Posts

Showing posts from July, 2023

میرے بھی تو پاس یہ دل تھا اور جگر بھی تھا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ شہر بھر کے ہاتھ میں تیر تھے کمانیں تھیں میرے بھی تو پاس یہ دل تھا اور جگر بھی تھا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

وُہ نگاہوں سے بات ہیں کرتے کُچھ ایسی ادا سے ** مُنتخب اشعار *اظہر ناظؔر*

Image
​ وُہ نگاہوں سے بات ہیں کرتے کُچھ ایسی ادا سے آنکھوں آنکھوں میں تول کے مار ہی ڈالتے ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

لہُو آج بھی حُسینی ہے یا یزیدی ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہے ازل سے خیر و شر کا یہ معرکہ بپا لہُو آج بھی حُسینی ہے یا یزیدی ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

سُرخ ہُوا یہ آسماں تب زمیں اشکبار تھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ سُرخ ہُوا یہ آسماں تب زمیں اشکبار تھی رو پڑی تھی ہر آنکھ ہی ہر گھڑی بے قرار تھی ہونے کو تھا وُہ معرکہ اب جو مثال بن گیا کربلا تھی ،حُسین تھے ، پرچموں کی قطار تھی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

لیکن ہو تو تُم بھی بے وفا ہی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہاں باقیوں سے الگ ہو لگتے  لیکن ہو تو تُم بھی بے وفا ہی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دل اب تک ہی گُو مگُو کے عالم میں ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل اب تک ہی گُومگُو کے عالم میں ہے تُو ملا ہوتا تو کیا ہوتا ، کیسے ہوتا ؟  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

مہنگائی ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس نے کہا دل آیا ہے  ہم یہ سمجھے بل آیا ہے وُہ بولی ناظؔر تُمہی ہو ہم بولے کس نے کہا ہے اُس نے کہا دو گے کُچھ اُدھار ہم ذرا اُونچا سُنتے ہیں  اُکتا کے بولی فُون دو گے کانوں نے یہ سُنا خُون دو گے  بولے ہم ہمیں جانا ہو گا  بولی تُم کو پھر آنا ہو گا چار کی بولی اجازت ہے کہہ دیا اپنی شرافت ہے وُہ بولی کہ کمال ہُوا آواز آئی حلال ہُوا اُس کی رعنائی بڑی ہے پر یہاں مہنگائی بڑی ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

آسماں چھُونے میں کوئی قباحت تو نہیں ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آسماں چھُونے میں کوئی قباحت تو نہیں ہے پر یہ زمیں دھیرے سے کھسک تو جائے گی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

حرص و ہوس کا مارا ہُوا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آسماں سے گو اُتارا ہُوا ہے   حِرص و ہوس کا مارا ہُوا ہے  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

Where do the contemporary Poets come from & how do they behave in Pakistan????

Image
​ Where do the contemporary Poets come from & how do they behave in Pakistan ???? https://youtu.be/veMWpxf5or8

Who is a Poet & Who isn’t ?? An Endless & funny debate By AzharNaazir

Image
​ https://youtu.be/Qj_M5PJ6xa0

Gordon College My Alma Mater : A Tribute by Azhar Naazir An Ex. Gordonian

Image
​ https://youtu.be/SAlTdva6fJ4

ہم کو ہمارے خواب یہ سونے نہیں دیتے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم کو ہمارے خواب یہ سونے نہیں دیتے تُمہیں تُمہارے سپنے جگنے نہیں دیتے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رختِ سفر میں میرے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک تِرے ساتھ کی حسرت یہاں تک لائی مُجھے ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رختِ سفر میں میرے    ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

NAFA & NBP FUNDS PL Exercise Due Caution While Investing Into Unit Based Schemes In The Name of Monthly Income

Image
​ https://youtu.be/wZSbxEEG9Mc

وقت کی زنبیل سے چُرائے تھے کُچھ پل ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ وقت کی زنبیل سے چُرائے تھے کُچھ پل وقت پھر اِکبار سر پہ آن کھڑا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

کبھی تو وُہ نام تھا ضد اپنی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں اُس کو بدنام کیسے کر دُوں کبھی تو وُہ نام تھا ضِد اپنی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ان آنکھوں کا تیری میں تو کاجل ہوتا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُیسّر نہ مُجھ کو تیرا یہ آنچل ہوتا  میں کوئی دِیوانہ کوئی پاگل ہوتا  ہوتا اگر میرے ہی بس میں جانِ جاں اِن آنکھوں کا تیری میں تو کاجل ہوتا  تیری ہی تِیرہ شب کا میں ساتھی ہوتا  تیرے لِئے جلتی کوئی مشعل ہوتا  خُوشبُو سا ہوتا میں بدن کی مہکار بہکے ترے جوبن کی میں چھاگل ہوتا تُو موسموں کے جبر کو جاتی بھُول سر پے تِرے سایہ کِئے بادل ہوتا ہر دم ہی رہتا میں تو  پہلُو میں تیرے پل کو نظر سے تیری ناں اوجھل ہوتا گر دِل ہی ہوتا میں جو تیرے سِینے میں ہر شام جل اُٹھتا کھرا صندل ہوتا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ترا تو کردار تیرے چہرے پہ ہی لکھا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہمارے اِن لفظوں کی صداقت میں کوئی شک ہے ؟؟ ترا تو کردار تیرے چہرے پہ ہی لکھّا ہے ( اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

میں تو اُن رشتوں کو بھی رویا ہُوں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں تو اُن رِشتوں کو بھی رویا ہُوں جو شاید درمیاں کبھی تھے ہی نہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اس کے بڑھ کے تُجھ کو رسائی ہم کیا دیتے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ رستے تک بچھا دیے تھے قدموں میں تیرے اِس سے بڑھ کے تُجھُ کو رسائی ہم کیا دیتے  ( اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

YouTube Channel @AzharNaazir

Image
​ https://youtube.com/@AzharNaazir  .  Pl subscribe if u r on YouTube as well. Regards 

یہ بھی تیرا بُہت احسان ہے جاناں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دِل مِرا سرکشی سے باز تو آیا یہ بھی تیرا بُہت احسان ہے جاناں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

پل بھر کی ہیں رفاقتیں عُمروں کے روگ ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ پل بھر کی ہیں رفاقتیں عُمروں کے روگ ہیں لمحوں کی شادمانی میں عُمروں کے سوگ ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

محفل میں دکھا دے ہو کوئی پروانہ ہم سا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یُوں تو ہوں گے تیرے بھی دیوانے جاناں بڑے محفل میں دکھا دے ہو کوئی پروانہ ہم سا  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

خار اور گُل ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ گُل نے پُوچھا اِک دن خار سے مُجھ کو بتا  سُن یہ تیری میری رفاقت چہ معنی خار بھی بولا تُو ناداں سمجھتا ہی کیا ہے میں جو جُڑا تُجھ سے ہُوں تیرا مُحافظ ہُوں جو بھی ہاتھ اُٹھے گا تری عصمت دری کو پا کے مُجھے ترے سنگ ہو گا چوکس اِکبار گُل نے کہا احسان ہے مجھ پہ مرے رب کا کیا مامُور  تجھے جو حفاظت کو میری اب تک تھا میں مست اپنی رعنائی میں  کب جانا ترا ساتھ ہی تو مری زندگی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ڈرے سہمے ہُوئے یہ لوگ کیا کرنے لگے ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ڈرے سہمے ہُوئے یہ لوگ کیا کرنے لگے ہیں بے وجہ اب دیواروں سے بھی ڈرنے لگے ہیں ( اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

حُوریں ہلکان ہُوئی جاتی ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ حُوریں ہلکان ہوئی جاتی ہیں شیخ  آمادہ نہیں مرنے کو (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

چہروں کی بھیڑ میں انسان کہاں ہیں ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ چہروں کی بھِیڑ میں اِنسان کہاں ہیں اے زمِیں تیرے نِگہبان کہاں ہیں لو دِیے کی بھی ہے یہ پُوچھتی اب تو بُجھا دیں مُجھ کو جو طُوفان کہاں ہیں ہے مِرے شہر میں ہر شے ہی مُیسّر پُورے ہوتے مگر ارمان کہاں ہیں کہنے کو  تو ہے یہ چمن بھی سلامت  گُل کِدھر کو ہیں گُلِستان کہاں ہیں جھُوٹے تھے  لکھے گئے جتنے  قصِیدے اُن قصِیدوں کے بھی عُنوان کہاں ہیں بخش ہی دیتا خُدا اِن کو بھی ناظؔر سچ میں یہ لوگ پشیمان کہاں ہیں    (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

گر ملے مُجھ کو دلبری تیری ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں تو بدلے میں ساری دُنیا دے دُوں گر مِلے مُجھ کو دلبری تیری  ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

جی کے بھی اتنا کریں گے کیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ‏ جی کے بھی اتنا کریں گے کیا مِل جاتے تُم تو بات بھی تھی  ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

کہیں یاں چھُپے بیٹھے سانپ بے گھر ہی نہ ہو جائیں ** مُنتخب اشعار **اظہر ناظؔر

Image
​ اِس ڈر سے بھی کبھی آستیں تک نہیں جھاڑتا ہُوں کہیں یاں چھُپے بیٹھے سانپ بے گھر ہی نہ ہو جائیں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

آفت تھیں کبھی تو جاناں تھیں تُم ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آفت تھیں کبھی تو جاناں تھیں تُم  اُس وقت کہیں تو پنہاں تھیں تُم  چلا ہُوا کارتُوس ہو اب سچّی بڑی ہی کھڑُوس ہو اب (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تیرے مُعطر اُس وجُود کی قسم ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تیرے مُعطَر اُس وجُود کی قسم  ہم کو وُہ خُوشبُو پھر کبھی نہ آئی (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

سمجھ ہی نہیں آتا کیا میں کہوں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ سمجھ ہی نہیں آتا کیا میں کہُوں  مُنافق سمجھ لُوں یا مجبُور اِنہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

پڑوس میں سسک رہی تھی زندگی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ پڑوس میں سسک رہی تھی زندگی یا بے خبر تھے لوگ یا بے رحم تھے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اتنی اب مُشکل بنا دی گئی ہے زندگی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِتنی اب مُشکل بنا دی گئی ہے زندگی تُم یہ سچ مانو تو جینے سے بھی ڈر لگتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تیری بھی سادگی پر جو مر مٹے ہیں جاناں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تیری بھی سادگی پر جو مر مٹے ہیں جاناں جو دیکھتے سولہ سنگھار کدھر کو وُہ جاتے                                                               (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

جو رستہ ہی ملا ہمیں تو ہاتھ سے سفر گیا ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ وُہ عکس بن کے دِل کے آئینے میں جب اُتر گیا رفیق بن کے سنگ سنگ چلا میں جدھر گیا میں شب و روز گڑگڑاتا ہُوں اور اشکبار ہُوں مرے خُدا کدھر مری دُعا کا بھی اثر گیا  بھٹک کے اپنا ہم ستارہ ڈُھونڈتے سے پھرتے تھے جو رستہ ہی ملا ہمیں تو ہاتھ سے سفر گیا  ہے پُوچھنا ستمگروں سے بھی جفاؤں کا سبب میں اُن کے در پہ اپنے پھر نصیب سے اگر گیا چلو پھر اِتنا  تو ہُوا پا کر تُمہیں اے ہمنشیں  مزاج سے ہی اپنے اُس کے بعد اگر مگر گیا جسے تھا جانا ہم فریب خُوردوں نے ہی چارہ گر وُہ شخص قافلے سے آگے کترا کے گُزر گیا کتابی باتوں کو جو اوڑھنا بچھونا مانے تھے کدھر کو آخر اُنکے بھی نصیب کا ثمر گیا  غرُوب ہی سے ایک پنچھی آسماں کو تکتا ہے رو رو کے پُوچھتا ہے یہ کدھر کو میرا گھر  گیا سبب زیاں کا پُوچھتے ہو تُم کہ کیا کدھر گیا ؟؟ سبھی گیا وہیں تو دل گیا ، جہاں جگر گیا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

بنائے تھے کُچھ ناداں جو دوست ہم نے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بنائے تھے کُچھ ناداں جو دوست ہم نے  وُہ تو دُشمنوں سے بھی کم ظرف نکلے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہم کو دیوار دکھانے والے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ سیدھے دِیوار میں ہی جا گُھسے ہیں ہم کو دِیوار دِکھانے والے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

کبھی تو جاناں ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ کبھی تو جاناں  اُڑتی چنچل تِتلی سی اِیک مہک بھری کلی سی غُنچوں کی سی شگُفتگی سی  مست ہوا کے جھونکوں سی چلتی ندی کے پانیوں سی قوسِ قزح کے رنگوں سی بدلی ، برکھا کی ٹھنڈک سی سردیوں  کی دُھوپ سی  پریوں کے رُوپ سی مدُھر سنگِیت سی پریم بھرے گیت سی جھرنوں کی ہی روانی سی رنگیں شوخ جوانی سی ٹُوٹتی سی انگڑائی سی پھُولوں کی رعنائی سی تازہ پڑی شبنم سی اُٹھتی حِنا کے رنگوں سی صحرا  میں نخلِستاں سی سِیپ میں لپٹی گوہر سی نشے کی خُماری سی  کلی اِک کنواری سی سنگ تراش کی مُورت سی لاکھوں میں موہنی صُورت سی دل کے مرے آنگن میں اُترو اور بیاباں کو گھر کر دو   ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

میرے خواب سُلگتے ہیں ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ میری آنکھ میں جلتے ہیں میرے خواب سُلگتے ہیں ابر سے تُم آ جاؤ تو ہر سُو مینہہ برسے گا سب جل تھل ہو جائے گا پھر یہ گُمان نہیں رہے گا خُود یقیں میں ڈھل جائے گا دل یہ مچل سا جائے گا من بھی بہل سا جائے گا قوسِ قزح مہک اُٹھے  گی کوئل بھی چہک اُٹھے  گی  چار سُو رنگ سے برسیں گے آسماں نِکھر سا جائے گا یہ دن پھِر جائیں گے تو راتیں بھی مہک اُٹھیں گی ہجر کی رات بھی بھاگے گی  چاند اپنے  رُوبرُو ہو گا نُور ہی نُور سبھی سُو ہو گا یہ بھی جنُوں دم توڑ دے گا خستہ تن کو چھوڑ دے گا زندگی جب جب گائے گی  موت بھی گھبرا جائے گی اُلفت امر ہو جائے گی زیست ثمر ہو جائے گی (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

کسی پر یہ چھپر ہی پھٹا یکایک ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کوئی مانگتا مر گیا حُسن کی بھیک کسی پر یہ چھپّر ہی پھٹا یکایک (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

کوئی مانگتا ہے تُجھے سنگ اپنے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تری اِس تصویر کا کیا میں کرُوں  کوئی مانگتا ہے تُجھے سنگ اپنے  ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

سنگِ منزل بھی تو دیوار نظر آتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ سنگِ منزل بھی تو دیوار نظر آتا ہے رستہ رستہ ہمیں لاچار نظر آتا ہے ہم کو کیا تھا پتہ کتنا ہو گا پانی پہ یہاں  ایک سے ایک ہی فنکار نظر آتا ہے ہیں بکاؤُ سبھی ، عیّار بھی ، مکّار بھی ، خُوش ہر فرشتہ یہاں بیزار نظر آتا ہے آپکا یہ لکھّا سر آنکھوں پہ ہے اپنے حضُور چنچل و شوخ  یہ اظہار نظر آتا ہے کھُل کے برسا جو ابر پانی ہی پانی ہو گیا باغ کا ہر پتّا سرشار نظر آتا ہے رات بھر سویا نہ تُو میں بھی جگا ساتھ ترے یہ تری آنکھ کا خُمار نظر آتا ہے  جو ترا ساتھ تھا تو آساں تھی ہر مُشکل بھی اب تو جینا ذرا دُشوار نظر آتا ہے یہ مرے شہر کے لوگوں کو ہُوا ہی کیا ہے ہر نفس لڑنے کو تیٔار نظر آتا ہے پسِ چلمن بھی حسینوں کی جھلک تھی قاتل حُسن اب زینتِ بازار نظر آتا ہے مُعتبر تھا تُو اِسی گُفتگُو سے پہلے تک بات سے ہی ترا معیار نظر آتا ہے بات سے مُکرنے کو خُوبی سمجھتے ہیں تو جھُوٹ ہی آپ کا کردار نظر آتا ہے مُفت کی ساقی نے پلا دی مے خانے میں جو آج تو شیخ بھی میخوار نظر آتا ہے سچ بتا غم میں دکھائی دے گا مُجھ کو کہیں بھی چہرے مُہرے سے تُو غمخوار نظر آتا ہے دوست دُشمن یُوں بناتے نہیں ہیں ہم بھی مگر یاروں کا یار تُو دل

کہ کہانی سے نکل آیا ہُوں میں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میرا کِردار کِسے دو گے اب ؟؟ کہ کہانی سے نکل آیا ھُوں میں۔ (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

جُوں تیری بزم میں نشاطِ غم کے مارے آتے ہیں ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ جُوں تیری بزم میں نشاطِ غم کے مارے آتے ہیں اُترتی ہے دھنک زمیں پہ چاند تارے آتے ہیں جو مل سکو تو ملو تو دُکھوں سے ھمارے تُم ذرا کہیں ھم سے ہی پہلے جاناں غم ہمارے آتے ہیں سمجھتے ہو کہ کُچھ نہیں ہو گا جو چاہے سو کرو کوئی تو دیکھتا ہے جس کے آگے سارے آتے ہیں یہ میرے دل کے روزنوں سے جھانکتا ہے کون یُوں تھی حسرت ایک جن کی آج وُہ دوارے آتے ہیں جاں اپنی تھی اِسے کبھی کے وار دیتے ہمنشیں مگر گیا کریں کہ سب سے پہلے  پیارے آتے ہیں یُوں ہم کسی بھی نازنین پر ہو جاتے اب فدا مگر کیا کریں کہ خواب ہی تُمہارے آتے ہیں ہے ہار جیت کیا شے تُم کو بھی ابھی کیا خبر کبھی تو اُن سے ملو جیت کے جو ہارے آتے ہیں  ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

کہ ھم سے ذرا پہلے غم یہ ہمارے آتے ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہمیں چھوڑ کے آ تُو مل لے ہمارے دُکھوں سے بھی کہ ھم سے ذرا پہلے غم یہ ہمارے آتے ہیں  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry