Posts

Showing posts from June, 2023

لوٹ کے ہم آخر اپنے ہی خُدا کے پاس آئے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کی بُتوں کی لاکھ ہم نے بھی پرستش دہر میں   لوٹ کے ہم آخر اپنے ہی خُدا کے پاس آئے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہمیں ورثے میں بھُوک ملی تھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہمیں ورثے میں بھُوک ملی تھی ھم نے ترکے میں ننگ چھوڑا ہے   (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

یہ انقلاب مگر ان کے بس کی بات نہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ چمچے مُٹھّی بھر دانے تو لا سکتے ہیں یہ  اِنقلاب مگر اِن کے بس کی بات نہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

پانچ بھی بالشت تو نہیں بنتا قد کاٹھ ملا کے تُمہارا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دو بالشت کے تُم ہو اور ڈھائی کا ہُوا اُستاد تُمہارا پانچ بھی بالشت تو نہیں بنتا قد کاٹھ ملا کے تُمہارا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہم خزاں نصیبوں کو کب بہار راس ہے ؟ مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم خزاں نصیبوں کو کب بہار راس ہے ؟؟ (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

ہاتھ ملتی رہ جائے یہ تنہائی بھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ وُہ مچائیں دھما چوکڑی آج ہم  ہاتھ ملتی رہ جائے یہ تنہائی بھی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

کیا پسر اپنا جنت ارضی کو روانہ ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ لئے فقیروں نے دام پُورے بہِشت کے اور کیا پِسر اپنا جنّتِ ارضی کو روانہ  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اُن کو کس بات کا اب ہم واسطہ بھی دیتے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بھیگی پلکیں بھی نہ جن کے قدموں کو روک سکیں  اُن کو کس بات کا اب ہم  واسطہ بھی دیتے  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

آپ کے مُنہ سے تعارُف کا بے حد شُکریہ ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آپ کے مُنہ سے تعارُف کا بے حد شُکریہ  اِتنے کم ظرف مرے نقش نہیں ہو سکتے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

کیجئے بسر جیسے تیسے پھر گُزر جائیے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بے کار ہے اِنہی دیواروں سے سر پھوڑنا کیجئے بسر جیسے تیسے ، پھِر گُزر جائیے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اُس نے بھیگتی پلکوں کا کیا رکھا بھرم ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس نے بھیگتی پلکوں کا کیا رکھّا بھرم  ہم  ناداں یہ سمجھے اُسے بھی مُحبّت ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

میرا بکرا ** قطعہ ** اظہر ناظؔر

Image
​ ********** میرا بکرا ************   کتنی ہی بکریوں کے ارمانوں کا قاتل ہے میرا بکرا برسوں کی میری کمائی  کا یہ حاصل ہے میرا بکرا کل کو یہ یہیں داغِ مفارقت دے کے جائے گا مجھے ہو کہ نہ ہو   ، اپنے انجام سے غافل ہے میرا بکرا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہُوئے غُنچے جواں قطرہ قطرہ رس ٹپکا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہُوئے غُنچے جواں قطرہ قطرہ رس ٹپکا  بُتوں پہ اُترا شباب اور دِل کباب ہُوئے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ارمانوں کے جنازے نہیں اُٹھتے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ مر جاتے ہیں یہ دِل میں کہِیں ناظؔر ارمانوں کے جنازے نہیں اُٹھتے ۔۔۔۔!!  ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

اپنی محبت یُوں ہم نے ہار دی آخر ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اپنی مُحبّت یُوں ہم نے ہار دی آخر اُس کی انا اُس کے مُنہ پہ مار دی آخر (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

وُہ بھی تھا کُچھ اور نکلا یہ بھی ہے کُچھ اور نکلا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ جس کوسمجھا تھا مسیحا ہم نے وُہ تو چور نکلا وُہ بھی تھا کُچھ اور نکلا یہ بھی ہے کُچھ اور نکلا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اک ہمیں اُنکی بھی تکریم ہے لازم ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک ہمیں اُنکی بھی تکریم ہے لازم  پُوچھتا تک نہیں گھر میں جنہیں کوئی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تیرا ہی تو دُکھ ابتک سینے سے لگا رکھا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تُو بھی رو  پڑے گی دیکھ کے بے وجہ ہنستا مُجھے تیرا ہی تو دُکھ ابتک سینے سے لگا رکھّا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

وصال یار ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ جو یہ ہجِر ہی کہیں تھمتا ، وِصالِ یار ہوتا یہاں خُوش نصِیبوں میں میرا بھی تو شُمار ہوتا یہی مے کدے حُسن کے تھے نہ اِک جنّت سے کمتر  میں بھی جو نِشاط ہوتا ، تُو الگ خُمار ہوتا لگا لیتے ہم بھی اپنا دلِ نا رسا کہیں بھی یہ جو ہوتا اپنا جو اِس پہ ھی اِختیار ہوتا  اُسی اوّلیں نظر میں تھے غضب کے جو اِشارے خُوشی مار دیتی گر سامنے شاہکار ہوتا  ہمیں عُمروں کا وہ سنیاس بھی تو تھا پھر گوارا ِترے وعدوں پے ستِمگر جو کہ اعتبار ہوتا رکھی شرطِ آزمائش تھی ، اگر قبول ہوتی شب و روز عِید ہوتی ، سماں نو بہار ہوتا ہمیں بعد مرنے کے دوستو یاد کرتی دُنیا اسی شہرِ عشق میں اپنا بھی اِک مِزار ہوتا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

یہ تو وُہ ہے وفا جس میں کبھی دغا نہیں ہوتی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ زِندگی ہے کوئی بوجھ تو نہیں اُتارُوں میں یہ تو وُہ ہے وفا جس میں کبھی دغا نہیں ہوتی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اُس کے چہرے پہ ٹھہرتی ہی یہ نظر کب ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اُس کے چہرے پہ ٹھہرتی ہی یہ نظر کب ہے یاں پھِسلی واں پڑی پھر تو پھسلتی چلی سی گئی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

تُو تالیاں پیٹنے کو اب ہاتھ بھی لا کہیں سے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہم کو ہے معلُوم تیری دستار کی ہی حقیقت تُو تالیاں پیٹنے کو اب ہاتھ بھی لا کہیں سے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دسترس کی نہ کر بات تُو ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دسترس کی نہ کر بات تُو چاند تارے بچھے جاتے ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

شاعری سچ بولتی ہے ** اظہر ناظؔر

Image
​ شاعری سچ بولتی ہے !!!! آپکی زندگی کو میں  ___اجیرن کر دُوں تو آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے (اظہر ناظؔر) پہلے آپ بھی ہوتے تھے ہم  اب ہم کون ہُوا کرتے ہیں (اظہر ناظؔر) اُس بُت کا جب فسُوں ٹُوٹے گا سپنے نہیں __دِل بھی ٹُوٹیں گے  (اظہر ناظؔر) شوقِ سلُطانی جب جی کو چُراتا ہے ایک جاتا ہے __ تو دُوسرا آتا ہے (اظہر ناظؔر) اپنے ہی ہاتھوں تراشے  پتھؔر کے بھی صنم یہ چارہ گراں جب چاہیں توڑ بھی دیتے ہیں (اظہر ناظؔر) اپنے قد سے ہی جو کھڑا نہیں مسخرہ ہے __ پر رہنُما نہیں  (اظہر ناظؔر) اپنے کلام سا اُجلا نہیں ہے مسخرہ تو ہےمسیحا نہیں ہے (اظہر ناظؔر) خوابوں کے بانٹنے والوں نے   چھین لیں پھر یہ آنکھیں بھی (اظہر ناظؔر) بُتوں کو گُماں _ اور ہونے لگا تھا چاہت کی ہم نے تھی حد کر دی (اظہر ناظؔر) دیوتا نہ سہی _ بشر ہی رہتا تو بھی کیا اب کیا ہے وُہ خُود اُسے معلُوم نہیں (اظہر ناظؔر) تُمہارے دُکھ کا مداوا ہو بھی تو کیسے ہو تُمہارے قافلے کا رہنُما ہی رہزن ہے (اظہر ناظؔر) اُس نے ہنس کے کہہ چھوڑی  بات جو تھی ____ رونے کی  (اظہر ناظؔر) ہمی نے کھیل میں جس کو ابھی ابھی اُتارا ہے وہی تو ہار کے بھی جیتا جیت کر بھ

توڑیے گا دل کو آپ پھر سے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ توڑِیے گا دِل کو آپ پھِر سے مُیسّر یہ سہُولت اب نہ ہو گی  ✍️ اظہر ناظؔر #Azharnaazirurdupoetry

زہر ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ زہر گھولتے رہے   زہر اُنڈیلتے رہے اپنی دُکانوں میں سادہ لوح کانوں میں  اپنی آواز میں ساز و انداز میں  ایسے لوگ بھی سبھی کیا نہیں شریکِ جُرم نام کے صحافی یہ یہ  گویّے ، بہرُوپیے یہ سبھی ہیں مُجرم   قوم کے ہیں مُجرم  قوم کے یہ بچّوں کے  سپنوں کے چور سارے اپنی ہوس کے مارے اِن کو بھی کٹہرے میں لاؤ تُم اِنہیں بھی مُجرم بُلواؤ حشر سے بھی پیشتر  ایک حشر بپا ہو گا اِن غریبوں کا بھی تو  کوئی اب خُدا ہو گا (اظہر ناظؔر)   #Azharnaazirurdupoetry

ہر ایرے غیرے کا منا لیتے ہیں ہم دن ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ ہر ایرے غیرے کا منا لیتے ہیں ہم دِن  اِن شاہ گروں نے بھی کیا اُودھم مچا رکھا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

کئے جا تُو رُسوا مُجھے گلی گلی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اے دِل تیری آوارگی کے میں صدقے کئے جا تُو رُسوا مُجھے گلی گلی (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

باب جنت کی تُو مُجھ کو بھی ہے تلاش ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بابِ جنّت کی تُو مُجھ کو بھی ہے تلاش  جنّت کو یہی کھُلتا ہے دروازہ کیا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

باپ ** نظم ** اظہر ناظؔر

Image
​ _____________ باپ _____________ دُنیا میں تُجھ کو بھی مُیسّر گر فرِشتہ ہے ہیں باپ کہتے جِس کو وُہ ایک رِشتہ ہے پہچان کا تِری وُہ پہلا حوالہ ہے ماں کے ہی بعد رِشتہ تقدِیس والا ہے ہے سخت  دُھوپ میں وُہ تو ساۓ جیسا اب خالی سی زِندگی میں سرماۓ جیسا اب دے کے سہارا جِس نے تُجھ کو چلایا تھا جِیون کو جِینا بھی تُجھ کو ہی سِکھایا تھا جِس کی ہے سعی نے تُجھ کو بُنیاد دی ہر کامیابی  پے تیری جِس نے داد دی جِس کے ہیں وصف تُجھ کو وِرثے میں مِلے  انمول  سے تُحفے جو  سستے میں مِلے کمزور لمحوں میں جِس نے جِینا سمجھایا پھر ہنس کر اشکوں کو بھی پِینا سِکھایا ہے جِیت کے لِئے تیری جو ہارا ہے جِیتے جی خُود کو جِس نے بھی مارا ہے سپنے جو اب ہے تیری آنکھوں سے دیکھتا  تُجھ پے ہے وار کر جاں اپنی کو پھینکتا تیری ہر بلا کے آگے وُہ ڈھال ہے ہے مِلتی باپ سی شفقت خال خال ہے گر باپ کا ہی سایہ جس سر سے اُٹھ جاۓ پھر وُہ یتِیم اپنا دُکھڑا کِسے سُناۓ  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

بے مہر اُس دیار سے یُوں ہم اُٹھے تو کیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بے مہر اُس دیار سے یُوں ہم اُٹھے تو کیا رقیب بھی واں سے گیا تو خالی ہاتھ تھا (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

خالی ہاتھ آنا ہے خالی جانا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ خالی ہاتھ آنا ہے خالی جانا ہے پھر یہ تیری میری کی تکرار کیُوں (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

یار لوگ جسے کہتے تھے منزل ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ اِک ٹرک تھا اُسی کی تو تھی بتّی  یار لوگ جسے کہتے تھے منزل  (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

کسی کو منزلوں نے بھٹکا بھی دیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ سفر کی گرد میں اُلجھ گیا کوئی  کسی کو منزلوں نے بھٹکا بھی دیا (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

کوئی گردِ سفر میں الجھا رہا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کوئی گردِ سفر میں الجھا رہا تو کسی نے رستے خرید لئے (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

یُوں لگتا ہے ہر شے کو قرار آ ہی گیا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بدن کی وحشتوں کو بھی پڑی لگام آخر یُوں لگتا ہے ہر شے کو قرار آ ہی گیا  (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

یہ حُسن و عشق کا ہی جوڑ بھی نرالا ہے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ یہ حُسن و عِشق کا ہی جوڑ بھی نِرالا ہے حسِینوں کی بغل میں  ہر سیاہ کالا ہے    (اظہر ناظؔر)      #Azharnaazirurdupoetry

ورنہ اے زندگی تُو بھی تو مہرباں نہ تھی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ کُچھ اپنوں کے لئے ہی تھا جِینا پڑا ہمیں ورنہ اے زِندگی تُو بھی تو مہرباں نہ تھی (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

بندِ قبا بھی ہے کھُلنے سے جو گُریزاں ہی ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بندِ قبا بھی ہے کھُلنے سے جو گُریزاں ہی  اُس پار یقیناً ہے کوئی قیامت بندھی ہُوئی  (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

جھُوٹے ہی سہی پر ہوش رُبا ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تیرے بندِ قبا سے جُڑے قِصّے جھُوٹے ہی سہی پر ہوش رُبا ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دل کو تھی تیری مات بُہت ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ دل کو تھی تیری مات بُہت  یہ کھیلتا کب ہے بازی نئی (اظہر ناظؔر)  #Azharnaazirurdupoetry

اب تک کی پرستش کو وُہ خاطر میں نہیں لاتا ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ وُہ مانگتا ہے مُجھ سے چاہت کے ثبُوت اب بھی اب تک کی پرستِش کو وُہ خاطر میں نہیں لاتا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

میں نے دیکھا ہے کئی بار پلٹ کے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں نے دیکھا ہے کئی بار پلٹ کے تُم کہِیں بھی تو دِکھائی نہیں دیتے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

ہم نے تو جینے کی رمزیں ساری ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ تیرے ہِجراں میں سِیکھی ہیں سُن ہم  نے تو جِینے کی رمزیں ساری (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

جھُوٹ بولتے ہو وثُوق سے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ جھُوٹ بولتے ہو وثُوق سے گھاس کھاتی ہے یہ عوام کیا (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

نجانے کس گُماں میں ہے حکُومت ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ نجانے کِس گُماں میں ہے حکُومت  بے بس ہے یہ عوام اندھی نہیں ہے  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

آج گُلابوں نے توڑا ہے دل ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ آج گُلابوں نے توڑا ہے دل آج یہ خار اپنے سے لگے ہیں (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

سبھی طرف ہی اندھیرا دکھائی دیتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

Image
​ میں اِک اکیلا سِتارہ کہاں کہاں چمکُوں سبھی طرف ہی اندھیرا دِکھائی دیتا ہے (اظہر ناظؔر) ہے رات کو بھی سویرا دکھائی دیتا ہے بشر کو بھی تو مسیحا دکھائی دیتا ہے میں اِک اکیلا سِتارہ کہاں کہاں چمکُوں سبھی طرف ہی اندھیرا دِکھائی دیتا ہے اِنہی تو بارشوں نے چھین لی متاع مری ابر ہی اب تو لُٹیرا دکھائی دیتا ہے یہ اور بات کہ شہکار ہی نہ بن پایا بنا کے کُچھ تو بکھیرا دکھائی دیتا ہے تُم آستینوں میں ہی رہو تو ہے اچھّا ادھر ھم کو تو سپیرا دکھائی دیتا ہے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

اظہر ناظؔر ** مُنتخب اشعار ** دُشمنوں میں بھی اعلٰی ظرف بڑے کم تھے

Image
​ دُشمنوں میں بھی اعلٰی ظرف بڑے کم تھے ہم نے قیمت کی ادا اور  خرید لئے  (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry

دیے اپنے اپنے اُٹھا گئے ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

Image
​ بچا سکتے تھے تیرگی سے گھر جو دیے اپنے اپنے اُٹھا گئے (اظہر ناظؔر) #Azharnaazirurdupoetry