Posts

جس کا ملنا لکھّا دل کے صحیفے پہ تھا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس کا ملنا لکھّا دل کے صحیفے پہ تھا ہم سے کترا کے وُہ تو گُزر بھی گیا ہے ابھی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِس سے بڑھ کے مُجھے وُہ کیا دیتی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اپنے دِن رات میں کیا شامل  اِس سے بڑھ کے مُجھے وُہ کیا دیتی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اِتنی ہنسی میں اِسی قدر ہی غم بھی تو ہو گا ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِتنی ہنسی میں اِسی قدر ہی غم بھی تو ہو گا جو قہقہوں سے بھی شاید کُچھ بھی نہ کم ہو گا ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

بڑے خوابوں کی کرچیوں کو لے کر ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ بڑے خوابوں کی کرچیوں کو لے کر  کیا تُم کرو گے ، کہاں جاؤ گے ؟ ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

​مُجھے بھی یہ شاید گُماں رہتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ مُجھے بھی یہ شاید گُماں رہتا ہے  مری دسترس میں جہاں رہتا ہے کسی کی توجّہ میں ہر لحظہ ہی زمیں رہتی ہے ، آسماں رہتا ہے مری پلکوں کے روزنوں میں ہی تو مرے یار کا آستاں رہتا ہے  مُسافر ہیں آتے چلے جاتے ہیں نشانی کوئی نا نشاں رہتا ہے بڑے درد ہیں جن کا باقی ابھی سُخن رہتا ہے یہ بیاں رہتا ہے اُسی کی یہ قُدرت ہے ، چاہت بھی ہے نہاں رہ کے بھی جو عیاں رہتا ہے ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

ہم نے رستوں پہ قناعت کر لی ** شاعری ** اظہر ناظؔر

Image
​ منزلوں نے جو شرارت کر دی  ہم نے رستوں پہ قناعت کر لی ؀اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry