ہو چلا جینا یہ دوبھر دوبھر ** غزل ** اظہر اناظؔر

ہو چلا جِینا یہ دوبھر ، دوبھر 
آرہی ہے یہ صدا محشر ، محشر

آنکھ کا مانو چھلکتا کیا ہے
آ رہی ہے صدا ساغر ، ساغر

دل ابھی بھی یہ دھڑکتا ہے کیا
آ رہی ہے صدا مُضطر ، مُضطر

اِس نگر میں ذہانت کا مول
آ رہی ہے صدا پتّھر ، پتّھر

اِنساں بھی کھاتا ہے اِنساں کو کاٹ
آ رہی ہے صدا اکثر ، اکثر

بیٹی کو جچتا ہے تُحفہ انمول
آ رہی ہے صدا چادر ، چادر

شاعری میں ہے تقابُل کیسا
آ رہی ہے صدا جوہر ، جوہر 

ہے شُجاعت میں کوئی یکتا بتاؤ
آ رہی ہے صدا حیدر ، حیدر

ہو شفاعت کی بھی کوئی تو سِبیل 
آ رہی ہے صدا کوثر ، کوثر

؀اظہر ناظؔر

#Parizaad2023
#Rakhtesafar2023
#Parastish2023
#Azharnaazirurdupoetry



Comments

Popular posts from this blog