سنگ منزل بھی تو دیوار نظر آتا ہے ** غزل ** اظہر ناظؔر

سنگِ منزل بھی تو دیوار نظر آتا ہے
رستہ رستہ ہمیں لاچار نظر آتا ہے

ہم کو کیا تھا پتہ کتنا ہو گا پانی پہ یہاں 
ایک سے ایک ہی فنکار نظر آتا ہے

ہیں بکاؤُ سبھی ، عیّار بھی ، مکّار بھی ، خُوش
ہر فرشتہ یہاں بیزار نظر آتا ہے

آپکا یہ لکھّا سر آنکھوں پہ ہے اپنے حضُور
چنچل و شوخ  یہ اظہار نظر آتا ہے

کھُل کے برسا جو ابر پانی ہی پانی ہو گیا
باغ کا ہر پتّا سرشار نظر آتا ہے

رات بھر سویا نہ تُو میں بھی جگا ساتھ ترے
یہ تری آنکھ کا خُمار نظر آتا ہے 

جو ترا ساتھ تھا تو آساں تھی ہر مُشکل بھی
اب تو جینا ذرا دُشوار نظر آتا ہے

یہ مرے شہر کے لوگوں کو ہُوا ہی کیا ہے
ہر نفس لڑنے کو تیٔار نظر آتا ہے

پسِ چلمن بھی حسینوں کی جھلک تھی قاتل
حُسن اب زینتِ بازار نظر آتا ہے

مُعتبر تھا تُو اِسی گُفتگُو سے پہلے تک
بات سے ہی ترا معیار نظر آتا ہے

بات سے مُکرنے کو خُوبی سمجھتے ہیں تو
جھُوٹ ہی آپ کا کردار نظر آتا ہے

مُفت کی ساقی نے پلا دی مے خانے میں جو
آج تو شیخ بھی میخوار نظر آتا ہے

سچ بتا غم میں دکھائی دے گا مُجھ کو کہیں بھی
چہرے مُہرے سے تُو غمخوار نظر آتا ہے

دوست دُشمن یُوں بناتے نہیں ہیں ہم بھی مگر
یاروں کا یار تُو دلدار نظر آتا ہے 
 
کون آسیب کا ہے سایہ مرے چمن پر
یاں کا ہر پھُول ہی بیمار نظر آتا ہے

تُو مرے دائرہِ شعر میں ہرگز نہیں ہے
 کُوزہ گر کا کسی شہکار نظر آتا ہے

؀اظہر ناظؔر

#Parizaad2023
#Rakhtesafar2023
#Parastish2023
#Azharnaazirurdupoetry

Comments

Popular posts from this blog