کبھی تو جاناں ** نظم ** اظہر ناظؔر

کبھی تو جاناں 

اُڑتی چنچل تِتلی سی

اِیک مہک بھری کلی سی

غُنچوں کی سی شگُفتگی سی 

مست ہوا کے جھونکوں سی

چلتی ندی کے پانیوں سی

قوسِ قزح کے رنگوں سی

بدلی ، برکھا کی ٹھنڈک سی

سردیوں  کی دُھوپ سی

 پریوں کے رُوپ سی

مدُھر سنگِیت سی

پریم بھرے گیت سی

جھرنوں کی ہی روانی سی

رنگیں شوخ جوانی سی

ٹُوٹتی سی انگڑائی سی

پھُولوں کی رعنائی سی

تازہ پڑی شبنم سی

اُٹھتی حِنا کے رنگوں سی

صحرا  میں نخلِستاں سی

سِیپ میں لپٹی گوہر سی

نشے کی خُماری سی 

کلی اِک کنواری سی

سنگ تراش کی مُورت سی

لاکھوں میں موہنی صُورت سی

دل کے مرے آنگن میں اُترو

اور بیاباں کو گھر کر دو 


 ✍️ اظہر ناظؔر


#Azharnaazirurdupoetry



Comments

Popular posts from this blog