دل مُضطر ** طویل نظم ** اظہر ناظؔر

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


بدلی بدلی سی ہے دُنیا تُو اب بدل بھی جا

کب کوئی تِرا واں اُس گلی سے نکِل بھی آ

چاند چھُونے کی ضِد کو چھوڑ اب بہل بھی جا

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


میں وُہ چاند ہُوں اپنے چھُوٹا تاروں سے میں تھا

اپنوں سے کھا کے ٹھوکر بِچھڑا پیاروں سے میں تھا

تھا بھنور میں پیہم کٹا کِناروں سے میں تھا

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


اُس کے در پہ سرِ شام جو چراغ جلتے ہیں

دیکھ روشنی سی اس دِل کے داغ جلتے ہیں

دِل واں ٹُوٹتے ہیں سپنوں کے باغ جلتے ہیں

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


میں کرُوں کیا تنہا اُداس رات کا اب کے

چاندنی سے دِل کی اس واردات  کا اب کے

اُس کی گلی میں گُم سے اِلتفات کا اب کے

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


زہر لگتی ہیں اب مُجھ کو پیار کی باتیں

یہ وفا کے قِصّے ، قول و قرار کی باتیں

جھُوٹے سب ہیں سپنے ، بس ہیں فرار کی باتیں

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


من یہ کہتا ہے اِس شب بادہ خانے کو ہی چل

دشت کو ہی چل تُو خاک اُڑانے کو ہی چل

مان جا اب اُس کے پھِر آستانے کو ہی چل

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


کوئی تو وجہ بھی ہو  دِل کو اب لگانے کی

اُجڑی ایک بستی کو پھِر سے اب بسانے کی

رونے کی بھی ہو وجہ یاں  ہنسنے ہنسانے کی

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


کوئی حل بھی تو ہو اِس چاک دامنی کا اب

کوئی درماں تو ہو اپنی درماندگی کا اب

کوئی رستہ تو ہو اِس دِل کی بھی لگی کا اب

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


جی میں آتا ہے سچ کو اُستوار کر دُوں میں

جھُوٹ کے سبھی چہرے آشکار کر دُوں میں

پیار کے نگر میں ہر سُو بہار کر دُوں میں

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


چِینخ اُٹھّے جو تنہائی تو چل سا پڑتا ہُوں

دِل پہ ہاتھ رکھ کے گھر سے نکِل سا پڑتا ہُوں

دو ہی گام  چل کے گِر کر سنبھل سا پڑتا ہُوں

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


کیسا یہ سفر ہے جو کٹتا ہی نہیں یارو

میرا دھیان بھی ہے کہ بٹتا ہی نہیں یارو

آنکھ میں بسا اک عکس ہٹتا ہی نہیں یارو

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


سوچتا ہُوں اب میں اُس پار بھی تو جا دیکھُوں

آسماں میں ہے جو سنسار بھی تو جا دیکھُوں

لوٹ کے نہ آؤُں  اِک بار بھی تو جا دیکھُوں

اے مِرے دِلِ مُضطر دیکھ اب سنبھل بھی جا


(اظہر ناظؔر)    


#Azharnaazirurdupoetry



Comments

Popular posts from this blog