بے وقت کا وصال ہے کُچھ تو خیال کر ** غزل ** اظہر ناظؔر


بے وقت کا وصال ہے ،کُچھ تو خیال کر
اس میں بھی کوئی چال ہے ،کُچھ تو خیال کر

نزدیکیوں پہ اُس کی نہ ہو خُوش گُماں فقط
بے کار  کا وبال ہے ،کُچھ تو خیال کر

کہنے کو تو یہ دل ہے بہک جائے گا اے دوست
آپ اپنی تُو مثال ہے ،کُچھ تو خیال کر

ان شاعروں کو بھی خُدا نے دے رکھّی ہے چھُوٹ
سب ان کو ہی حلال ہے ،کُچھ تو خیال کر

چھُو کے جبھی گُزر گیا دستِ عدُو تُجھے
یاروں کا یہ کمال ہے ،کُچھ تو خیال کر

ان بندشوں سے مانگ کے آزادی پُوچھ لے
جائز ہر اک سوال ہے ،کُچھ تو خیال کر

دل میں کوئی ملال ہے ،کُچھ تو خیال کر
غم سے کوئی نڈھال ہے ،کُچھ تو خیال کر

؀اظہر ناظؔر

#Parizaad2023
#Rakhtesafar2023
#Parastish2023
#Azharnaazirurdupoetry

Comments

Popular posts from this blog