Posts

Showing posts from September, 2023

حُوریں ہلکان ہُوئی جاتی ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ حُوریں ہلکان ہوئی جاتی ہیں شیخ  آمادہ نہیں مرنے کو (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

زندگی کوئی بھُول لگتی ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ زندگی کوئی بھُول لگتی ہے ترے پیروں کی دُھول لگتی ہے میں پرستِش کی حد سے لوٹا ہُوں اب مُحبّت فضُول لگتی ہے میری ہر اِلتجا ہے رائیگاں تیری اُف بھی قبُول لگتی ہے یہ جو چھالے ہیں میرے ہاتھوں میں مُجھے محنت وصُول لگتی ہے اتنی وحشت کہاں تھی پہلے سے عشق کا یہ نزُول لگتی ہے موت کو آئے موت پر ظالم زندگی کا اصُول لگتی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

میں سیج سجاؤُں گا تُم سپنے بُن لانا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں چاند لے آؤُں گا تُم تارے چُن لانا میں سیج سجاؤُں گا تُم سپنے بُن لانا (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

خُوشبُو کے نگر کی رانی ہو تُم ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ مدہوش نشہ ہو ، جادُو سا ہو خُمار  جیسے کہ شراب اِک پُرانی ہو تُم (اظہر  ناظؔر) خُوشبُو کے نگر کی رانی ہو تُم  اِک چنچل ، مست سی جوانی ہو تُم جیسے ہو صبا کے دوش پے  تیرتی تُم شفاف سے جھرنوں کی روانی ہو تُم مدہوش نشہ ہو ، جادُو سا ہو خُمار  جیسے کہ شراب اِک پُرانی ہو تُم دائم حُسن و شباب کی مُورت ہو کُوزہ گری کی امر نِشانی ہو تُم ہوعِشق نگر کے اِک باب ہی کی بھُولی بِسری کوئی کہانی ہو تُم ناظر کے دِل کا ہو ارماں جاناں جاں ہو مِری , میری زِندگانی ہو تُم #Azharnaazirurdupoetry

جن میں حسرت کے سوا کُچھ بھی نہ تھا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دیکھی ہیں ہم نے وُہ بے نُور آنکھیں  جن میں حسرت کے سوا کُچھ بھی نہ تھا (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

آرام پسندوں سے خطرہ کیا ** مُنتخب اشعار ** اظہرناظؔر

Image
​ آرام پسندوں سے خطرہ کیا  ھم تو پیار بھی پُوچھ کے کرتے ہیں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

اک ھم فقیروں پہ کرم کیُوں نہیں کرتے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ رائیگاں جاتی ہے یہ حُسن کی جو دولت اِک ھم فقیروں پہ کرم کیُوں نہیں کرتے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

یہی بُہت ہے کہ اوقات میں رہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہی بُہت ہے کہ اوقات میں رہے جدھر بھی تُو رہے بس کھال میں رہے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

چلتے چلے گئے جدھر لے کے یہ زندگی گئی ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ پیاسی ہی رُوح  تک رہی نہ جسم کی تشنگی گئی  چلتے چلے گئے جدھر لے کے یہ زندگی گئی ھمی تو تھے وُہ چراغ جو تنہا سفر پہ نکلے تھے  جلتے چلے گئے جدھر لے کے یہ روشنی گئی پھر کبھی چلمنوں کے پیچھے کبھی خواب گاہوں میں  بہکے چلے گئے جدھر لے کے یہ دلکشی گئی کیسی ہی رونقیں تھیں اِس دل میں کبھی تو رات دن  بستا رہا یہ جب تلک نہ اِس سے یہ عاشقی گئی دوستوں کو تھے پھُول ہم دُشمنوں کو تھے خار ہی ہم بھی گئے جدھر لے کے اپنی یہ دوستی گئی پھُول کھلا رہا چمن میں بقا اور فنا سے دُور مہکا چلا گیا وُہ جب تک نہ یہ تازگی گئی لفظ معانی کو ترسنے لگے معنی لفظوں کو شاعری بن گئی ہے کھلواڑ ، جو شاعری گئی کیسے ہی تو یہاں سہے ہم نے ستم پے تھے ستم آنکھوں سے اپنی جب تلک نہ بے بسی ، بے کسی گئی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہم نے رستے چُن لئے منزلوں کو تیاگ کر ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ سامنے رستے تھے اور منزلوں کا تھا فریب  ہم نے رستے چُن لئے منزلوں کو تیاگ کر (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

رائیگانی رستوں کی ہی نہیں ہوتی فقط ** مُنتخب اشعار **اظہر ناظؔر

Image
​ رائیگانی رستوں کی ہی نہیں ہوتی فقط  یہ منزلیں بھی دھوکہ دے جایا کرتی ہیں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

دستانے بدلتے رہتے ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ وہی رہتے ہیں ہاتھ تو چوروں کے دستانے بدلتے رہتے ہیں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

کیسے سُورج کو اندھیروں سے ڈراتے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کیسے سُورج کو اندھیروں سے  ڈراتے سب سمجھتے ہیں اُنہیں خاک بتاتے  (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

جو سمجھتے ہیں اُنہیں کیا ہو بتاتے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کیُوں ہو سُورج کو اندھیرے سے ڈراتے جوسمجھتے ہیں اُنہیں کیا ہو بتاتے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

اُن سبھی جگہوں سے ہو کے آئے ہیں ہم ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُن سبھی جگہوں سے ہو کے آئے ہیں ہم  آپ نے بس جہاں پاؤں ہی رکھّا ہے  (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

میری نظروں کو اپنا صدقہ اُتارنے دے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تیرے حُسن کو چار نہ چاند لگا دُوں میں میری نظروں کو اپنا صدقہ اُتارنے دے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

یہ سفینہ اب ڈُوبنے کو ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ حیرتوں کے وُہ دن گُزر گئے یہ سفینہ اب ڈُوبنے کو ہے ؟؟ (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

چلتے چلے گئے جدھر لے کے یہ زندگی گئی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ پیاسی ہی رُوح  تک رہی نہ جسم کی تشنگی گئی  چلتے چلے گئے جدھر لے کے یہ زندگی گئی (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

جس خواب کی ہو تعبیر ہی تم ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس خواب کی ہو تعبیر ہی تُم اُس خواب پر ہو لعنت برابر (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry