شاعری سچ بولتی ہے ** اظہر ناظؔر

شاعری سچ بولتی ہے !!!!


آپکی زندگی کو میں  ___اجیرن کر دُوں تو

آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے


(اظہر ناظؔر)


پہلے آپ بھی ہوتے تھے ہم 

اب ہم کون ہُوا کرتے ہیں


(اظہر ناظؔر)


اُس بُت کا جب فسُوں ٹُوٹے گا

سپنے نہیں __دِل بھی ٹُوٹیں گے 


(اظہر ناظؔر)


شوقِ سلُطانی جب جی کو چُراتا ہے

ایک جاتا ہے __ تو دُوسرا آتا ہے


(اظہر ناظؔر)


اپنے ہی ہاتھوں تراشے  پتھؔر کے بھی صنم

یہ چارہ گراں جب چاہیں توڑ بھی دیتے ہیں


(اظہر ناظؔر)


اپنے قد سے ہی جو کھڑا نہیں

مسخرہ ہے __ پر رہنُما نہیں 


(اظہر ناظؔر)


اپنے کلام سا اُجلا نہیں ہے

مسخرہ تو ہےمسیحا نہیں ہے


(اظہر ناظؔر)


خوابوں کے بانٹنے والوں نے 

 چھین لیں پھر یہ آنکھیں بھی


(اظہر ناظؔر)


بُتوں کو گُماں _ اور ہونے لگا تھا

چاہت کی ہم نے تھی حد کر دی


(اظہر ناظؔر)


دیوتا نہ سہی _ بشر ہی رہتا تو بھی کیا

اب کیا ہے وُہ خُود اُسے معلُوم نہیں


(اظہر ناظؔر)


تُمہارے دُکھ کا مداوا ہو بھی تو کیسے ہو

تُمہارے قافلے کا رہنُما ہی رہزن ہے


(اظہر ناظؔر)


اُس نے ہنس کے کہہ چھوڑی 

بات جو تھی ____ رونے کی 


(اظہر ناظؔر)


ہمی نے کھیل میں جس کو ابھی ابھی اُتارا ہے

وہی تو ہار کے بھی جیتا جیت کر بھی ہارا ہے


(اظہر ناظؔر)


دم ہے تو آ ___کھیلتے ہیں آخری بازی

جو نہیں ہے حوصلہ تو ایسے ہی جی لے


(اظہر ناظؔر)


غُبارِ راہ تھا ____ یا تھا غُبارہ اِک

پھُلانے والے بھی ہیں آپ سے نادم


(اظہر ناظؔر)


#Azharnaazirurdupoetry



Comments

Popular posts from this blog