Posts

Showing posts from May, 2023

بے فیض اب تیرا یہ جنُوں ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بے کار ہے  تیری بھی تمنّا بے فیض اب تیرا یہ جنُوں ہے اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

دیکھ کر آج اُس کو مر گیا میں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دیکھ کر آج اُس کو مر گیا میں جس کے دم پر میں تو جیا تھا کبھی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دیکھ کر آج رو پڑا اُس کو ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دیکھ کر آج رو پڑا اُس کو   جس کے دم پر میں تو جیا تھا کبھی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُنتخب اشعار :- تُجھ سے منسُوب دِل کے موسموں پے آج پت جھڑ کے _ ڈیرے ہیں جاناں (اظہر ناظؔر) حُسن والوں نے نہ چھوڑی کوئی کسر یُوں تو پارسائی کی مگر ____ ہم نے قسم کھائی تھی (اظہر ناظؔر) دُنیا نے مصلحت جس کا نام رکھا ہے نِری مُنافقت ہے اور کُچھ بھی تو نہیں  (اظہر ناظؔر) چٹان جیسے حوصلے _جو چیر دے اُس ایک شبد کو اُداسی کہتے ہیں (اظہر ناظؔر) جہاں سے تُم نہیں گُزرتے ہو اب وُہ رستے کہیں نہیں جاتے (اظہر ناظؔر) مُجھ کو سفر ہے درپیش اب ،اُن کی گلی کا اِن دھڑکنوں سے کہہ دو اوقات میں رہیں  (اظہر ناظؔر) یُوں میرے ساتھ چلنے والے تیرے تیور __ جُدائی کے ہیں (اظہر ناظؔر) مُسکرا دیتا ہُوں ______اُسے دیکھ کر اور وُہ سمجھتی ہے بُہت خُوش ہُوں میں (اظہر ناظؔر) پھُول مہکتے رہیں گے یُونہی خُوشبُو _ کِسی کی اسِیر نہیں (اظہر ناظؔر) مُحبّت کو __ میری خطا جانتا ہے عجب شخص ہے وُہ کیا جانتا ہے (اظہر ناظؔر) کتنے ہی رنگ کے سپنوں سے بچا کے دامن تیرے بھی نام کی حسرت __میں اُٹھا لایا تھا (اظہر ناظؔر) یہ کیسا خالی سا پن ہے ___ اب کے تُو بھی نہیں ہے ، میں بھی نہیں ہُوں (اظہر ناظؔر) اِدھر پاس رہ کے سُلگتے ہیں پنچھی سبھی

تُجھ سے منسُوب دل کے موسموں میں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُجھ سے منسُوب دِل کے موسموں میں  آج پت جھڑ کے ڈیرے ہیں جاناں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

پہلی مُحبت ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ ***پہلی محبت*** روز حیرت سے مجھے وہ تکا کرتی تھی مری غزلیں ,مری نظمیں پڑھا کرتی تھی پوچھتی تھی اتنا درد کہاں سے ملا تم کو کس نے ہے دے ڈالا محبت کا یہ صلہ تم کو تمہارے کلام  میں یہ انفرادیت کیسی ہے شعر میں , سخن میں یہ ندرت کیسی ہے کس کی یاد میں یوں پیہم دن رات لکھتے ہو تم تشنہ لبی , چاک زخموں کی بات لکھتے ہو تم درد کو کس لئے خلاف معمول دوا کہتے ہو تم زمانے کو بھی مہر و وفا سے سوا کہتے ہو تم زلف کو گھٹا اور  چہرے کو چاند لکھتے ہو تیرگی کو بڑھا, چراغوں کو ماند لکھتے ہو تمہاری شاعری میں یہ ہیجان کیسا ہے پس کلام ہے جو موجزن رومان کیسا ہے دیکھو تو کسی روز میری آنکھوں میں مہکو تو کسی روز میری سانسوں میں تمہارے درد کی اک میں دوا ہوں جان لو تم اس دشت بےنوا میں اک نوا ہوں مان لو تم پھر اک روز کسی دور دیس جا بسی وہ نا حق , میری چاہت کو تھی ترسی جو احساس جو کل بھی تھا ناظر ,  ہے آج مجھے__  زندگی بھر ہے چکانا پہلی محبت کا خراج مجھے اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ایک چہرے پہ ہی چڑھے ہیں ادھر نقاب کئی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ایک چہرے پر ہی چڑھے ہیں اِدھر نقاب کئی ایک تُم اُتارو گے تو دُوسرا فریب دے گا  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

عشق تو ہے وُہ واحد ادا کہ جناب ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ عِشق تو ہے وُہ واحد ادا کہ جناب  اجر کا جس کے کوئی حساب نہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

حسب ذائقہ مُحبت ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ جھُوٹے اِن من گھڑت فسانوں میں حسبِ ذائقہ مُحبّت ہے  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

پہلے تو یہ دل مچلا بُہت اپنے پہلُو میں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ پہلے تو یہ دِل مچلا بُہت اپنے پہلُو میں   پر دیکھ کے پھر اُس بُت کو ہم بھی غیر ہُوئے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

مُجھے معلُوم ہے تیرا دُکھ خاصا بڑا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُجھے معلُوم ہے تیرا دُکھ خاصا بڑا ہے  مگر یہ تیری خصلت ہے جاری رکھ ، لگا رہ (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

حُوریں ہلکان ہُوئی جاتی ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ حُوریں ہلکان ہوئی جاتی ہیں شیخ  آمادہ نہیں مرنے کو (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

شاخوں سے پھُولوں کو جب بھی ناحق توڑا گیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شاخوں سے پھُولوں کو جب بھی ناحق توڑا گیا  اُن کو روندا گیا  ،  مسلا گیا ،  بھنبھوڑا گیا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دل کے مرقد پہ جلانے کو چراغ ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شام ہوتے ہی کبھی تُم بھی تو آؤ دل کے مرقد پہ جلانے کو چراغ (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

شام ہوتے ہی کبھی تُم بھی تو آؤ ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شام ہوتے ہی کبھی تُم بھی تو آؤ دل کے مرقد پہ جلانے کو چراغ (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دل کے دریچوں میں روشنی کرنے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شام ڈھلے کبھی تُم بھی آنا  دِل کے دریچوں میں روشنی کرنے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

شاخ سے ہی اُسے توڑا بھی نہ گیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شاخ سے ہی اُسے توڑا بھی نہ گیا پھُول ہم سے وہیں چھوڑا بھی نہ گیا             (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

انہی تو ٹھوکروں نے جینا ہے سکھا دیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ انہی تو حسرتوں سے زندگی کشید کی انہی تو ٹھوکروں نے جینا ہے سکھا دیا                (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

امکان تُو ہوتے ہیں لفظوں میں بھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِمکان تو ہوتے ہیں لفظوں میں بھی یہ زندگی پھر زندگی ہے پیارے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دیوار پہ نقش نصیبہ ہمی سے پڑھا نہ گیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ساری دُنیا سے لڑے ہم خُود سے لڑا نہ گیا دیوار پہ نقش نصیبہ ہمی سے پڑھا نہ گیا                     (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہزار تشنہ سی حسرتوں کے بوجھ تلے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ‎ہزار تشنہ سی حسرتوں کے بوجھ تلے ‎یہ جو دھڑکتا ہے ، دِل کمال کرتا ہے ‎(اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

خاک ہونے سے پہلے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ خاک ہونے سے پہلے خاک خاک سے بولی  خاک تھے جئے ہم جب  خاک میں جا ملنا تھا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

بے ثباتی کا عالم میں کیجئے بھی تو کیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بے ثباتی کا عالم میں کیجئے بھی تو کیا کتنی عُجلت میں بدل جاتے ہیں لوگ یہاں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

نہیں کُچھ بھی رنج ہمیں ہم تُم سے وداع ہُوئے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ نہیں کُچھ بھی رنج ہمیں ہم تُم سے وداع  ہُوئے بولے تھے خُدا کے جو لہجے میں خُود رُسوا ہُوئے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دُکھ بھی یہیں ساتھ میں رکھے تھے کہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دُکھ بھی یہیں ساتھ میں رکھّے تھے کہیں ہو نہ ہو یہ رختِ سفر میرا نہیں  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تری بزم سے جو چلے گئے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کیا لوگ تھے کبھی سوچنا تری بزم سے جو چلے گئے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

خُوشبُو کے نگر کی رانی ہو تُم ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ مدہوش نشہ ہو ، جادُو سا ہو خُمار  جیسے کہ شراب اِک پُرانی ہو تُم (اظہر  ناظؔر) خُوشبُو کے نگر کی رانی ہو تُم  اِک چنچل ، مست سی جوانی ہو تُم جیسے ہو صبا کے دوش پے  تیرتی تُم شفاف سے جھرنوں کی روانی ہو تُم مدہوش نشہ ہو ، جادُو سا ہو خُمار  جیسے کہ شراب اِک پُرانی ہو تُم دائم حُسن و شباب کی مُورت ہو کُوزہ گری کی امر نِشانی ہو تُم ہوعِشق نگر کے اِک باب ہی کی بھُولی بِسری کوئی کہانی ہو تُم ناظر کے دِل کا ہو ارماں جاناں جاں ہو مِری , میری زِندگانی ہو تُم #Azharnaazirurdupoetry

شکستہ سا تھا اپنے دل کا در جناب ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شکستہ سا تھا اپنے دل کا در جناب  اِدھر ہوا چلی اُدھر یہ کُھل گیا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اب بھی نیندوں میں بھٹکتی ہیں یہ آنکھیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ابھی خوابوں کو یہ بھُولی کہاں آنکھیں  اب بھی  نیندوں میں بھٹکتی ہیں یہ آنکھیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

جیسے کہ شراب اک پُرانی ہو تُم ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مدہوش نشہ ہو جادُو سا ہو خُمار جیسے کہ شراب اِک پُرانی ہو تُم (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

یہ معاملہ دل کا تھا جاناں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ معاملہ دل کا تھا جاناں   سو ہم نے تُجھ کو معاف کیا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تھا بے وفا تو مگر اب تُو بے حیا بھی ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ تری آنکھ کا پانی ہے جو دُھل گیا ہے تھا بے وفا تو مگر اب تُو بے حیا بھی ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تری آنکھ کا پانی دُھل گیا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تری آنکھ کا پانی دُھل گیا ہے کیا ہے تُو مُجھ پہ بھی کھُل گیا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

جو اک سراب تھا ، خانہ خراب تھا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُسی کے پیچھے تو ہم بھی بھاگے تھے جو اِک سراب تھا ، خانہ خراب تھا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ممّی ڈیڈی** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ ** ممّی ڈیڈی** میں ممّی ڈیڈی تھا  خواب بھی ریڈی تھا انکل نے کہا تھا سب اچھّا ہو گا سب اچھّا ہو گیا ہے انکل سو گیا ہے خواب ہی کھو گیا ہے مہنگا سستا ہے سستا مہنگا ہے سیدھا اُلٹ گیا ہے سپنا بکھر گیا ہے  انکل کھو گیا ہے یہ کیا ہو گیا ہے میں ممّی ڈیڈی تھا  خواب بھی ریڈی تھا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تو سانسیں بھی اپنی گُلاب ہُوئیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ترے مرمریں تن تک جو پُہنچیں تو سانسیں بھی اپنی گُلاب ہُوئیں  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

وصال یار ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ جو یہ ہجِر ہی کہیں تھمتا ، وِصالِ یار ہوتا یہاں خُوش نصِیبوں میں میرا بھی تو شُمار ہوتا یہی مے کدے حُسن کے تھے نہ اِک جنّت سے کمتر  میں بھی جو نِشاط ہوتا ، تُو الگ خُمار ہوتا لگا لیتے ہم بھی اپنا دلِ نا رسا کہیں بھی یہ جو ہوتا اپنا جو اِس پہ ھی اِختیار ہوتا  اُسی اوّلیں نظر میں تھے غضب کے جو اِشارے خُوشی مار دیتی گر سامنے شاہکار ہوتا  ہمیں عُمروں کا وہ سنیاس بھی تو تھا پھر گوارا ِترے وعدوں پے ستِمگر جو کہ اعتبار ہوتا رکھی شرطِ آزمائش تھی ، اگر قبول ہوتی شب و روز عِید ہوتی ، سماں نو بہار ہوتا ہمیں بعد مرنے کے دوستو یاد کرتی دُنیا اسی شہرِ عشق میں اپنا بھی اِک مِزار ہوتا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

کیا قسمت کہیں لکھی نہیں ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ کوئی بھی تو خبر اچھّی نہیں ہے  کیا قِسمت کہیں لِکھی نہیں ہے  تُو بیٹی ہے مگر درویش کے گھر  لگانے ہاتھ کو مہندی نہیں ہے  تری بابت ہے رائے یہ عمُومی  بکاؤُ مال ہے قاضی نہیں ہے  لبوں تک لاتی ہے جاں شاعری بھی  یہ شُہرت میری جاں سستی نہیں ہے  لٹکنے کو کوئی سُولی نہیں ہے  یہ مُفلس کا ہے گھر دمڑی نہیں ہے  میں اپنی بات پر قائم ہُوں رہتا  یہ میرے دُشمناں دھمکی نہیں ہے  ہے لوگوں کا کیا سچ مان لیں گے  کہانی تو ہے پر راوی نہیں ہے  ہو کوئی اور دھندا کیجئے آپ  سبھی کے بس کی یہ بازی نہیں ہے  کہیں کوئی کسر ہے زاری میں سُن  ہے روتا تُو مگر ہچکی نہیں ہے  نجانے کِس گُماں میں ہے حکُومت  بے بس ہے یہ عوام اندھی نہیں ہے  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ایک جھونکے کو ترس جائیں گی شاخیں تری ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ایک جھونکے کو ترس جائیں گی شاخیں تری  اِن ہواؤں سے عداوت اچھّی تو نہیں ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہم نے چاند کو دیکھ رکھا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ پردے کا تکلُّف نہ کیجئے ہم نے چاند کو دیکھ رکھا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

رستے پیروں سے لپٹ جائیں تو ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ رستے پیروں سے لپٹ جائیں تو منزلیں کھوٹی ہو ہی جاتی ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

میں تو اُن رشتوں کو بھی رویا ہُوں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں تو اُن رشتوں کو بھی رویا ہوں جو شاید درمیاں کبھی تھے ہی نہیں ...... بات کرتے ہُوئے اب ٹھہر جاتا ہُوں اپنے لہجے کی تلخی سے ___ڈر لگتا ہے  ..... (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

بات کرتے ہُوئے اب ٹھہر جاتا ہُوں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بات کرتے ہُوئے اب ٹھہر جاتا ہُوں  اپنے لہجے کی تلخی سے ڈر لگتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رخت سفر میں میرے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک تِرے ساتھ کی حسرت یہاں تک لائی مُجھے ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رختِ سفر میں میرے (اظہر ناظؔر) کیا چنگاریاں ہیں یہ بھی شرر میں میرے گرمی سے جن کی زمانہ ہے اثر میں میرے  اَک ترے ساتھ کی حسرت یہاں تک لائی مُجھے ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رختِ سفر میں میرے میں تو ہُوں آج تلک بات پہ قائم اپنی پھر اُلجھتا ہے تُو کیُوں ایک مگر میں میرے میں بُلندی کو بھی چھُوتا ہُوں کھو دیتا ہُوں پھر جانے کیا اب کمی ہے اوجِ ہُنر میں میرے ماہِ کامل کی سبھی خُوبیاں تو دکھتی ہیں کونسی اب کمی ہے رشکِ قمر میں میرے دِل تری دِل لگی ، دلداری سے ہے خُوش بے حد  ٹیس سی کیا کبھی اُٹھتی ہے جگر میں میرے ہیں سُخن ور بھی یاں ناظر بڑے ہی سرکاری  شاہ کی مدح میں ہیں لکھتے نگر میں میرے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اک ترے ساتھ کی حسرت یہاں تک لائی مُجھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک تِرے ساتھ کی حسرت یہاں تک لائی مُجھے ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رختِ سفر میں میرے ╮⊰✧ ✍ اظہر ناظؔر✧ #Azharnaazirurdupoetry

میں اک اکیلا ستارہ کہاں کہاں چمکُوں ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں اِک اکیلا سِتارہ کہاں کہاں چمکُوں سبھی طرف ہی اندھیرا دِکھائی دیتا ہے (اظہر ناظؔر) ہے رات کو بھی سویرا دکھائی دیتا ہے بشر کو بھی تو مسیحا دکھائی دیتا ہے میں اِک اکیلا سِتارہ کہاں کہاں چمکُوں سبھی طرف ہی اندھیرا دِکھائی دیتا ہے اِنہی تو بارشوں نے چھین لی متاع مری ابر ہی اب تو لُٹیرا دکھائی دیتا ہے یہ اور بات کہ شہکار ہی نہ بن پایا بنا کے کُچھ تو بکھیرا دکھائی دیتا ہے تُم آستینوں میں ہی رہو تو ہے اچھّا ادھر ھم کو تو سپیرا دکھائی دیتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہم نے دیکھ رکھا ہے حُسن کا یہ بانکپن ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم نے دیکھ رکھّا ہے حُسن کا یہ بانکپن خُوشبُو کے اسیر ہیں اپنی حد میں رہتے ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

چہروں کی بھیڑ میں انسان کہاں ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ چہروں کی بھِیڑ میں اِنسان کہاں ہیں اے زمِیں تیرے نِگہبان کہاں ہیں لو دِیے کی بھی ہے یہ پُوچھتی اب تو بُجھا دیں مُجھ کو جو طُوفان کہاں ہیں ہے مِرے شہر میں ہر شے ہی مُیسّر پُورے ہوتے مگر ارمان کہاں ہیں کہنے کو  تو ہے یہ چمن بھی سلامت  گُل کِدھر کو ہیں گُلِستان کہاں ہیں جھُوٹے تھے  لکھے گئے جتنے  قصِیدے اُن قصِیدوں کے بھی عُنوان کہاں ہیں بخش ہی دیتا خُدا اِن کو بھی ناظؔر سچ میں یہ لوگ پشیمان کہاں ہیں    (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تُو چھوڑ گئی تھی سُن تو تڑپتا جس کو ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُو چھوڑ گئی تھی سُن تو  تڑپتا جس کو وُہ ہِجر کی پہلی رات ہی مر گیا تھا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دل سے تُجھ کو میں نکالُوں کیسے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ درد دربان بنا بیٹھا ہے دل سےتُجھ کو میں نکالُوں کیسے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry