Posts

Showing posts from April, 2023

تیری محفل میں جب ستمگر ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تیری محفل میں جب ستمگر  ہم نہ آئے تو  کون آیا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

سودا سمجھو خسارے کا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم خستہ حالوں سے پرِیت سودا سمجھو خسارے کا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

خیال میرا ہے خال تیرا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ خیال میرا ہے خال تیرا ہے کلام میرا ہے سرقہ تیرا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

خیال میرا ہے کمال تیرا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ خیال میرا ہے ، کمال تیرا ہے یہ شعر تو مرا ہے ،سرقہ تیرا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اُس نے بھی پھر تیا پانچہ کیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ خُوب دی داد اُسے ہم نے جو اُس نے بھی پھر تیا پانچہ کیا  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

خیال میرا ہے کمال تیرا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ خیال میرا ہے کمال تیرا ہے یہ شعر تو مرا ہے چربہ تیرا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تیری ہی چند لمحوں کی بے رُخی نے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تیری ہی چند لمحوں کی بے رُخی نے  مُجھ کو صدیوں کی دُوری پہ چھوڑ دیا  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دل تھا جو نام تیرے اُسے بھی رُلا دیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کیا کیا ستم کہ تُو نے ہمیں ہی بھُلا دیا دِل تھا جو نام تیرے اُسے بھی رُلا دیا  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

چاند ستاروں نے تُجھی سے ہے چمکنا سیکھا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ چاند ستاروں نے تُجھی  سے ہے چمکنا سیکھا تیرے ہی جمال کا پرتو یہ سارا چمن ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تیرے ہی جمال کا عکس یہ سارا چمن ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ چاند ستاروں نے تُجھی  سے ہے چمکنا سیکھا تیرے ہی جمال کا عکس یہ سارا چمن ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اک ترے ساتھ کی حسرت یہاں تک لائی مُجھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک تِرے ساتھ کی حسرت یہاں تک لائی مُجھے ورنہ کُچھ بھی تو نہ تھا رختِ سفر میں میرے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

میں بُرا نہیں مانتا ہُوں اب ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کر لے زندگی گر مذاق بھی میں بُرا نہیں مانتا ہُوں اب (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

شاید دل نے ابھی دل کی ہی نہیں مانی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ٹھانی ہی نہیں تُجھ کو  پانے کی دل نے شاید دل نے ابھی دل کی ہی نہیں مانی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

میرے خواب سُلگتے ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میری آنکھ میں جلتے ہیں میرے خواب سُلگتے ہیں ابر سے تُم آ جاؤ تو ہر سُو مینہہ برسے گا سب جل تھل ہو جائے گا پھر یہ گُمان نہیں رہے گا خُود یقیں میں ڈھل جائے گا دل یہ مچل سا جائے گا من بھی بہل سا جائے گا قوسِ قزح مہک اُٹھے  گی کوئل بھی چہک اُٹھے  گی  چار سُو رنگ سے برسیں گے آسماں نِکھر سا جائے گا یہ دن پھِر جائیں گے تو راتیں بھی مہک اُٹھیں گی ہجر کی رات بھی بھاگے گی  چاند اپنے  رُوبرُو ہو گا نُور ہی نُور سبھی سُو ہو گا یہ بھی جنُوں دم توڑ دے گا خستہ تن کو چھوڑ دے گا زندگی جب جب گائے گی  موت بھی گھبرا جائے گی اُلفت امر ہو جائے گی زیست ثمر ہو جائے گی (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

گدھا ہے یہ گدھا یا کہ گھوڑا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ فیصلہ آپ پہ چھوڑا ہے گدھا ہے یہ گدھا یا کہ گھوڑا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

زندگی کیا ہے ایک جُوا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ زندگی کیا ہے ایک جُوا ہے کھیلا کھیلا نہ کھیلا تو بھی کھیلا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ساتھی کوئی نہیں زاد راہ ندارد ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کاغذ کی ناؤ میں سمُندروں کا ہے سفر ساتھی کوئی نہیں زادِ راہ ندارد  ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

بے نام سی قبریں ہیں دل کے میرے اندر بے شُمار ** مُنتخب اشعار **اظہر ناظؔر

Image
​ بے نام سی قبریں ہیں دِل کے میرے اندر بے شُمار دفن کہاں کون سی حسرت ہے میں خُود جانتا ہُوں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

واں سچ کی پاداش بڑی ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہو جہاں ہر دُوجا ہی مُنافق  واں سچ کی پاداش بڑی ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اک تیرے فسانے میں ہم نہ ہوں گے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک تیرے فسانے میں ہم نہ ہوں گے سبھی ہو گا ہمارے غم نہ ہوں گے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

رونے والی بات پہ بھی ہم لوگ ہنسا ہی کرتے تھے ** مُنتخب اشعار ** **اظہر ناظؔر

Image
​ رونے والی بات پہ بھی ہم لوگ ہنسا ہی کرتے تھے پھر جا کے شاید عُمروں کا رونا نسلوں کا نصیب ہُوا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

رونے والی بات پہ بھی ہم لوگ تو ہنستے رہتے تھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ رونے والی بات پہ بھی ہم لوگ تو ہنستے رہتے تھے پھر جا کے شاید عُمروں کا رونا نسلوں کا نصیب ہُوا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

مل رہا تھا عدل سردار جب ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مل رہا تھا عدل سرِ دار جب ہم سے نہ زنجیر ہلائی گئی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

خُوشبُو کے نگر کی رانی ہو تُم ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ مدہوش نشہ ہو ، جادُو سا ہو خُمار  جیسے کہ شراب اِک پُرانی ہو تُم (اظہر  ناظؔر) خُوشبُو کے نگر کی رانی ہو تُم  اِک چنچل ، مست سی جوانی ہو تُم جیسے ہو صبا کے دوش پے  تیرتی تُم شفاف سے جھرنوں کی روانی ہو تُم مدہوش نشہ ہو ، جادُو سا ہو خُمار  جیسے کہ شراب اِک پُرانی ہو تُم دائم حُسن و شباب کی مُورت ہو کُوزہ گری کی امر نِشانی ہو تُم ہوعِشق نگر کے اِک باب ہی کی بھُولی بِسری کوئی کہانی ہو تُم ناظر کے دِل کا ہو ارماں جاناں جاں ہو مِری , میری زِندگانی ہو تُم #Azharnaazirurdupoetry

اختلاف اب مری عادت ہو گئی ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ برسوں ہی خُود سے میں یُوں اُلجھا رہا ہُوں اِختلاف اب مِری عادت ہو گئی ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

یہی پنچھی جو تھک کے گرا ہے ابھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہی پنچھی جو تھک کے گِرا ہے ابھی کسی روز تو آسماں کو چھُو لے گا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اس ازل اور ابد میں ہُوں مُعلق کہیں تو میں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِس ازل اور ابد میں ہُوں مُعلِّق کہیں تو میں مری منزل کہاں ہے خُود مُجھے معلُوم نہیں ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اُس نے چُوڑیاں مانگی تھیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس نے چُوڑیاں مانگی تھیں میں نے پھُول بھی بھیجے تھے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اور تبھی چھین لیں یہ آنکھیں بھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ خواب دِکھائے گئے بیچے گئے اور تبھی چھِین لیں یہ آنکھیں بھی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

زندگی کوئی بھُول لگتی ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ زندگی کوئی بھُول لگتی ہے ترے پیروں کی دُھول لگتی ہے میں پرستِش کی حد سے لوٹا ہُوں اب مُحبّت فضُول لگتی ہے میری ہر اِلتجا ہے رائیگاں تیری اُف بھی قبُول لگتی ہے یہ جو چھالے ہیں میرے ہاتھوں میں مُجھے محنت وصُول لگتی ہے اتنی وحشت کہاں تھی پہلے سے عشق کا یہ نزُول لگتی ہے موت کو آئے موت پر ظالم زندگی کا اصُول لگتی ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

مُمکن ہی نہیں تیری کمی کا ازالہ ہو پائے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُمکِن ہی نہیں تیری کمی کا ازالہ ہو پائے جو تُجھ سا کوئی ہوتا تو تیری بھی جگہ لیتا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دیے اور بھی تھے مگر بُجھ گئے تھے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ چراغ آخری تھا سو جلتا گیا میں دیے اور بھی تھے مگر بُجھ گئے تھے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

لگ ہی گئے ہیں تیرے ہاتھ تو قدر تو کر ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ لگ ہی گئے ہیں تیرے ہاتھ تو  قدر تو کر  ہم وُہ ہیں جنہیں لوگ دُعاؤں میں مانگتے ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

رُکے بھی تو قدم کہاں آ کر ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ رُکے بھی تو قدم کہاں آ کر تِری دہلِیز تھی بُلاوا نہ تھا     (اظہر ناظؔر)              #Azharnaazirurdupoetry

دل ہے یہ ہمارا کوئی توشہ خانہ تو نہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل ہے یہ ہمارا کوئی توشہ خانہ تو نہیں یاں رعایتی نرخوں پہ کُچھ بھی تلاش نہ کیجئے گا (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

تُو مُقدر سے اگر مل بھی جائے مُجھے تو ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُو مُقَدّر سے اگر مل بھی جائے مُجھے تو اپنی تدبیر سے تُجھ کو میں دُوں گا گنوا ہی (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

آنکھ میں اب تک نمی تو ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ رنج میں تیرے کُچھ کمی تو ہے آنکھ میں اب تک نمی تو ہے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

چھوڑ رکھا تھا جو کُچھ بھی مُقدر پر میں نے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ چھوڑ رکھّا تھا جو کُچھ بھی مُقدّر پر میں نے دھیرے دھیرے اب خُود ہی نمٹا رہا ہُوں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

کتنی عُجلت میں بدل جاتے ہیں لوگ یہاں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ “ایک پیج” بے ثباتی کا عالم میں کیجئے بھی تو کیا کتنی عُجلت میں بدل جاتے ہیں لوگ یہاں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

تُم اندھیروں کے ہو سوداگر ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُم اندھیروں کے ہو سوداگر میں روشنی دیکھ کے چلتا ہُوں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

اُنہی تو حسرتوں کو میں نے پھر جلا ڈالا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ جو حسرتیں بھی جاں لیوا روگ بن گئی تھیں  اُنہی تو حسرتوں کو میں نے پھر جلا ڈالا (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

آ بھی جائے گر ان حسرتوں کو قرار ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آ بھی جائے گر اِن حسرتوں کو قرار زندگی سے یہ رنگینی جاتی رہے (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

دو گھڑی کو ہی سہی شمع پروانے کی تھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دو گھڑی کو بیٹھے تھے یار کے پہلُو میں ہم دو گھڑی کو ہی سہی شمّع پروانے کی تھی (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

میرے دل سے ترا سایہ بھی نہیں جاتا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میرے دل پہ کوئی آسیب مُسلّط ہے میرے دل سے ترا سایہ بھی نہیں جاتا (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

جس دل میں خزاؤں کا ہے ڈیرہ ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس دل میں خزاؤں کا ھے ڈیرہ  وُہ تخت بہار کے لئے تھا (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

وصال یار ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ جو یہ ہجِر ہی کہیں تھمتا ، وِصالِ یار ہوتا یہاں خُوش نصِیبوں میں میرا بھی تو شُمار ہوتا یہی مے کدے حُسن کے تھے نہ اِک جنّت سے کمتر  میں بھی جو نِشاط ہوتا ، تُو الگ خُمار ہوتا لگا لیتے ہم بھی اپنا دلِ نا رسا کہیں بھی یہ جو ہوتا اپنا جو اِس پہ ھی اِختیار ہوتا  اُسی اوّلیں نظر میں تھے غضب کے جو اِشارے خُوشی مار دیتی گر سامنے شاہکار ہوتا  ہمیں عُمروں کا وہ سنیاس بھی تو تھا پھر گوارا ِترے وعدوں پے ستِمگر جو کہ اعتبار ہوتا رکھی شرطِ آزمائش تھی ، اگر قبول ہوتی شب و روز عِید ہوتی ، سماں نو بہار ہوتا ہمیں بعد مرنے کے دوستو یاد کرتی دُنیا اسی شہرِ عشق میں اپنا بھی اِک مِزار ہوتا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

منزلیں تھی پڑی پاؤں میں میرے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ منزلیں تھی پڑی پاؤں میں میرے جن کو ڈُھونڈا میں نے اِس جہاں میں تھا (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

اُس کی بے رُخی میں چھُپی بیٹھی مُحبت بھی تھی ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس کی بے رُخی میں چھُپی بیٹھی مُحبؔت بھی تھی اُس کے چہرے پہ ہی سجی تھوڑی ندامت بھی تھی یُوں جو تپاک سے آبیٹھی تھی وُہ سامنے میرے اُس کے سکُون میں لپٹی ایک قیامت بھی تھی کُچھ اپنے جذبات پہ ہی اسے قُدرت بھی تھی پس منظر میں کہیں تو کمال مہارت بھی تھی گو اوروں کے لئے اُس کا چہرہ خالی سا تھا پر مری خاطر ہی لکھی ایک عبارت بھی تھی آج وُہ آنکھیں تھیں عاری جذبات سے یکسر پر زیرِ آب اُن میں ایک شکایت بھی تھی اُن لبوں پے آراستہ تشنہ کوئی بوسہ تھا کل تک ہی جنہیں چومنے کی مُجھے عادت بھی تھی اُس پل اُسے میں نے مانگنے کی جسارت کی تھی جانِ جاں تھی وُہ قبُولیت کی ساعت بھی تھی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

کیا خبر کس نے چھان رکھی ہے خاک کتنی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کیا خبر کِس نے چھان رکھّی ہے خاک کتنی گریباں تو چاک چاک ہے مجنُوں کا ازل سے  (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُنتخب اشعار :- تُجھ سے منسُوب دِل کے موسموں پے آج پت جھڑ کے _ ڈیرے ہیں جاناں (اظہر ناظؔر) حُسن والوں نے نہ چھوڑی کوئی کسر یُوں تو پارسائی کی مگر ____ ہم نے قسم کھائی تھی (اظہر ناظؔر) دُنیا نے مصلحت جس کا نام رکھا ہے نِری مُنافقت ہے اور کُچھ بھی تو نہیں  (اظہر ناظؔر) چٹان جیسے حوصلے _جو چیر دے اُس ایک شبد کو اُداسی کہتے ہیں (اظہر ناظؔر) جہاں سے تُم نہیں گُزرتے ہو اب وُہ رستے کہیں نہیں جاتے (اظہر ناظؔر) مُجھ کو سفر ہے درپیش اب ،اُن کی گلی کا اِن دھڑکنوں سے کہہ دو اوقات میں رہیں  (اظہر ناظؔر) یُوں میرے ساتھ چلنے والے تیرے تیور __ جُدائی کے ہیں (اظہر ناظؔر) مُسکرا دیتا ہُوں ______اُسے دیکھ کر اور وُہ سمجھتی ہے بُہت خُوش ہُوں میں (اظہر ناظؔر) پھُول مہکتے رہیں گے یُونہی خُوشبُو _ کِسی کی اسِیر نہیں (اظہر ناظؔر) مُحبّت کو __ میری خطا جانتا ہے عجب شخص ہے وُہ کیا جانتا ہے (اظہر ناظؔر) کتنے ہی رنگ کے سپنوں سے بچا کے دامن تیرے بھی نام کی حسرت __میں اُٹھا لایا تھا (اظہر ناظؔر) یہ کیسا خالی سا پن ہے ___ اب کے تُو بھی نہیں ہے ، میں بھی نہیں ہُوں (اظہر ناظؔر) اِدھر پاس رہ کے سُلگتے ہیں پنچھی سبھی