حالات کے بدلنے میں کیا وقت لگتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

حالات کے بدلنے میں کیا وقت لگتا ہے
آدم کے بھی سنبھلنے میں کیا وقت لگتا ہے
تُم دِل کو لاکھ سِینے میں بہلا کے دیکھنا 
دِل کے ہی پھِر مچلنے میں کیا وقت لگتا ہے
خُوش بختی سے رفِیقِ سفر جو ہو دستیاب
تو سارے رستے چلنے میں کیا وقت لگتا ہے
اِس راہِ عِشق میں ہو گا چلنا بھی دھیان سے
ٹھوکر سے یاں پھِسلنے میں کیا وقت لگتا ہے
دِل ہی ہے  کافی روشنی کو ناظؔر اب کی بار
سمجھو اِسے بھی جلنے میں کیا وقت لگتا ہے   

؀اظہر ناظؔر

#Parizaad2023
#Rakhtesafar2023
#Parastish2023
#Azharnaazirurdupoetry
                              

Comments

Popular posts from this blog