دل کے بھی کھل کھل جانے کا امکان باقی رہ گیا ** غزل ** اظہر ناظؔر

دل کے بھی کھِل کھِل جانے کا امکان باقی رہ گیا
اُن کی نہ جب آمد ہُوئی ، اعلان باقی رہ گیا

الزام پھر الزام ہی تھا جاتے جاتے ہی گیا
بہُتان پھر بُہتان تھا ، بُہتان باقی رہ گیا

سارے ہی تو پنچھی سبھی حیوان پردہ کر گئے 
انسان پھر انسان تھا ، انسان باقی رہ گیا

میں نے گو اُس کے سارے ہی قرضے تھے چُکا بھی دیے
احسان پھر احسان تھا ، احسان باقی رہ گیا

جتنے  کٹھن تھے کام چُن چُن کے کئے ہم نے مگر
آسان پھر آسان تھا ، آسان باقی رہ گیا

یُوں پارسائی میں فرشتوں کو دے ڈالی مات پر
شیطان پھر شیطان تھا ، شیطان باقی رہ گیا

میں نے تھے اُس سے رشتے ناطے توڑ ہی ڈالے مگر
رومان پھر رومان تھا ، رومان باقی رہ گیا 

ہے آرزُو اُس کی نہ حسرت دل میں کوئی اب رہی
ارمان پھر ارمان تھا ، ارمان باقی رہ گیا

 گو بُت تھے غارت گر مگر تھا لوٹنا ہم کو پڑا
ایمان پھر ایمان تھا ، ایمان باقی رہ گیا

اِنہی چراغوں نے کئے کیا کیا تھے اپنے تئیں جتن
طُوفان پھر طُوفان تھا ، طُوفان باقی رہ گیا

جو اُڑ گیا پنچھی رہ خالی پنجرہ پیچھے ہی گیا
سامان پھر سامان تھا ،سامان باقی رہ گیا 

؀اظہر ناظؔر

#Parizaad2023
#Rakhtesafar2023
#Parastish2023
#Azharnaazirurdupoetry

Comments

Popular posts from this blog