کرم کی آپکی یہ نظر شُکریہ ** غزل ** اظہر ناظؔر

کرم کی آپ کی یہ نظر ، شُکریہ
خُوب کٹ  جاۓ گا اب سفر ،شُکریہ
آپ کے آنے سے پہلے تھا جو مکاں
ٹھہرے گا پیار کا اب نگر ،شُکریہ
جھُومتی یہ بہاریں ، مہکتے یہ پھُول
سج گیا میرے دل کا بھی گھر ،شُکریہ
دیکھ کے اپنا سر پیٹ لیں گے رقیب
آپ میرے ہیں رشکِ قمر ، شُکریہ
مُجھ کو تو چند قطرے غنیمت تھے پر
آپ نے جو دیا کاسہ بھر ، شُکریہ
مے کدہ چل کے میرے ہی  پاس آیا  ہے
تشنہ لب تھے بُہت  مُنتظر ،شُکریہ
کون ناظر کو بھی جانتا تھا یہاں
آپ نے ہے کیا مُعتبر ، شُکریہ

؀اظہر ناظؔر

#Parizaad2023
#Rakhtesafar2023
#Parastish2023
#Azharnaazirurdupoetry

Comments

Popular posts from this blog