Rakht-e-Safar By AzharNaazir ** 2024 ** Update By Author

آداب ! آج “رخت سفر” (۲۰۲۴) کی اعزازی کاپیوں کی آخری لاٹ بھی دوست احباب کو حسب وعدہ بھجوا دی گئی ہے ۔ تمام نامور اور اہم مُلکی یونیورسٹیوں کو رخت سفر کی تین تین کاپیاں ۔ ایک بنام ھیڈ اُردو ڈیپارٹمنٹ اور دو عدد نُسخے بطور عطیہ برائے لائبریری بھی بھجوا دیے گئے ہیں ۔ جس بات کا عندیہ “رخت سفر” کے پیش لفظ میں پہلے ہی سے دے دیا گیا تھا ۔ جن اداروں کو برائے لائبریری یہ کُتب بطور عطیہ موصول ہو چَکی ہیں ۔ اُنکی تفصیل حسب ذیل ہے :-

کراچی یونیورسٹی
پنجاب یونیورسٹی 
اوریئنٹل کالج ، پنجاب یونیورسٹی ، لاہور
زرعی یونیورسٹی ، فیصل آباد
وفاقی اُردو یونیورسٹی کراچی / اسلام آباد
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد 
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ، راولپنڈی
اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد
نمل یونیورسٹی ، اسلام آباد
فاؤنڈیشن یونیورسٹی ، راولپنڈی 
کنیئرڈ کالج یونیورسٹی ، لاہور
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور 
ایف سی کالج یونیورسٹی ، لاہور 
گورڈن کالج، راولپنڈی 
اصغر مال کالج ، راولپنڈی
گورنمنٹ ڈگری کالج ، سیٹلائیٹ ٹاؤن ، والپنڈی
گورنمنٹ اسلامیہ کالج ، سول لائنز ، لاہور 
گورنمنٹ کالج ، جہانیاں  
نیشنل لائبریری آف پاکستان ، اسلام آباد

پاکستان میں یہ کتاب رومیل پبلشرز، راولپنڈی نے جنوری ۲۰۲۴ میں امسال شائع کی ہے ۔

آپکی سہولت کے لئے “رخت سفر” (۲۰۲۴) کے ISBN نمبرز ذیل میں دوبارہ سے دئے جا رہے ہیں ۔

ISBN 
978-969-587-180-5
National Library of Pakistan 
Jinnah Avenue, Islamabad 
Pakistan 

ISBN Pakistan 
978-969-587-180-5

International ISBN
979-8-224-52684-0

جیسا  کہ میں پہلیے بھی عرض کر چُکا ہوں کہ “رخت سفر” ایک بڑے کینوس پہ بنی تصویر ہے ۔ اور جو ریویوز اس کے رنگوں کا حق ادا کر پائیں گے ۔ اُنہیں حسب وعدہ معہ تازہ کلام کتاب کے آئندہ ایڈیشن میں جگہ دی جائے گی ۔

باقی میں مُشاعروں کا شاعر نہیں ہوں اور نہ ہی کسی ادبی تنظیم سے مُنسلک ہوں ۔ نہ ہی کسی انجمن ستائش باھمی کا حصہ ہُوں ۔

جن احباب سے بصد احترام ریویوز کی استدعا کی گئی تھی ۔ اُن میں سے جن جن کے ریویوز آ چُکے ہیں میں اَن کا تہہ دل سے شُکر گُزار ہوں ۔ اور جو احباب کسی بھی عُذر کے باعث اپنا ریویو نہیں دے پائے  اُن کا بھی شُکریہ ۔اور جو احباب ابھی ریویوز لکھنا چاہتے ہیں اور انہیں کتاب کی ضخامت کے پیش نظر اور رمضان کی مصروفیت کے پیش نظر مزید وقت درکار ہے ۔اُن کے ریویوز آنے پہ بھی اُنکا خیر مقدم کیا جائے گا ۔

باقی مُجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شعر و ادب کی دُنیا میں “رخت سفر “ (۲۰۲۴) جیسی خُوبصٗوریت تخلیقی کاوش اسوقت ریکارڈ کا حصہ بن چُکی ہے ۔ اکادمی ادبیات ، پاکستان نے بھی بشکریہ اسے  قبول کیا ہے اور  رخت سفر کو دو ہزار چوبیس میں چھپنے والی کُتب کی فہرست میں برائے  تجزیہ ایوارڈ بھی شامل کر لیا ہے ۔رخت سفر اسوقت پاکستان کے نامور تعلیمی اداروں کی لائبریری کے توسط سے شعر و ادب میں دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات اور وہاں کی فیکلٹی کی دسترس میں ہے ۔

اور “رخت سفر کو اُوپر دئے گئے ISBN  NOs  کے تحت انٹرنیشنل پبلشرز بھی پہلے ہی چھاپ کر بین الاقوامی مارکیٹ میں فراہم کر چُکے ہیں ۔ یہ کتاب اسوقت تمام ااہم انٹرنیشنل بُک سٹورز پہ بطور ای بُک اور خُوبصورت پیپر بیک ایڈیشن دونوں صورتوں میں  بیرون مُلک اُردو شعر و ادب مین دلچسپی رکھنے والے باذوق قارئین کو با آسانی دستیاب ہے ۔ جس تک اُوپر دئے گئے انٹرنیشنل ISBN NO. کے توسط سے باآسانی رسائی مُمکن ہے ۔

یہی “رخت سفر” کی ابتدائی کامیابی اور پذیرائی ہے ۔   

جس کے لئے میں رب سُخن کا جتنا بھی شَکر ادا کروں کم ہے ۔
جسکی عطا کے بغیر یہ سب مُمکن ہی نہ تھا ۔

سدا شاد و آباد رہیں ! آمین
خیر اندیش :-

 ؀اظہر ناظؔر
راولپنڈی 
۳۰۔۰۳۔۲۰۲۴ 








Comments

Popular posts from this blog