنم کدے کتنے کیا بتائیں کِس کِس کو چاہ کے چھوڑا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

رہزنوں سے بچ رہے تو رہبروں سے لُٹ گئے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ رہزنوں سے بچ رہے تو رہبروں سے لُٹ گئے پاس اِک رختِ سفر ہی تو تھا وُہ بھی نا رہا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

رہزنوں سے بچ رہے جو رہبروں سے لُٹ گئے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ رہزنوں سے بچ رہے جو رہبروں سے لُٹ گئے ایک یہ رختِ سفر ہی تو تھا وُہ بھی نا رہا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

تیرا بدن تراشنے کو بُت نظر میں ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُجھ سا کہاں ملے گا کہ جھونکا ہوا کا ہُوں تیرا بدن تراشنے کو بُت نظر میں ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry #Rakhtesafar2024