مُقدر ** نظم ** اظہر ناظؔر

           **** مُقدّر****

تیرے دِل میں اُترنا بھی مُقدّر تھا
تیرے دِل سے نِکلنا بھی مُقدّر تھا
تجُھ سے اِکبار مِلنا بھی مُقدّر تھا
تجُھ سے پھر بِچھڑ جانا بھی مُقدّر تھا
دو ہی پل کا جو ہنسنا بھی مُقدّر تھا
اور عُمروں کا رونا بھی مُقدّر تھا
دِل کے زِینے پہ چڑھنا بھی مُقدّر تھا
اشکوں کے رستے گِرنا بھی مُقدّر تھا
میرے دِل کا مچلنا بھی مُقدّر تھا
دِل کا ہی پھِر تڑپنا بھی مُقدّر تھا
سنگ تیرے ٹھہرنا بھی مُقدّر تھا
دو قدم ساتھ چلنا بھی  مُقدّر تھا
دِل کا ناظر جو جلنا بھی مُقدّر تھا
راکھ تک کا نہ مِلنا بھی مُقدّر تھا

؀اظہر ناظؔر

#Parizaad2023
#Rakhtesafar2023
#Parastish2023
#Azharnaazirurdupoetry

Comments

Popular posts from this blog