میرے خواب سُلگتے ہیں ** مُنتخب اشعار ** اظہر ناظؔر

میری آنکھ میں جلتے ہیں

میرے خواب سُلگتے ہیں

ابر سے تُم آ جاؤ تو

ہر سُو مینہہ برسے گا

سب جل تھل ہو جائے گا

پھر یہ گُمان نہیں رہے گا

خُود یقیں میں ڈھل جائے گا

دل یہ مچل سا جائے گا

من بھی بہل سا جائے گا

قوسِ قزح مہک اُٹھے  گی

کوئل بھی چہک اُٹھے  گی

 چار سُو رنگ سے برسیں گے

آسماں نِکھر سا جائے گا

یہ دن پھِر جائیں گے تو

راتیں بھی مہک اُٹھیں گی

ہجر کی رات بھی بھاگے گی

 چاند اپنے  رُوبرُو ہو گا

نُور ہی نُور سبھی سُو ہو گا

یہ بھی جنُوں دم توڑ دے گا

خستہ تن کو چھوڑ دے گا

زندگی جب جب گائے گی 

موت بھی گھبرا جائے گی

اُلفت امر ہو جائے گی

زیست ثمر ہو جائے گی


(اظہر ناظؔر)  


#Azharnaazirurdupoetry



Comments

Popular posts from this blog